انفوٹینمنٹ
رشتہ بچانے کیلئے کاجول کا ایشوریا اور ابھیشیک کو مشورہ
کاجول کا ایشوریا اور ابھیشیک کیلئے خاص مشورہ
رشتہ بچانے کیلئے کاجول کا ایشوریا اور ابھیشیک کو مشورہ
کاجول کا ایشوریا اور ابھیشیک کیلئے خاص مشورہ
بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کو طلاق سے بچانے کیلئے شوخ و چنچل اداکارہ کاجول کا اہم مشورہ وائرل ہوگیا۔
ابھیشیک بچن 2006 میں بننے والی فلم ’امراؤ جان‘ کی شوٹ کے دوران ایشوریا رائے سے محبت کرنے لگے تھے اور اپنے ان جذبات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے انہوں نے ایشوریا کے ساتھ 2007 میں ریلیز ہونے والی فلم ’گرو‘ کی تشہیر کے دوران شادی کے لیے پروپوز کردیا تھا۔
2007 میں شادی کے بندھن میں بندھنے کے بعد اس جوڑے نے سال 2011 میں بیٹی آرادھیا کا دنیا میں استقبال کیا۔
جہاں کئی سالوں اس جوڑی کی محبت کے چرچے ہوتے رہے وہیں گزشتہ ایک سال سے دونوں کے درمیان لڑائی جھگڑوں کی خبر کے بعد طلاق کی افواہ بھی پھیلتی دکھ رہی ہیں۔
اسٹار جوڑی کے مداح یہ خدشہ ظاہر کرتے دکھتے ہیں کہ غالباً دونوں کی طلاق ہوچکی ہے لیکن خبر منظرِ عام پر نہیں آنے دے رہے ہیں پر اس ممکنہ طلاق کی وجہ کوئی بھی نہیں بتا پاتا ہے۔
حال ہی بلاگنگ پلیٹ فارم 'ریڈ اِٹ' پر متعدد صارفین یہ دعویٰ کرتے بھی نظر آرہے ہیں کہ ابھیشیک بچن نے اپنی فلم 'دسوی' کی ساتھی اداکارہ نمرت کور کیلئے ایشوریا کو دھوکا دیا جس کے بعد دونوں کا رشتہ سنبھلے نہ سنبھل سکا۔
اس انکشاف نے سوشل میڈیا پر ایک تہلکہ مچا رکھا ہے اور بالی وڈ متوالے نمرت کور اور ابھیشیک بچن کو شدید تنقید کا نشانہ بنائے ہوئے ہیں۔
ایسے میں سوشل میڈیا پر کاجول کا ایک ماضی میں دیا گیا مشورہ زیرِ گردش ہے جو انہوں نے سال 2007 میں ٹاک شو 'کافی د کرن' میں دیا تھا۔
شو میں کاجول کے ساتھ شاہ رخ خان اور رانی مکھرجی بھی بطور مہمان شریک ہوئے اور ریپڈ فائر راؤنڈ کے دوران کاجول سے ایک ایسا مشورہ مانگا گیا جو وہ ایشوریا اور ابھیشیک بچن کو انکی شادی بچانے کیلئے دینا چاہیں گی۔
اس پر کاجول نے کہا کہ 'دونوں کو چہائے کہ وہ ہرگز فلم کبھی الوداع نہ کہنا کبھی بھی نہ دیکھیں۔
یاد رہے کہ فلم کبھی الوداع نہ کہنا میں شاہ رخ خان ، رانی مکھرجی، پریتی زنٹا اور ابھیشیک بچن مین کردار نبھاتے نظر آئے تھے اور فلم کی کہانی میاں بیوی کے ایکسٹرا میریٹل افیئرز کے گرد گھوم رہی تھی۔
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Emraan Hashmi film shoot faces protest in Haridwar over ‘Cafe & Bar’ signboard
Inside Sonam Kapoor’s birthday celebration with family
Shilpa Shinde shares cryptic post after AICWA's demand
Varun Dhawan’s 'Hai Jawani Toh Ishq Hona Hai' starts strong at box office
Top OTT releases to stream this weekend: ‘Dhurandhar 2’, ‘Gullak 5’, ‘Brown’ and more
Shilpa Shinde responds after Hina Khan's strong reaction
Celina Jaitly hits back at defamation notices in ongoing family dispute
Shilpa Shinde defends confession on old TV show controversy





