'کبھی میں کبھی تم'، بڑی غلطی قہقہوں کی وجہ بن گئی
سستے بازار کا پٹھان، رُباب کی مہنگی پارٹی کا مہمان؟
پاکستانی ڈرامے 'کبھی میں کبھی تم' میں ایک ہی سائیڈ ایکٹر کا دو متضاد کردار نبھانا ناظرین کو ہنسنے پر مجبور کرگیا۔
مڈل کلاس فیملی کے دو بیٹوں کی ازدواجی زندگی کے گرد گھومتی کہانی ' کبھی میں کبھی تم' ٹی وی اسکرینز اور یوٹیوب پر خوب دھوم مچارہی ہے اور جولائی کے مہینے سے ہی نشر ہونے والے اس ڈرامے کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
ڈرامے کے مین کرداروں 'شرجینا' ، 'مصطفیٰ' ، 'رُباب' ، 'عدیل' ، 'نتاشا' ، 'افتخار صاحب' ، 'شگفتہ' اور 'سدرہ' کے نام ناظرین کی ذبان پر چوبیس گھنٹے چڑھے رہتے ہیں۔
ڈرامے کی ہر ایک قسط ناظرین بے حد شوق سے دیکھ رہے ہیں اور ہر سین میں دکھائی گئی چھوٹی سے چھوٹی بات پر سوشل میڈیا پر طویل تبصرے ہوتے نظر آرہے ہیں۔
جہاں ناظرین ڈراما دیکھتے ہوئے کنٹنیوٹی کی غلطی کی نشاندہی کرتے دکھے وہیں اب قسط نمبر 31 میں ایک ایسا شخص نظر آگیا کہ ناظرین بے ساختہ ہنس پڑے۔
قسط میں رُباب کے گھر پارٹی دکھائی گئی جو اس نے عدیل کی سالگرہ کی خوشی میں رکھی ہے اور اسی پارٹی میں وہ عدیل اور اپنی دوست نتاشا کا افیئر سب کے سامنے بے نقاب کرنے کا ارادہ رکھتی نظر آرہی ہے۔
ڈرامے میں رُباب کی پارٹی میں شرکت کرنے والے مہمانوں کو دکھایا گیا جس میں اچانک ایک شخص کو دیکھ کر ناظرین کو شکل جانی پہچانی لگی اور وہ سوچ میں پڑ گئے کہ اس کو تو پہلے بھی کہیں دیکھا ہے۔
جہاں بعض ناظرین کو وہ شکل پہلے کہاں دیکھی ہے یاد نہیں آیا وہیں متعدد نے جھٹ سے پکڑ لیا کہ وہ شخص ہے جو پٹھان بن کر بدھ بازار میں برتن بیچتا دکھایا گیا تھا۔
ایک سوشل میڈیا صارف نے مذاق اڑاتے ہوئے لکھا کہ 'واہ مصطفیٰ اور شرجینا کو پلیٹ 90 میں فروخت کر کے پٹھان امیر آدمی بن گیا'، جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ 'وہ انڈر کور ڈیٹیکٹو ہے دن میں بازار میں ریہڑی لگاتا ہے۔