عجیب و غریب فیشلز کونسے؟
جسم سے خارج ہونے والا لیس دار مادہ چہرے پر بڑھاپے کے اثرات کم کرتا ہے

حال ہی میں ایک ایسی رپورٹ منظرعام پر آئی ہیں جن کے مطابق لندن میں خواتین کچھ عجیب وغریب طریقوں سے فیشل کروارہی ہیں۔ اس فیشل کودیکھنے والے کا دل بھی گھبرانے لگتا ہے۔
گھونگھوں کافیشل:
گھونگھا رینگنے والا ایک چھوٹا سا جاندار ہے جوعموماً پانی میں پایا جاتا ہے۔ شائد آپ نے کبھی سوچا بھی نہ ہوگا کہ گھونگھے کو فیشل کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے، لیکن یہ بات سچ ہے۔ عجیب وغریب فیشل جاپان میں بہت مشہور ہے۔
اس طریقہ فیشل میں تین چار گھونگھوں کو چہرے پر پھسلایا جاتا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ گھونگھے پھسلنے کے دوران ان کے جسم سے خارج ہونے والا لیس دار مادہ چہرے پر بڑھاپے کے اثرات کم کرتا ہے اور جلد کو جوان رکھنے میں مدد دیتا ہے۔
برطانیہ میں بھی کچھ مقامات پر گھونگھوں کے فیشل کے پارلر کھولے گئے ہیں جہاں لگ بھگ 50برطانوی پاؤنڈ یا پاکستانی 8ہزار روپے میں گھونگھوں سے فیشل کرایا جاتا ہے۔
خواتین کے مطابق گھونگھوں کے فیشل کے بعد ان کی جلد پر بہترین ہوجاتی ہے اور کئی روز تک چمکتی رہتی ہے۔ اس کے علاوہ گھونگھوں کا لیس دار مادہ ڈبیوں میں بند کرکے بھی فروخت کیا جارہا ہے جس سے خواتین گھر بیٹھے فیشل کرسکتی ہیں۔
پرندوں کی بیٹ کا فیشل:
راہ چلتے اگر کبھی آپ پر پرندے کی بیٹ گرجائے تو آپ کو بہت بُرا لگتا ہے۔ جس کے بعد فوراً کسی کپڑے یا پانی سے بیٹ صاف کی جاتی ہے۔ پرندوں کی بیٹ کبھی کارآمد بھی ہوگی، یہ کبھی سننے میں نہیں آیا ہے۔ تاہم کاسمیٹکس ماہرین کے مطابق پرندوں کی بیٹ کا فیشل کرانے والوں کی جلد پیدائشی بچوں کی طرح ملائم اور تروتازہ ہوجاتی ہے۔
یہ بھی جاپان ہی کی ایجاد ہے اور اس کے فیشل میں ایک گھنٹہ لگتا ہے جس میں مختلف پرندوں کا فضلہ پیسٹ کی صورت میں ملا کر استعمال کیا جاتا ہے۔ برطانیہ میں اس کا فیشل 25سے 30ہزار پاکستانی روپے میں کیا جاتا ہے۔
اس کے علاوہ پرندوں کی فضلے کے خشک اور فیس واش بھی دسیتاب ہیں جن کی قیمت 2سے 3ہزار روپے ہے۔
ہولی وڈ اداکاروں میں ٹام کروز اور وکٹوریا بیکھم باقاعدگی سے یہ فیشل کراتے ہیں۔ اس ضمن میں ایک خاص جاپانی بلبل کے فضلے کا فیشل بہت مقبول ہے۔
سانپوں کا مساج:
سانپ دیکھتے ساتھ ہی انسان خوف سے کانپنے لگتا ہے کہ کہیں یہ ڈنک نہ مارلے۔ زندہ سانپ کو پکڑنا بہادری کا کام ہے لیکن اتنی بہادری ہر کسی میں نہیں ہوتی کیونکہ عوام کی اکثریت نفسیاتی طور پر سانپوں سے ڈرتی ہے۔
ماہرین کے مطابق اگر تھوڑی دیر چھوٹے سانپوں کو چہرے، کمر اور کندھے پر رینگنے دیا جائے تو اس سے ذہنی تناؤ کم ہوتا ہے اور آدھے سرکا درد (میگرین) کم ہوتا ہے۔
امریکا اور برطانیہ کے اکثر اسپا اور پارلرز سانپوں کے مساج کی سہولیات فراہم کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ سانپوں کے زہر سے بنے فیشل اور فیس کریم بھی بازار میں دسیتاب ہیں۔