انفوٹینمنٹ

صبا فیصل کے بڑے پوتے کی سالگرہ کی رنگا رنگ تقریب

ننھے روحان کی برتھ ڈے پارٹی کا تھیم 'کوکو میلن'

Web Desk

صبا فیصل کے بڑے پوتے کی سالگرہ کی رنگا رنگ تقریب

ننھے روحان کی برتھ ڈے پارٹی کا تھیم 'کوکو میلن'

صبا فیصل کے بڑے پوتے کی سالگرہ کی رنگا رنگ تقریب
صبا فیصل کے بڑے پوتے کی سالگرہ کی رنگا رنگ تقریب

پاکستانی سینئر اداکارہ صبا فیصل کے سب سے بڑے پوتے روحان سلمان کی تیسری سالگرہ کا جشن دھوم دھام سے مناکر سب کی توجہ حاصل کرلی۔

پاکستان ٹیلی ویژن کے لیے خبر نامہ پڑھنے سے کریئر کا آغاز کرنے والی اداکارہ صبا فیصل کے مشہور ڈراموں میں 'در شہوار' ، 'باغی' ، 'ہمسفر' ، 'گھسی پٹی محبت' ، 'سرِ راہ' ، 'خدا اور محبت' ، 'حبس' ، 'کہیں دیپ جلے' ، 'خئی' اور 'ذرا یاد کر' جیسے ڈرامے شامل ہیں۔

صبا فیصل گزشتہ سال اپنی بڑی بہو نیہا سے ہونے والی سوشل میڈیا لڑائی کے سبب گھر گھر موضوعِ بحث بنیں رہیں لیکن اب انہوں نے نیہا سے تعلقات استوار کر لیے ہیں۔

صبا فیصل گزشتہ سال اپنے چھوٹے بیٹے ارسلان فیصل کی شادی کروانے کے ساتھ ہی تینوں بچوں کے اہم فرائض سے فارغ ہوچکی ہیں اور اب وہ اپنے نواسا، نواسی اور پوتوں کی خوشیاں مناتی نظر آتی ہیں۔

حال ہی میں صبا فیصل کے بڑے بیٹے سلمان فیصل کے بیٹے روحان کی تیسری سالگرہ منائی گئی جس کا تھیم 'کوکو میلن' رکھا گیا۔

سوشل میڈیا پر نیہا اور سلمان فیصل کے بیٹے کی سالگرہ کی متعدد تصاویر اور ویڈویوز زیرِ گردش ہیں جن کو مداحوں کی جانب سے بھی پسند کیا جارہا ہے۔

تین سالہ روحان سلمان کی سالگرہ میں صبا فیصل ہلکا سرمئی ماڈرن اسٹائل لباس پہنی نظر آئیں اور بڑے پوتے کی برتھ ڈے پارٹی میں اپنی موجودگی سے رونق لگاتی نظر آئیں۔

تصاویر یہاں دیکھیں:

اسکرین گریب
اسکرین گریب


اسکرین گریب
اسکرین گریب


اسکرین گریب
اسکرین گریب


اسکرین گریب
اسکرین گریب


اسکرین گریب
اسکرین گریب


اسکرین گریب
اسکرین گریب


اسکرین گریب
اسکرین گریب