'کبھی میں کبھی تم' کی تین بڑی غلطیاں پکڑی گئیں
رنگ بدلتا دوپٹہ، غائب ہوتی چین اور چھوٹی بڑی ہوتی زلفیں
پاکستانی ڈرامے 'کبھی میں کبھی تم' میں مختلف سینز میں کنٹینیوٹی کی تین بڑی غلطیاں ناظرین کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔
مڈل کلاس فیملی کے دو بیٹوں کی ازدواجی زندگی کے گرد گھومتی کہانی ' کبھی میں کبھی تم' ٹی وی اسکرینز اور یوٹیوب پر خوب دھوم مچارہی ہے اور جولائی کے مہینے سے ہی نشر ہونے والے اس ڈرامے کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
ڈرامے کی کہانی کا مرکز فہد مصطفیٰ اور ہانیہ عامر کے کردار 'مصطفیٰ' اور 'شرجینا' ہیں جنکی اچانک شادی پھر دوستی سے محبت تک کا سفر دکھانے کے بعد اب دونوں کے درمیان بڑھتی دوریاں توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔
ڈرامے اتار چڑھاؤ سے بھرپور ہے اور تمام فنکار ڈرامے میں ایسی اداکاری کر رہے ہیں کہ حقیقت سے قریب تر دکھ رہے ہیں۔
جہاں ڈرامے کی کہانی میں مڈل کلاس فیملی اور انسانی رویے کا باریک بینی سے لیا گیا جائزہ بھرپور انداز میں نظر آرہا ہے وہیں ڈرامے میں ناظرین کو کچھ غلطیاں بھی نظر آئیں ہیں جو فنکاروں کی نہیں بلکہ ڈائیریکشن کی غلطی ہے کیونکہ سین فلماتے ہوئے کنٹینیوٹی کا خیال نہیں رکھا۔
1۔ شگفتہ کا رنگ بدلتا دوپٹہ:
قسط نمبر 7 میں عدیل طویل عرصے بعد گھر آتا ہے اور اس سین میں بشریٰ انصاری بطور 'شگفتہ' سفید پرنٹڈ شلوار قمیص کے ساتھ سیاہ دوپٹہ پہنی نظر آئیں۔
اس سین میں انکے شوہر 'افتخار صاحب' بیٹے عدیل کو غصے میں ایک مرتبہ پھر گھر سے نکال دیتے ہیں اور اپنے کمرے میں چلے جاتے ہیں۔
افتخار صاحب کے پیچھے پیچھے شگفتہ بھی دوڑی چلی جاتی ہیں اور ان سے شکایت کرتی ہیں کہ بیٹا اتنے دنوں بعد گھر آیا اور انہوں نے پھر اسے نکال دیا لیکن اس وقت شگفتہ کے گلے میں سیاہ نہیں بلکہ سفید دوپٹہ نظر آیا جو ناظرین کو حیران کرگیا اور سوشل میڈیا پر شگفتہ کا منٹوں میں رنگ بدلتا دوپٹہ جادوئی قرار دیا گیا۔
2۔ شرجینا کے گلے میں پہنی چین غائب:
قسط نمبر 21 میں مصطفیٰ اور شرجینا گھر چھوڑ جانے کے بعد بائیک پر کراچی کی سڑکوں پر رات میں سفر کرتے نظر آئے اور اس دوران مصطفیٰ نے بائیک سائیڈ میں روک کر شرجینا کو اپنے والدین کے گھر روکنے کا مشورہ دیا لیکن شرجینا نے اسے کہا کہ 'جہاں تم رہو گے میں وہیں رہوں گی'۔
اس سین میں شرجینا گلے میں باریک سی چین پہنی نظر آئیں لیکن اس کے بعد دونوں ایک ہوٹل میں بیٹھے نظر آئے جہاں شرجینا کے گلے سے وہ چین غائب ہوچکی تھی۔
اب یہ چین اچانک کہاں چلی گئی یہ سوال چند ناظرین کے ذہن میں آیا لیکن کراچی کے حالات کو سوچ کر اس سوال کو بھولنے میں ہی بہتری جانی۔
1۔ رُباب کا ہیئر اسٹائل:
قسط نمبر 31 میں پہلے کمرے میں عدیل اور رباب کو ایک ساتھ باتیں کرتا دکھایا گیا جس میں رُباب کرلز کے ساتھ زلفیں پن کری نظر آئی پھر رباب کو عدیل کے ساتھ گھر سے روانہ ہوتے دکھایا گیا اور اس سین میں وہ اپنی ساس شگفتہ پر تنقید کی برسات کرتی نظر آئی۔
اس سین میں جب شگفتہ کے چہرے کو دکھایا گیا تو رباب کی پیٹھ نظر آئی اور اس میں بھی رُباب کی زلفیں ہمیشہ کی طرح کمر چھوتی نہیں بلکہ کندھوں تک چڑھی نظر آئیں جس کو دیکھ کر متعدد ناظرین کو لگا کہ ممکنہ طور پر نظر آنے والی لڑکی رباب نہیں بلکہ انکی ریپلسمنٹ میں اداکاری کرنے والی کوئی ایکسٹرا اداکارہ ہوگی لیکن پھر اس سین میں وہ لڑکی جیسے ہی مڑی تو یہ بات واضح ہوگئی کہ وہ خود رباب ہی ہیں اور یا تو انہوں نے ہیئر اسٹائل خاص بنایا ہے یا پھر وِگ پہنی ہے۔
اس کے بعد رُباب کو عدیل کے ساتھ آفس جاتے ہوئے کار میں بیٹھے دیکھایا گیا جہاں انکی زلفیں پہلے کی طرح لمبی نظر آئیں اور پھر آفس میں بیٹھے ہوئے انکی زلفیں وہی لمبی سلکی سامنے کی طرف پڑی نظر آئیں جو گھر سے نکلتے وقت دکھائے گئے ہیئر اسٹائل سے بالکل مختلف تھی۔
-
انفوٹینمنٹ 4 گھنٹے پہلے
صرف 51 روپےفیس لینے والا بالی وڈ اداکار کون ؟
-
فلم / ٹی وی 4 گھنٹے پہلے
’پشپا‘ کیلئے پہلی چوائس اللو ارجن نہیں تو پھر کون؟
-
دلچسپ و خاص 5 گھنٹے پہلے
کرسمس پر خوشیاں بانٹنے والے سانتا کلاز اصل میں کیسا دکھتا ہے؟
-
انفوٹینمنٹ 5 گھنٹے پہلے
شویتا بچن کی پہلی کمائی انٹرنیٹ صارفین کے ہوش اڑاگئی