فیروز خان کی دوسری اہلیہ بچوں کیساتھ گُھل مل گئیں
فیروز خان کی نئی فیملی فوٹوز توجہ کا مرکز

پاکستانی اداکار فیروز خان کے بچوں سلطان اور فاطمہ کیساتھ انکی دوسری اہلیہ زینب کی محبت سے پیش آتے ہوئے لی گئیں تصاویر سب کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔
فیروز خان پہلی اہلیہ علیزہ سلطان کو طلاق دینے کے بعد زینب نامی لڑکی سے شادی کر چکے ہیں جنکے ساتھ وہ آج کل گھومتے پھرتے نظر آتے ہیں اور دلکش تصاویر بھی سوشل میڈیا کی زینت بنارہے ہیں۔
چند ہفتوں قبل فیروز خان نے دوسری اہلیہ کو انسٹاگرام پر ان فالو کردیا تھا جس کے سبب یہ قیاس آرئیاں کی جارہی تھیں کہ شاید دونوں کی طلاق ہوگئی ہے لیکن پھر فیروز خان نے زینب کو دوبارہ فالو کیا اور اب دونوں کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔
زیرِ گردش تصاویر کچھ فیروز خان نے انسٹاگرام پر شیئر کیں تو کچھ انکی دوسری اہلیہ زینب نے سوشل میڈیا کی زینت بنائیں۔
وائرل تصاویر میں ڈاکٹر زینب کو فیروز خان کی پہلی اہلیہ سے بچوں کو گود میں لیے بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔
ایک تصویر میں زینب فیروز کی گود میں سلطان بیٹھے ہوئے ہیں تو دوسری میں تصویر میں
وہ فاطمہ کے ساتھ بیٹھی ہوئی ہیں۔
دیگر تصاویر میں زینب کو فیروز خان کے ساتھ پوز دیتے دیکھا جاسکتا ہے تو ایک تصویر میں فیروز خان کی والدہ کے ساتھ ٹوئننگ کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
تصاویر یہاں دیکھیں:






-
انفوٹینمنٹ 8 گھنٹے پہلے
امن کے سفیر، عتیقہ اوڈھو کو رابعہ اور مشی خان کا کرارا جواب
-
انفوٹینمنٹ 9 گھنٹے پہلے
جنگوں سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہم محبت کے سفیر ہیں، عتیقہ اوڈھو
-
انفوٹینمنٹ 9 گھنٹے پہلے
ہما قریشی نے عمر رسیدہ کردار ادا کرنے کی وجہ بتا دی
-
اسکینڈلز 9 گھنٹے پہلے
جب حنا نے برکھا کو آئینہ دکھایا