کینیڈا جانے کے خواہشمند تارکین وطن کیلئے بری خبر
کینیڈین حکومت نے ملک میں تارکین وطن کی آمد کم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے اعلان کیا ہے کہ ان کی حکومت آئندہ 2 برسوں تک ملک میں آنے والے تارکین وطن کی تعداد میں 'نمایاں حد تک کمی' کرے گی۔
جسٹن ٹروڈو نے مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا یہ فیصلہ 'عارضی' ہے اور کینیڈا کی آبادی میں اضافے کو روکنے کے لیے کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 'ہم اگلے دو سال کے لیے کینیڈا آنے والے تارکین وطن کی تعداد کو نمایاں طور پر کم کرنے جا رہے ہیں، یہ ہماری آبادی میں اضافے کو روکنے اور ہماری معیشت کو چلنے دینے کے لیے عارضی فیصلہ ہے، ہمیں نظام کو تمام کینیڈینز کے لیے درست طریقے سے کام کرنے والا بنانا ہوگا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کینیڈین حکومتی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ کینیڈا 2025 میں 3 لاکھ 95 ہزار باشندوں کو پرمنینٹ ریزیڈنٹ (مستقل رہائشی) بنائے گا، 2026 میں 3 لاکھ 80 ہزار اور 2027 میں یہ تعداد 3 لاکھ 65 ہزار ہوجائے گی جو 2024 کے 4 لاکھ 85 ہزار سے کم ہوگی۔
ذرائع نے مزید کہا کہ اس دوران عارضی رہائشیوں کی تعداد بھی 2025 میں تقریباً 3 لاکھ سے کم ہو کر 30 ہزار ہو جائے گی۔
حالیہ اعلان جسٹن ٹروڈو کی جانب سے کینیڈا میں بین الاقوامی طلبا کے لیے اسٹڈی پرمٹس کی تعداد کو محدود کرنے کے چند دن بعد سامنے آیا ہے۔
کینیڈین وزیراعظم نے کہا تھا کہ ان کی حکومت اس سال 35 فیصد کم بین الاقوامی طلبہ کو اسٹڈی پرمٹس (اجازت نامے) دے گی اور 2025 میں اس تعداد میں مزید 10 فیصد کمی کی جائے گی۔
ساتھ ہی انہوں نے 'برے عناصر' کو سخت انتباہ بھی دیا تھا اگر وہ 'امیگریشن سسٹم کا غلط استعمال کریں اور طلباء کا فائدہ اٹھائیں'۔
کینیڈا طویل عرصے سے امیگریشن کو اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کی حکمت عملی کے طور پر اپناتا رہا ہے اور کھلے دل تارکین وطن کو خوش آمدید کہتا رہا ہے۔
لیکن حالیہ برسوں میں ٹروڈو حکومت کینیڈین شہریوں کے بڑھتے ہوئے دباؤ میں آ گئی ہے کیونکہ مکانات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے ملک میں غیر ملکیوں کی آمد پر تشویش کو جنم دیا تھا۔
حالیہ مہینوں میں، جسٹن ٹروڈو کی لبرل پارٹی نے اپنے حق میں رائے عامہ کے جائزوں میں نمایاں کمی دیکھی ہے، کیونکہ حکومت پر امیگریشن سے نمٹنے کے لیے دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔ کیوں کہ بہت سے لوگوں کا کہنا ہے کہ بے ہنگم نقل مکانی کینیڈا کی ہاؤسنگ مارکیٹ اور سماجی خدمات پر بڑھتا ہوا دباؤ ڈال رہی ہے۔
-
انفوٹینمنٹ 3 گھنٹے پہلے
صرف 51 روپےفیس لینے والا بالی وڈ اداکار کون ؟
-
فلم / ٹی وی 4 گھنٹے پہلے
’پشپا‘ کیلئے پہلی چوائس اللو ارجن نہیں تو پھر کون؟
-
دلچسپ و خاص 4 گھنٹے پہلے
کرسمس پر خوشیاں بانٹنے والے سانتا کلاز اصل میں کیسا دکھتا ہے؟
-
انفوٹینمنٹ 5 گھنٹے پہلے
شویتا بچن کی پہلی کمائی انٹرنیٹ صارفین کے ہوش اڑاگئی