پرنس نرولا اور یوویکا چودھری کے ہاں بیٹی کی پیدائش
والدین بننے پر جوڑا خوشی سے نہال
بھارتی اداکارہ یوویکا چودھری اور بگ باس کنٹسٹنٹ پرنس نرولا کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوگئی۔
فلم اوم شانتی اوم سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ یوویکا چودھری نے بھارتی ماڈل اور بگ باس کنٹسٹنٹ پرنس نرولا سے چند سال ڈینٹنگ کرنے کے بعد 2018 میں شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔
اب حال ہی میں اس جوڑے نے اپنے بچے کا استقبال کیا ہے جسکا اعلان خود پرنس نرولا نے پونے میں ’ایم ٹی وی روڈیز’ کے آڈیشن کے دوران کیا۔
انہوں نے اس خوشخبری کو مداحوں کیساتھ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ’میں باپ بن گیا ہوں‘۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پرنس نرولا نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں جذبات سے بھرپور انداز میں اسٹیج پر یہ اعلان کرتے سنا گیا کہ، خوشی ا اظہار کرتے ہوئے پرنس نرولا کا کہنا تھا کہ، ’میں آپ کو ایک اچھی خبر دے رہا ہوں، میں باپ بن گیا ہوں۔’
پرنس کے ان الفاظ کے بعددوسرے ججز، جیسے رنوجے سنگھا، ایلوش یادو، ریا چکرورتی اور نیہا دھوپیا، نے اسٹیج پر انہیں مبارکباد دی جبکہ وہاں موجود ہجوم نے جوش و خروش سے نرولا کی خوشی میں بھرپور حصہ لیا۔
حسین لمحات پر مشتمل ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پرنس نرولا نے کیپشن میں لکھا کہ،’اس محبت کیلئے سب کا شکریہ، میں بہت خوش ہوں کہ ہم بیٹی سے نوازے گئے ہیں۔ یہاں بھی میں جیت گیا۔’
انہوں نے شوبز ستاروں کو بحیثیت اپنی فیملی متعارف کرواتے ہوئے مبارکباد دی اور لکھا کہ،’ بدھائی ہو تایاجی رنوجے سنگھا کو،نیہا دھوپیا تائی جی کو، ایلوش یادو چچا کو، ریا چکرورتی بوا کو، اور ایم ٹی وی روڈیز فیملی کو اور آپ سب کو۔ میں تم سے محبت کرتا ہوں۔"
یاد رہے کہ پرنس اور یوویکا کی محبت کی کہانی کا آغاز 2015 میں ’بگ باس کے سیزن 9 کے سیٹ سے ہوا بعدازاں ان کی دوستی جلد ہی رومانس میں بدل گئی، اور شو کے ایک سال بعد 2016 میں ان کی منگنی ہوئی۔ اور 2018 میں، دونوں نے ایک شاندار تقریب میں شادی کرلی۔
بعدازاں جون میں، پرنس اور یوویکا نے سوشل میڈیا پر اپنے حمل کا اعلان کیا تھا۔ جذبات سے بھرے پیغام میں انہوں نے اپنی خوشی اور نروسنس کا اظہار کیا، جس میں لکھا تھا، ’سب کو ہیلو، میں ابھی اپنے جذبات کا اظہار نہیں کر سکتی کیونکہ ہم بہت خوش اور نروس ہیں، خدا کے شکرگزار ہیں اور والدین بننے کے لیے بےحد پرجوش ہیں۔‘
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اس جوڑے نے اپنی بیٹی کو آئی وی ایف کے ذریعے خوش آمدید کہا ہے۔جس کا انکشاف یوویکا نے پہلے ہی کردیا تھا۔
اداکارہ کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ ’پہلے پہل میں چاہتی تھی کہ پرنس کا کیریئر اچھی طرح سے سیٹ ہو جائے، اس لیے ہم نے فیملی پلاننگ کو مؤخر کر دیا۔ لیکن پھر مجھے احساس ہوا کہ وقت گزرنے کے ساتھ آپ کا جسم اور عمر بہت ساری چیزوں میں مدد نہیں کرتے۔’
انہوں نے مزید بتایا کہ،’ جب ہم نے اس پر غور کرنا شروع کیا، تو میں نے پرنس سے آئی وی ایف کا انتخاب کرنے کی بات کی تاکہ ہم اپنی پیرنٹ ہوڈ جرنی کو محفوظ بنا سکیں۔’




