پاکستان

لیجنڈ پاکستانی موسیقار استاد طافو انتقال کر گئے

80 سالہ استاد طافو طویل عرصے سے علیل تھے۔

Web Desk

لیجنڈ پاکستانی موسیقار استاد طافو انتقال کر گئے

80 سالہ استاد طافو طویل عرصے سے علیل تھے۔

استاد طافو کی عمر 80 سال سے زائد تھی۔
استاد طافو کی عمر 80 سال سے زائد تھی۔

پاکستانی اردو اور پنجابی فلموں کےلیجنڈ موسیقار و طبلہ نواز الطاف حسین المعروف طافو خان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔

استاد طافو کی عمر 80 سال سے زائد تھی اور انہوں نے اپنی موسیقی کے ذریعے لگ بھگ 60 سال پاکستان کی فلم انڈسڑی پر راج کیا۔

طافو طبلے کے علاوہ بھی 14 ساز بجانےمیں خصوصی مہارت رکھتے تھے اور بے شمار شاندار دھنوں کے خالق تھے۔

طافو کا شمار میڈم نورجہاں کے استادوں میں سے بھی ہوتا تھا اور طبلے میں خود ان کے استاد قادر بخش پکھاوجی تھے برصغیر کے تمام نامور طبلہ نواز جن کے شاگرد رہے ہیں

استاد طافو لاہور پاکستان میں ایک معروف موسیقار گھرانے میں پیدا ہوئے۔ 

طافو خان نے اپنے کیریئر کا آغاز 1970 میں اس وقت کیا جب انہوں نے پنجابی فلم 'انورا' کے گانے 'سن وے بلوری انکھیاں' اور منڈا شہر لہور دا' کی موسیقی ترتیب دی۔

سن وے بلوری انکھیاں ملکہ ترنم میڈم نورجہاں نے گایا تھا جس نے مقبولیت کی بلندیوں کو چھوا۔

بطور موسیقار ان کی پہلی پنجابی فلم انورا تھی جبکہ اردو پہلی فلم گر ہستی تھی جس کی موسیقی انہوں نے ترتیب دی ۔

 استاد طافو نے 100 سے زائد فلموں کی موسیقی ترتیب اور نور جہاں، شوکت علی، عنایت حسین بھٹی، ناہید اختر اور نصرت فتح علی خان جیسے فنکاروں کے ساتھ کام کیا۔

انہوں نے کوک اسٹوڈیو پاکستان میں موسیقاروں بلال مقصود اور پاکستانی پاپ راک میوزک گروپ اسٹرنگز (بینڈ) کے ساتھ اپنی طبلہ بجانے کی مہارت کا مظاہرہ کیا۔

سال 2017 میں استاد طافو نے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے پہلی بار نصیبو لال کو پاکستانی فلم انڈسٹری میں بطور پلے بیک سنگر متعارف کرایا۔

 ان کا تعلق فلمی اسکور کمپوزرز کے ایک وسیع خاندان سے ہے، ماسٹر عنایت حسین ان کے ماموں زاد بھائی ہیں، اُن کے بیٹے طارق اور سجاد بھی فن موسیقی سے وابستہ ہیں جبکہ طافو مرحوم کے تمام بھائیوں کا شمار بھی پاکستان کے بہترین سازندوں میں ہوتا ہے ۔

2018 میں، استاد طافو، عمر عادل کے البم Transcendence میں بطور منتظم، پرکیشنسٹ اور "We Need to Talk About Adil" کے لیے ہارمونیم بجاتے نظر آئے تھے۔

تازہ ترین