انفوٹینمنٹ

سیف علی خان کے بارے چند دلچسپ حقائق

سیف علی خان نے فنی صلاحیتوں کی وجہ سے بالی وڈ میں ایک منفرد مقام بنایا

ایمن ملک

سیف علی خان کے بارے چند دلچسپ حقائق

سیف علی خان نے فنی صلاحیتوں کی وجہ سے بالی وڈ میں ایک منفرد مقام بنایا

سیف علی خان نے فنی صلاحیتوں کی وجہ سے بالی وڈ میں ایک منفرد مقام بنایا
سیف علی خان نے فنی صلاحیتوں کی وجہ سے بالی وڈ میں ایک منفرد مقام بنایا

مردانہ وجاہت کے حامل، خوبصورتی میں اپنی مثال آپ اور فنی صلاحیتوں سے لبریزبالی وڈ فلم نگری کے اداکار سیف علی خان کو کون نہیں جانتا؟

فلموگرافی سے لے کرشاہانہ لائف اسٹائل تک ان کی شخصیت اور زندگی کے کئی دلچسپ حقائق ہیں جو انہیں اپنے ہم عصروں سے ممتاز بناتے ہیں۔

 اور شاید اس بات میں بھی کوئی دو رائے نہیں کہ سیف علی خان اداکاری کے علاوہ اپنی  پروقار شخصیت کی بدولت فلمی صنعت میں ایک طویل عرصے تک یاد رکھے جانے والے اداکار میں شامل ہیں۔

آئیے آج بات کرتے ہیں ایسے شخص کی جو کئی سالوں سے نہ صرف انڈسٹری میں روشن ستارے کی مانند چمک رہا ہے بلکہ لاکھوں فینز کے دلوں میں بھی گھر کیے ہوئے ہے۔

سیف علی خان کا خاندانی پسِ منظر:

سیف علی خان جو پٹودی خاندان کے چشم و چراغ ہیں مشہور کرکٹر منصور علی خان پٹودی اور معروف اداکارہ شرمیلا ٹیگور کے بیٹے ہیں۔

اپنی ورسٹائل اداکاری کی صلاحیتوں کے سبب انہوں نے بہت کم عرصے میں بالی وڈ میں ایک منفرد مقام بنایا ہے۔ یہاں تک کہ ابتدائی ناکامیوں کے باوجود وہ ایک کامیاب اداکار اور پروڈیوسر بن کر ابھرے۔

سیف علی خان کے بارے میں:

 کیا آپ جانتے ہیں کہ 16 اگست 1970 کو ممبئی، بھارت میں پیدا ہونے والے سیف علی خان کا اصل نام کچھ اور ہے؟جی ہاں سیف علی خان کا اصل نام ساجد علی خان تھا، لیکن جب انہوں نے بالی وڈ  کی دنیا میں قدم رکھا تو انہوں نے اپنا نام بدل کر سیف علی خان رکھ لیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سیف کو کھانا پکانے کا بہت شوق ہے اور وہ مختلف ڈشز  کے ساتھ تجربات کرتے ہیں۔ اسکا ذکر  انہوں نے کئی انٹرویوز میں بھی  کیا ہے  اداکار کا کہنا تھا کہ،’ کھانا پکانا ان کے لیے ذہنی سکون کا ذریعہ ہے اور یہ انہیں آرام کرنے کا بہترین طریقہ لگتا ہے۔’

علاوہ ازیں اداکار سیف علی خان موسیقی کے بھی  بہت بڑے شوقین ہیں اور گٹار بجانے میں مہارت رکھتے ہیں۔ انہوں نے مشہور راک بینڈ پارکراما کے ساتھ پرفارم بھی کیا ہے اور راک موسیقی سے ان کی گہری دلچسپی ہے۔

یہاں تک کہ اداکاری کے علاوہ انہیں اپنے والد کی طرح گھوڑوں اور پولو کا بہت شوق ہے۔ وہ اکثر پولو میچوں میں حصہ لیتے ہیں اور گھڑ سواری کو ایک پسندیدہ تفریحی سرگرمی کے طور پر اپناتے ہیں۔

سیف علی خان کا فلمی کیرئیر:

اداکار سیف علی خان کے فلمی کیرئیر کی بات کریں تو انکا کیریئر تین دہائیوں پر محیط ہے، اور اس عرصے میں انہوں نے فلمی دنیا میں اپنی ایک الگ شناخت بنائی ہے۔

یہاں تک کہ  ان کی بہترین اداکاری اور یادگار کرداروں کی بدولت انہیں کئی اعزازات سے نوازا گیا، جن میں قومی فلم ایوارڈ اور فلم فیئر ایوارڈ شامل ہیں۔

سیف علی خان کا فلمی پسِ منظر:

سیف علی خان نے 1992 میں اپنے اداکاری کیریئر کا آغاز کیا، انہوں نے 2004 میں فلم ’ہم تم’ میں بہترین اداکاری کی وجہ سے نیشنل فلم ایوارڈ برائے بہترین اداکار اپنے نام کیا جو ان کے کیریئر کا ایک اہم سنگ میل ثابت ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرینڈنگ لسٹ میں شامل ہونے والے بلاک بسٹر گانے

انہوں نے  اپنی اداکاری کا سفر 1992 میں فلم ’پرَمپرا’ سے کیا۔ اگرچہ کہ یہ فلم باکس آفس پر کامیاب نہ ہوسکی لیکن اس فلم سے سیف کے کامیاب کیریئر کی شروعات ہوئی۔ بعدازاں انہیں دیگر سپر ہٹ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھاتے دیکھا گیا۔

 سیف علی خان کی متنوع فلموگرافی:

یہ کہنا بھی غلط نہ ہوگا کہ سیف علی خان نے اپنے کیریئر کے دوران مختلف قسم کے کرداروں سے شہرت حاصل کی۔ انہوں نے رومانوی اور  ایکشن ہیروز کیساتھ ساتھ  مزاحیہ کرداروں میں  بھی خود کو منوایا ۔ سیف کی کچھ نمایاں فلموں میں ’دل چاہتا ہے’, ’اوم کارا’, اور ’ہم تم’ شامل ہیں۔

سیف علی خان کئی ایوارڈز کے مالک:

اداکاری کی دنیا میں اپنے فن کا لوہا منوانے والے سیف علی خان کی شہرت یہاں بھی ختم نہیں ہوئی بلکہ انہیں اپنے کیرئیر کے دوران کئی اعزازات سے نوازا گیا۔

مزید پڑھیں:کرشمہ کپور کے وہ اہم راز جن سے شاید آپ ہیں انجان

رپورٹ کے مطابق سیف علی خان کو انکی محنت اور قابلیت سے سبب  متعدد ایوارڈز ملے جن میں چھ فلم فیئر ایوارڈز بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، انہیں بھارت کے اعلیٰ سول اعزاز ’پدم شری’ سے بھی نوازا گیا ہے۔

اداکاری کے ساتھ سیف علی خان بطور  پروڈیوسر:

بات صرف اداکاری تک ہی محدور نہیں بلکہ اداکاری کے علاوہ، سیف علی خان نے فلم پروڈکشن کے میدان میں بھی قدم رکھا ہے۔ انہوں نے اپنی پروڈکشن کمپنی ’Illuminati Films’ کی بنیاد رکھی اور کامیاب فلمیں جیسے ’کاک ٹیل’ اور ’لو آج کل’  بنائیں۔

 سیف علی خان بین الاقوامی پروجیکٹس  کا بھی حصہ:

بالی وڈ کے علاوہ بین الاقوامی پراجیکٹس کی بات کی جائے تو سیف علی خان برطانوی-امریکی فلم ’دی ادر اینڈ آف دی لائن’  میں بھی اداکاری کے جوہر دکھاچکے ہیں جبکہ  نیٹ فلکس کی ویب سیریز ’سیکرڈ گیمز’  میں بھی  ڈیبیو کیا، جس نے انہیں عالمی سطح پر شہرت دلائی۔

 سیف علی خان کو کئی زبانوں میں مہارت:

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اپنی مادری زبان ’ہندی’ کے علاوہ، سیف علی خان ’انگریزی’،’ بنگالی’،  اور ’اردو’  بھی روانی سے بول سکتے ہیں۔ ان کی زبان کی مہارت نے انہیں مختلف پروجیکٹس میں کام کرنے میں بے حد مدد کی۔

سیف علی خان کی ازدواجی زندگی:

سیف علی خان کی ازدواجی زندگی پر بات کریں تو  دلچسپ حقیقت یہ ہے کہ ان کی پہلی بیوی امریتا سنگھ عمر میں سیف سے بارہ سال بڑی تھیں جبکہ دوسری یعنی موجودہ بیگم کرینہ کپور خان دس سال چھوٹی ہیں۔

امریتا سنگھ سے ان کے دو بچے ہیں، ایک بیٹی سارہ علی خان جو ستمبر 1993ء میں پیدا ہوئی جبکہ بیٹا ابراہیم علی خان مارچ 2001ء میں پیدا ہوا۔

13 سال کی ازدواجی رفاقت کے بعد سیف اور امریتا میں طلاق ہوگئی، طلاق کے بعد سیف کے ایک سوئس ماڈل روزا کیٹالونو سے تعلقات رہے، تین سال تک بیرون ملک ملاقاتوں کے بعد پہلی بار روزا انڈیا آئی تو یہ تعلقات ٹوٹ گئے۔

کافی عرصے بعد روزا نے اس کی وجہ یہ بیان کی کہ سیف نے اسے نہیں بتایا تھا کہ ان کی ایک شادی پہلے بھی ہوچکی ہے اور ان کے دو بچّے ہیں۔

بعدازاں سیف نے کرینہ سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا،پہلے پہل سیف  اور کرینہ کے تعلقات 2007ء سے چلے آرہے تھے لیکن باقاعدہ اور قانونی طور پر انہوں نے 16؍اکتوبر 2012ء کو ایک عدالت میں شادی کرلی اور خوشحال زندگی بسر کر رہے ہیں۔