بالی ووڈ

کریتی سینن کو کس فلم کی وجہ سے ٹائیگر دیدی کہا جانے لگا؟

فلم کیرئیر میں ایک دہائی مکمل کرنےوالی کریتی ان دنوں فلم دوپتی کی پروموشن میں مصروف ہیں

Web Desk

کریتی سینن کو کس فلم کی وجہ سے ٹائیگر دیدی کہا جانے لگا؟

فلم کیرئیر میں ایک دہائی مکمل کرنےوالی کریتی ان دنوں فلم دوپتی کی پروموشن میں مصروف ہیں

کریتی سینن کو بالی وڈ میں ایک دہائی گزر چکی ہے۔
کریتی سینن کو بالی وڈ میں ایک دہائی گزر چکی ہے۔

فلم نگری میں قدم رکھنے والے اداکاروں پر کسی کردار کی چھاپ لگ جائے تو اسے مٹانا بہت مشکل ہوجاتا ہے۔

فلم شعلے کے امجد خان کو آج بھی گبر سنگھ کہا جاتا ہے، اسی طرح شاہ رخ خان نے اپنے فلمی کیرئیر میں راہول نام کے کردار اتنے زیادہ ادا کیے وہ اکثر راہول ہی کہلائے جانے لگے۔ ایشوریا رائے فلم انڈسٹری میں آئیں تو انہیں خود کو مس ورلڈ سے اداکارہ ثابت کرنے میں بھی کئی سال لگ گئے۔

ایسی ہی مشکل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے کہ دور حاضر کی خوبرو اداکارہ کریتی سینن کو جب انہوں نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ فلم ہیروپنتی جو کہ ان کی پہلی فلم تھی، جس میں ٹائیگر شروف ان کے ہیرو تھے، فلم باکس آفس پر کامیاب رہی۔

اداکارہ کے مطابق ٹائیگر شروف اور انہیں لوگ جاننے لگے لیکن اس دوران انہوں نے کئی بچوں کو خود کو ٹائیگر دیدی کے نام سے پکارتے ہوئے سنا۔

کریتی سینن کا کہنا تھا کہ ٹائیگر شروف ایک فلمی خاندان سے تعلق رکھتے تھے اور وہ فلم انڈسٹری میں بالکل انجان تھیں۔ لوگ سوال کرتے تھے کہ فلم ہیروپنتی میں ٹائیگر کی ہیروئن کون ہوں گی۔ جس کی وجہ سے انہیں اپنی پہچان بنانے میں وقت لگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جس وقت انہیں ٹائیگر شروف کے نام سے پکارا جارہا تھا تب انہوں نے فیصلہ کیا تھا کہ وہ بھرپور محنت کرکے انڈسٹری میں اپنا نام بنائیں گی اور وہ اس میں کامیاب بھی رہیں۔

کریتی نے اپنے ایک دہائی پر پھیلے کیرئیر میں کئی کامیاب فلمیں دیں۔ جن میں ہیرو پنتی، دل والے، لکا چھپی، میمی، بھیڑیا اور کریو شامل ہیں۔

کریتی سینن ان دنوں فلم دو پتی میں آنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ اس فلم میں کریتی ڈبل رول ادا کریں گی۔ فلم میں ان کے ہمراہ اداکارہ کاجول ، شہیر شیخ ، تنوی اعظمی شامل ہیں۔

فلم میں اداکاری کی پاور ہاؤس کاجول کو پولیس افسر جبکہ کریتی سینن کو ڈبل رول میں دیکھا جاسکتا ہے۔

فلم کی کہانی ایک کرائم مسٹری کے گرد گھومتی ہے جہاں ایک پُرعزم پولیس انسپکٹر (کاجول) قتل کے کیس میں حقیقت سے پردہ اٹھانے کی کوشش کرتی نظر آئیں گی۔

فلم کا ٹریلر دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ کنیکا ڈھلون کی تحریر کردہ فلم ‘دو پتی‘ کی کہانی ایسے پیچیدہ کرداروں کو چھیڑتی ہے جو قانون اور انصاف، صحیح اور غلط کے درمیان لائن کو دھندلا دیتے ہیں۔

میکرز کے مطابق فلم 25 اکتوبر کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر ریلیز کی جائے گی جس میں مداح سسپنس اور تھرل سے بھرپور کہانی کو انجوائے کرسکیں گے۔