ٹک ٹاکر مناہل ملک کی10 نازیبا ویڈیوز لیک، معاملہ کیا؟
ٹک ٹاکر نے وضاحتی بیان شیئر کردیا
پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر مناہل ملک کا شمار ویڈیو لپ سنکنگ ایپ ٹک ٹاک کی ٹرینڈنگ لسٹ اور فار یو پیج پر مسلسل ٹاپ پر رہنے والی مشہور ٹک ٹاکرز کی لسٹ میں صفحہ اول پر ہوتا ہے۔
اپنی لپ سنکنگ ویڈیوز کی وجہ سے سرخیوں میں رہنے والی ٹک ٹاکر مناہل ملک گزشتہ روز سے لیک ہونے والی اپنی 10 نازیبا ویڈیوز کی بدولت ایک مرتبہ پھر ‘ٹاک آف دی ٹاؤن‘ بن گئیں۔
یاد رہے کہ معروف ٹک ٹاکر مناہل ملک کی بے ہودہ ویڈیوز دوسری مرتبہ منظر عام پر آئیں ہیں، ویڈیوز کے ایک مرتبہ پھر سے منظرِ عام پر آنےکے بعد مناہل کے مداحوں کو شدید جھٹکا لگا ہے۔
ویڈیو میں ٹک ٹاکر مناہل ملک کو اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ بند کمرے میں نازیبا حرکات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جس میں بوس وکنار سمیت شرمناک حرکات کو ٹک ٹاکر خود ریکارڈ کرتی نظر آرہی ہیں۔
مداحوں نے معاملے کو پبلسٹی اسٹنٹ قرار دے دیا
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ٹک ٹاکر مناہل ملک کے فالورز کی تعداد 1.8 ملین ہے تاہم دوسری مرتبہ مناہل کی نازیبا ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد ان کے مداح اس پورے معاملے کو سستی شہرت کا شارٹ کٹ یعنی ‘پبلسٹی اسٹنٹ‘ کہتے نظر آرہے ہیں۔
مناہل ملک کی شرمناک ویڈیوز وائرل ہونے کے پورے معاملے پر اپنا تبصرہ کرتے ہوئے صارفین کا کہنا تھا کہ ‘ٹک ٹاکر کی جانب سے اس سے پہلے بھی اپنی ایک نازیبا ویڈیو خود شیشے کے سامنے ریکارڈ کرکے سوشل میڈیا پر جاری کی گئی جس سے ان کے فالورز میں اضافہ ہوا تھا‘۔
تاہم اب دوسری مرتبہ بھی وائرل ہونے والی ویڈیوز میں انہیں خود اپنے بوائے فرینڈ کے ہمراہ کی جانے والی نازیبا حرکات کو فرنٹ کیمرہ میں ریکارڈ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جس سے واضح ہورہا ہے کہ یہ ویڈیوز چھپ کر یا انجانے میں نہیں بنائی گئیں۔
سوشل میڈیا صارفین نے پورے معاملے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعے کو پبلسٹی اسٹنٹ قرار دے دیا گیا جس میں انکا مؤقف ہے کہ سوشل میڈیا انفلوئنسر کیلئے مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر آنے والی انگیجمنٹ بے حد ضروری ہے جس کو بحال رکھنے کیلئے مناہل نے یہ قدم اٹھایا‘۔
صارفین کا کہنا ہے کہ ‘مناہل ملک کی جانب سے چند مہینوں سے اپلوڈ ہونے والی ویڈیوز فار یو پیج پر ٹرینڈ کرنے میں ناکام ہورہی تھی جسکی وجہ سے ان کی پی آر کافی متاثر ہورہی تھی، یہی وجہ ہے کہ مناہل نے دوسری مرتبہ بھی خود اپنی ویڈیوز وائرل کروائیں ہیں جس سے ان کے فریز سوشل میڈیا اکاؤنٹس دوبارہ بحال ہوگئے ہیں‘۔
مناہل ملک کا وضاحتی بیان
حال ہی میں ٹک ٹاکر مناہل ملک نے بھی سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنے والی ویڈیوز کے حوالے سے اپنا مؤقف مداحوں کیلئے جاری کردیا۔
سوشل میڈیا پر لیک ہونے والی ویڈیوز کے حوالے سے مداحوں کو لپ سنکنگ ایپ ٹک ٹاک پر جاری کیے جانے والے ایک وضاحتی بیان میں مناہل ملک نے تمام ویڈیوز کو فیک قرار دے دیا۔
ٹک ٹاک پر جاری اپنے وضاحتی ویڈیو بیان میں مناہل کا کہنا تھا کہ ‘سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تمام کی تمام ویڈیوز جعلی ہیں جوکہ اے آئی سے ایڈٹ کی گئی ہیں’۔
مناہل کا کہنا تھا کہ ‘میں نے نازیبا ویڈیو ز جاری کرنے والوں کے خلاف ایف آئی اے کو درخواست دے دی ہے جس شخص نے بھی یہ گھناؤنا کام کیا ہے وہ جلد ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی گرفت میں ہوگا‘۔
اپنے خاندان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مناہل نے مداحوں کو بتایا کہ ‘ ویڈیوز وائرل ہونے کے پورے معاملے کے بعد سے میں اور میری فیملی ڈیپریشن کا شکار ہیں اور یہ ہم ہی جانتے ہیں کہ ہم کس کرب سے گزر رہے ہیں‘۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘میں یہ چاہتی ہوں کہ میرے فینز جس طرح مجھے سپورٹ کرتے رہے ہیں اسی طرح مجھے اب بھی سپورٹ کریں کیونکہ ایسی حرکت وہی انسان کر سکتا ہے جس کے گھر میں ماں بہن نہیں ہیں‘۔
واضح رہے کہ حال ہی میں معروف ٹک ٹاکر مناہل ملک کی ایک نہیں بلکہ 10 نامناسب ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تھیں جس میں انہیں اپنے بوائے فرینڈ کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔




