علیزے شاہ کا بولڈ لُک،کمنٹ سیکشن ’آف‘ کرنا پڑ گیا
اداکارہ نے تمام حدیں پار کردیں
![اداکارہ نے تمام حدیں پار کردیں](https://www.hungamaexpress.com/assets/uploads/updates/2024-10-25/21569_1681262_aki_updates.jpg)
پاکستانی ڈراما انڈسٹری کی اداکارہ علیزے شاہ نے بولڈنس میں تمام حدیں پار کرتے ہوئے نازیبا لباس میں ملبوس ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کرکے طوفان برپا کردیا۔
سن 2000 میں پیدا ہونے والی علیزے شاہ نے اداکاری کی دنیا میں قدم 2018 میں ڈرامہ عشق تماشا سے رکھا۔ جس کے لیے انہیں ہم ٹی وی کا ایوارڈ برائے بیسٹ ٹی وی سینسیشن سے نوازا گیا تھا۔
اس کے بعد انہوں نے ایک اور ڈرامے ’چھوٹی سی زندگی‘ میں کردار ادا کیا جبکہ چوری اور ’جو تو چاہے’ جیسے ڈراموں میں مرکزی کردارکو بھی ناظرین کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا۔
سال 2019 میں ریلیز ہونے والا ڈرامہ عہد وفا علیزے شاہ کے کریئر کے لیے بریک تھرو ثابت ہوا جس میں احد رضا میر کے ساتھ ان کی کیمسٹری خوب جمی۔
بڑی بڑی آنکھیں اور چہرے پر معصومیت سجائے علیزے شاہ پورے پاکستان میں مشہور ہوگئیں یہاں تک کہ پڑوسی ملک میں بھی ان کی شہرت کے ڈنکے بجنے لگے۔
تاہم ایسا لگتا ہے کہ علیزے شاہ اس شہرت کو قبول نہیں کرپائیں اور پھر لگاتار ان کےحوالے سے ایسی خبریں سامنے آنے لگیں جس سے وہ تنازعات کا شکار ہوگئیں۔
نین نقش میں تبدیلی اور معصومیت کو خود سے دور کرتے ہوئے دن بہ دن علیزے شاہ نے بولڈ فیشن کو اپنالیا اور شاید یہی وہ غلطی تھی جس نے اداکارہ کے لاکھوں فینز کو شدید مایوس کیا۔
دیگر تمام پوسٹس میں فینز کی جانب نفرت اپنے نام کرنے کے بعد اداکارہ علیزے شاہ نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیو اپلوڈ کی جس میں انکا بولڈ لُک صارفین کو ایک آنکھ نہ بھایا۔
مذکورہ ویڈیو میں اداکارہ کو جدید مغربی پاپ آئی کونز سے متاثر جینز میں ملبوس دیکھا گیا جسکے ساتھ انہوں نے گلابی منی ٹاپ اور سفید فل بازو کا ٹاپ پہن رکھا تھا۔
نازیبا لباس میں ملبوس کیمرے کے سامنے جھومتے گاتے اداکارہ نے جہاں صارفین کو لبھانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی وہیں انہوں نے حاضر دماغی سے کام لیا اور ناقدین کے تبصروں سے بچنے کیلئے کمنٹ سیکشن بھی آف کردیا۔
جبکہ ایک پوسٹ کے کیپشن میں اداکارہ نے ذومعنی الفاظ استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ، ’نہیں جانتی کہ کیا زیادہ برا تھا،احساسات کو کھونا،یا دل کا ٹوٹ جانا’۔
دوسری جانب علیزے کا بولڈ لُک دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کا ماننا ہے کہ اداکارہ علیزے شاہ نے بے شرمی کی اب تمام حدیں پار کردی ہیں۔