انفوٹینمنٹ
پوجا بھٹ اور کنال کھیمو کا پہیلی جیسا رشتہ کیا ہے؟
فلم زخم میں پوجا بھٹ نے کنال کھیمو کی والدہ کا کردار ادا کیا تھا۔
پوجا بھٹ اور کنال کھیمو کا پہیلی جیسا رشتہ کیا ہے؟
فلم زخم میں پوجا بھٹ نے کنال کھیمو کی والدہ کا کردار ادا کیا تھا۔
کنال کھیمو اور پوجا بھٹ کے درمیان کونسا رشتہ ہے ؟؟یہ پہلی آج کل سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہے کیونکہ کنال کھیمو اور پوجا بھٹ کی رشتہ داری اتنی پیچیدہ ہے کہ ایک پہلی بن چکی ہے۔
جیسے اکثر لوگ کسی کی ذہانت آزمانے کے لیے اس طرح کا سوال پوچھتے ہیں، جس کا جواب یہ ہے کہ پوجا بھٹ کی بہن کے شوہر کی بہن کے شوہر کی بہن کا شوہر کنال کھیمو ہے۔
اس عجیب و غریب رشتے کی کڑیوں کو سلجھانے کی کوشش میں سوشل میڈیا صارفین الجھ کر رہ گئے
کنال کھیمو 1990 کی دہائی کے ایک مشہور چائلڈ اسٹار تھے اور پھر بڑے ہو کر ہیرو کے روپ میں بھی نظر آئے۔
پوجا بھٹ اپنے والد مہیش بھٹ کی ایما پر بطور ہیروئن فلم نگری میں آئیں لیکن جلد ہی اداکاری سے ناطہ توڑ کر ہدایت کاری کی جانب چلی گئی۔
1998میں فلم زخم میں پوجا بھٹ نے کنال کھیمو کی ماں کا کردار نبھایا تھا۔ اس فلم کی کہانی کو مہیش بھٹ نے اپنے بچپن کی کہانی بتایا تھا۔ فلم میں اجے دیوگن اور سونالی باندرے اور ناگر جونا اہم کرداروں میں سامنے آئے تھے۔
فلم کا گانا ’گلی میں آج چاند نکلا’ الکا یاگنک کی آواز میں آج بھی کانوں میں رس گھولتا ہے اور ناسٹیلجیا میں لے جاتا ہے۔
فلم میں کنال اور پوجا نے ماں بیٹے کا کردار نبھایا تھا لیکن پھر مستقبل میں آکر وہ حقیقی رشتے دار بن ہی گئے لیکن ان کا رشتہ کچھ اتنا دور کا بنا کہ لوگوں کو اس کی پہیلی بنانی پڑ گئی۔
چلیں اس پہلی کو سلجھانے کی کوشش کرتے ہیں۔
شروع کرتے ہیں پوجا بھٹ سے جن کی چھوٹی بہن ہیں عالیہ بھٹ اور عالیہ بھٹ کے شوہر ہیں رنبیر کپور اور رنبیر کی تایا زاد بہن ہیں کرینہ کپور اور کرینہ کپور کے شوہر ہیں سیف علی خان اور سیف علی خان کی بہن ہیں سوہا علی خان اور سوہا علی خان کے شوہر ہیں جناب کنال کھیمو۔
یوں اس رشتے کا کھرا لگانے میں ہم کامیاب ہی ٹھہرے اور پوجا بھٹ کو بنا دیا کنال کھیمو کو رشتہ دار۔
سوشل میڈیا صارفین دونوں کی رشتہ داری کو جوڑنے میں سر کھپانے لگے تو پھر کسی نے ان کی فیملی ٹری شیئر کرکے اس پہلی کو سلجھا ہی دیا۔
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Sonam Kapoor pens loving message for parents on their anniversary
Rhea Chakraborty announces break from social media
New OTT releases this week (May 13-19): Dhurandhar 2, Berlin Season 2, Kartavya and more
Dennis Locorriere, Dr. Hook frontman, dies at 76
Clarence Carter, ‘Patches’ hitmaker, dies at 90
Jason Biggs ends 18 years of marriage with Jenny Mollen on ‘great’ terms
Aditi Rao Hydari gives sneak peek into her Cannes prep
Jamie Foxx & Alyce Huckstepp expect their first baby together




