انفوٹینمنٹ

سروگیسی کے ذریعے بچوں کا استقبال کرنے والے بالی وڈ اسٹارزکون؟

جانتے ہیں ان بھارتی فنکاروں کے بارے میں جنہوں نے سروگیسی کے ذریعے والدین بننے کا انتخاب کیا

ایمن ملک

سروگیسی کے ذریعے بچوں کا استقبال کرنے والے بالی وڈ اسٹارزکون؟

جانتے ہیں ان بھارتی فنکاروں کے بارے میں جنہوں نے سروگیسی کے ذریعے والدین بننے کا انتخاب کیا

جانتے ہیں ان بھارتی فنکاروں کے بارے میں جنہوں نے سروگیسی کے ذریعے والدین بننے کا انتخاب کیا
جانتے ہیں ان بھارتی فنکاروں کے بارے میں جنہوں نے سروگیسی کے ذریعے والدین بننے کا انتخاب کیا

شادی کے بعد والدین بننا اور بچوں کو جنم دینا قدرت کا ایک خوبصورت عمل ہے لیکن جیسے جیسے سائنس ترقی کرتی جارہی ہے وہیں بچوں کی پیدائش میں آسانی کیلئے بھی نئے نئے طریقے متعارف ہوگئے ہیں۔

ایک ایساہی عمل سروگیسی بھی شامل ہے جس کے ذریعے کئی بے اولاد جوڑوں کی گود بھری اگرچہ کہ یہ قانونی اور مذہبی طریقے سے غلط عمل ہے لیکن کئی لوگوں نے والدین بننے کیلئے بنا کسی خوف کے اس عمل کا انتخاب کیا ۔

ان میں کئی نام بالی وڈ فلم انڈسٹری سے بھی جڑے ہیں جنہوں نے حمل کی پیچیدگیوں سے بچنے یا پیشہ روانہ کام میں خلل سے بچنے کیلئے سروگیسی کے ذریعے والدین بننے کا انتخاب کیا۔

تو آئیے پہلے یہ جانتے ہیں کہ سروگیسی اصل میں ہے کیا؟

سروگیسی کس عمل کو کہتے ہیں؟

سروگیسی ایک ایسا عمل ہے جس میں ایک عورت (جسے سروگیٹ یا حمل بردار ماں کہا جاتا ہے) کسی دوسرے شخص یا جوڑے کے لیے حمل ٹھہراتی ہے اور بچے کو جنم دیتی ہے۔ اس عمل کا مقصد ایسے افراد یا جوڑوں کو والدین بننے کا موقع فراہم کرنا ہوتا ہے جو کسی وجہ سے خود قدرتی طور پر بچے پیدا نہیں کر سکتے۔

سروگیسی کی اقسام:

  (Traditional Surrogacy): اس میں سروگیٹ ماں کا انڈہ استعمال ہوتا ہے اور مرد کا سپرم مصنوعی طریقے سے سروگیٹ کے رحم میں داخل کیا جاتا ہے۔ اس صورت میں بچہ سروگیٹ ماں سے جینیاتی طور پر منسلک ہوتا ہے۔

  (Gestational Surrogacy): اس طریقے میں سروگیٹ ماں کا انڈہ استعمال نہیں ہوتا۔ والدین کے انڈے اور سپرم یا ڈونر کے انڈے اور سپرم کو IVF (In Vitro Fertilization) کے ذریعے ملا کر جنین بنایا جاتا ہے، جو سروگیٹ کے رحم میں منتقل کیا جاتا ہے۔ اس صورت میں بچہ سروگیٹ ماں سے جینیاتی طور پر منسلک نہیں ہوتا۔

سروگیسی کا استعمال:

یہ طریقہ اکثر ان جوڑوں کے لیے استعمال ہوتا ہے جو کسی طبی مسئلے کی وجہ سے خود بچے پیدا کرنے کے قابل نہیں ہوتے، یا سنگل والدین اور ہم جنس جوڑے بھی اس کا انتخاب کرتے ہیں۔

قانونی پیچیدگیاں:

کئی ممالک میں سروگیسی کے قوانین مختلف ہوتے ہیں اور بعض مقامات پر یہ مکمل طور پر ممنوع بھی ہے۔ سروگیسی کے دوران قانونی معاہدے کیے جاتے ہیں تاکہ بچے کی تحویل اور دیگر معاملات کو طے کیا جا سکے۔

اب بات کرتے ہیں ان بھارتی فنکار جوڑوں کی جنہوں نے اس عمل کو اپناتے ہوئے اپنی فیملی کو بڑھانے کی منصوبہ بندی کی۔

پریتی زنٹا:

اداکارہ پریتی زنٹا نے سال 1998 میں فلم ’دل سے‘ سے بالی وڈ کی دنیا میں قدم رکھا جس کے بعد متعدد فلموں میں اپنی شاندار اداکاری سے بھارتی فلم نگری میں خاص پہچان بنا لی۔

اداکارہ پریتی زنٹا سال 2016 میں گوڈینف کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں اور امریکہ چلی گئیں، بعدازاں اس جوڑے نے 2021 میں سروگیسی کے ذریعے جڑواں بچوں جیا اور جئے کا استقبال کیا۔

تاہم انہوں نے سروگیسی کا انتخاب کرنے سے پہلے آئی وی ایف (ان وٹرو فرٹیلائزیشن) کے ذریعے حاملہ ہونے کی  بھی کوشش کی تھی جو ناکام ہوگئی۔’

شلپا شیٹی:

اداکاری شلپا شیٹی جنکا اصل نام آشوینی شیٹی ہے وہ بھی سروگیسی سے ماں بننے والوں کی فہرست میں شامل ہیں۔

شلپا شیٹی کی شادی 2009 میں بزنس مین راج کندرا سے ہوئی جن نے انکے ہاں بیٹا ویان راج کندرا کی پیدائش ہوئی  بعدازاں انہوں نے 15 فروری 2020 کو اپنی دوسری بیٹی سمیشا شیٹی کندرا کا استقبال کیا جو سروگیسی کے ذریعے پیدا ہوئی۔

بچوں کی پیدائش کے بعد  شلپا اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کو بہت اہمیت دیتی ہیں اور وہ اکثر اپنی فیملی کے ساتھ سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرتی ہیں۔

کرن جوہر:

بات کی جائے کرن جوہر کی تو ہدایت کار اور پروڈیوسر کرن جوہر ایک سنگل والد ہیں۔انہوں نے   7 فروری 2017 کو  سروگیسی کے ذریعے جڑواں بچوں، روحی جوہر اور یش جوہر کا خیر مقدم کیا۔

ہم جنس پرستی اور نیپوٹزم کے باعث شہہ سرخیوں کا حصہ رہنے والے بھارتی فلمساز کرن جوہر اپنے بچوں کی اکیلے پرورش کرتے ہیں۔

ایکتا کپور:

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلمساز اور ٹی وی پروڈیوسر ایکتا کپور نے بھی اپنے انڈے فریز کیے تاکہ بعد میں ماں بن سکیں۔ اور جب وہ 43 سال کی ہوئیں تو انہوں نے سروگیسی کے ذریعے سنگل ماں بننے کا فیصلہ کیا اور آخر کار 27 جنوری 2019 کو اپنے بیٹے روی کو اپنی زندگی میں خوش آمدید کہا۔

 انہیں اس عمل کے دوران چھ سال تک کئی بار ناکام IUI اور IVF کی کوششوں کا سامنا بھی کرنا پڑا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اب  ایکتا کپور سروگیسی کے ذریعے دوسرے بچے کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں کیونکہ ان کے بیٹے روی کپور کی عمر 5 سال ہےاور اسے اب بہن یا بھائی کی ضرورت ہے۔

ایکتا نہیں چاہتی کہ انکے بیٹے کو کبھی بہن بھائی کی کمی محسوس ہو کیونکہ انہوں نے خود یہ کمی کبھی محسوس نہیں کی اور اسی لیے وہ ایک اور بچے کا استقبال کرنے کا سوچ رہی ہیں۔

سنی لیونی:

بولڈ لباس اور اداکاری سے مشہور بھارتی اداکارہ سنی لیونی نے بھی سروگیسی کے ذریعے ماں بننے کا فیصلہ کیا۔

اداکارہ سنی لیونی اپنی شادی سے قبل کامیڈین رسل پیٹرز کو 2007 میں بریک اپ ہونے تک ڈیٹ کرتی رہیں بعدازاں انکی منگنی پلے بوائے انٹرپرائزز کے مارکیٹنگ کے نائب صدر میٹ ایرکسن سے ہوئی جو 2008 میں اختتام پذیر ہوگئی۔

ان تمام تر تعلقات کے بعد اداکارہ سنی لیون ،ڈینیئل ویبر کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

خیال رہے کہ یہ جوڑا تین بچوں کے والدین ہیں، اس جوڑے نے بیٹی نشا کو گود لیا جبکہ جڑواں بچے نوح اور عشر سروگیسی کے ذریعے پیدا ہوئے تھے۔

شاہ رخ خان:

بات کی جائے رومانس آف کنگ شاہ رخ خان کی تو شاہ رخ خان اور گوری خان کا تیسرا بچہ ابرام، ان کے بڑے بچوں آریان اور سہانا خان کے بہت بعد پیدا ہوا۔ ابرام کی پیدائش سے متعلق 2013 میں شاہ رخ خان نے اعلان کیا تھا کہ انکا یہ بیٹا سروگیسی کے ذریعے پیدا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سنگل پیرنٹ بچوں کو پالنے والی بھارتی اداکارائیں کون؟

سہیل خان:

اداکار اور ہدایت کار سہیل خان اور ان کی اہلیہ سیمہ خان کا ایک بیٹا نروان ہے، اور جب اسکی عمر 10 سال تھی تو اس جورے نے سروگیسی کے ذریعے اپنے دوسرے بیٹے یوہان کا جون 2011 میں استقبال کیا۔

عامر خان:

عامر خان کی سابقہ اہلیہ کرن راؤ کو شادی کے ابتدائی دنوں میں ایک اسقاط حمل اور بچہ دانی کی پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے بعد اس جوڑے نے سروگیسی کا انتخاب کیا۔

اس عمل کے بعد ان کا بیٹا آزاد دسمبر 2011 میں پیدا ہوا جبکہ عامر خان پہلے ہی اپنے سابقہ بیوی رینا کے ساتھ دو بچوں، جنید اور ایرا، کے والد تھے۔