فلم / ٹی وی
فلم 'آنند' کن فنکاروں سے گزر کر راجیش کھنّہ تک پہنچی؟
'بابوموشائے زندگی بڑی ہونی چاہیے لمبی نہیں'، ڈائیلاگ کس کیلئے لکھا گیا؟
فلم 'آنند' کن فنکاروں سے گزر کر راجیش کھنّہ تک پہنچی؟
'بابوموشائے زندگی بڑی ہونی چاہیے لمبی نہیں'، ڈائیلاگ کس کیلئے لکھا گیا؟
بالی وڈ کے سپر اسٹار راجیش کھنہ کی مشہورِ زمانہ فلم 'آنند' کی کاسٹنگ کے حوالے سے حیران کن انکشاف سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار راجیش کھنہ اپنی اداکاری اور دلکش اسٹائل کے باعث لاکھوں دلوں پر راج کرتے تھے، بالخصوص لڑکیاں ان کی دیوانی تھیں، سپر اسٹار کے بارے میں یہ قصہ مشہور ہے کہ لڑکیاں راجیش کھنہ کی سفید گاڑی لپ اسٹک سے لال کردیتی تھیں۔
راجیش کھنّہ نے طویل عرصہ بالی وڈ کی دنیا پر راج کیا لیکن 90 کی دہائی کا آغاز انکے ڈاؤن فال کا یادگار بن گیا جس میں یکے بعد دیگرے تین فلمیں فلاپ ہوئیں جن میں 'بے گناہ' ، 'روپے دس کروڑ' اور 'گھر پریوار' شامل ہیں جسکے بعد سال 1991 میں راجیش کھنّہ نے انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی۔
اس ڈاؤن فال سے قبل راجیش کھنہ نے عروج کا ایسا دور دیکھا جو بہت کم اسٹارز کو دیکھنا نصیب ہوتا ہے۔
سن 1969 سے 1971 کے درمیان سپر اسٹار رجیش کھنہ کی 17فلمیں باکس آفس پر ہٹ ہوئیں جن میں سے ایک فلم ’آنند‘ بھی تھی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راجیش کھنہ کی سب سے مشہور فلم 'آنند' میں انہیں کاسٹ نہیں کیا جانا تھا بلکہ سب سے پہلے راج کپور کو اس فلم کی آفر دی گئی تھی۔
ہدایتکار ہری شی کیش مکھری جی اور راج کپور بہت گہرے دوست تھے۔ راج کپور کے بیمار ہونے کے بعد ہری شی کیش نے مناسب نہیں سمجھا کہ انہیں ’آنند‘ کا حصہ بنایا جائے۔
اس کے بعد ہری شی کیش مکھرجی نے راج کے بھائی ششی کپور کو اس فلم کی پیشکش کی اور انہوں نے بھی معذرت کرلی۔
پھر ایک بنگالی اداکار اور اس کے بعد کشور کمار نے بھی ’آنند‘ کا حصہ بننے سے انکار کیا جس کے بعد آخر میں راجیش کھنہ کو فلم کا ہیرو بنایا گیا۔
فلم میں راجیش کھنہ ایک کینسر کے شکار نوجوان کا کردار نبھاتے نظر آئے جس نے بالی وڈ متوالوں کو یہ سبق دیا کہ 'بابوموشائے زندگی بڑی ہونی چاہیے لمبی نہیں'۔
اس فلم کے لیے راجیش کھنہ کو بہترین اداکار کا فلم فیئر ایوارڈ بھی حاصل ہوا تھا۔ ’آنند‘ میں امیتابھ بچن نے معاون کردار نبھایا تھا جس کے لیے انہیں پہلی بار فلم فیئر ایوارڈ بھی حاصل ہوا۔
مزید خبریں
-
ڈرامہ سیریل ’گونج‘ کیوں دیکھیں؟
-
’وار 2’ کی پہلی میوزک ویڈیو ریلیز ہوتے ہی تباہی مچاگئی
-
ڈراما ’پرورش’ پر بھی ’LGBTQ’ کو فروغ دینے کا الزام؟
-
میں منٹو نہیں ہوں؛ سجل اور آصف رضا میر کی اداکاری کے چرچے
-
’تیرے بن 2’ کی تاخیر، یمنیٰ زیدی نے اصل وجہ بتادی
-
ڈراما ’سسرال سمر کا’ کی ایک اور اداکارہ بگ باس 19 کا حصہ؟
-
ڈرامہ 'پرورش' میں فہد مصطفیٰ کی انٹری کی دھوم
-
ندا یاسر کی ملازماؤں کی چوریوں کے قصے سُن سُن کر عوام بیزار
-
فلم ’بازیگر‘ کی اصل کہانی کیا؟
-
موہت سوری کی پانچ فلمیں جو آپ کی واچ لسٹ کا حصہ بننی چاہییں
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Priyanka Chopra cheers Janhvi Kapoor’s call for women’s empowerment
Aishwarya Rai stuns fans with jaw dropping new snapshots
Deepika Padukone’s flirty comment on Ranveer Singh’s post goes viral
Sidharth Malhotra hails Kiara Advani’s superhero strength in pregnancy
Siddhanth Chaturvedi reveals hilarious fan mix up with Samay Raina
Ethiopian volcano eruption disrupts India’s flight operations
‘Bigg Boss 19’ drama: Malti Chahar slaps tanya, Amaal Mallik reacts
Deepika Padukone acknowledges possibility of on-screen reunion with Ranbir Kapoor




