ویڈیو: علیزے شاہ کا لباس مختصر سے مختصر ترین ہوگیا
اداکارہ نے ہر حد پار کرنے کی ٹھان لی۔
پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ نے ناقدین کی ایک نہ سنتے ہوئے اپنے من کی کرنے کی ٹھانی ہوئی ہے۔
ڈراما سیریل ’عشق تماشا’ سے شوبز کی دنیا میں قدم رکھنے والی علیزے شاہ نے جہاں کیرئیر کے ابتدائی دنوں میں خاصی مقبولیت حاصل کی وہیں دیکھتے ہی دیکھتے انہوں شہرت حاصل کرنے کے جنون میں خود کو ایسا بدلا کہ مداحوں کی اسی محبت کو شدید نفرت میں تبدیل کردیا۔
ان دنوں علیزے شاہ بولڈنس اور فحاشی کی انتہا پر ہیں ، جہاں وہ ہر گزرتے دن اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تہلکہ خیز پوسٹ کرکے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کیے ہوئی ہیں۔
لمحہ بہ لمحہ مبہم اور ذومعنی انسٹا اسٹوریز سے علیزے شاہ نے یہ پیغام دنیا کو دے دیا کہ اب وہ وہی سب کریں گی جو انکا دل چاہے گا۔
اداکارہ کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ ’جھٹکا مجھے بھی لگا تھا جب مجھے وہ سب کہا گیا جو میں کبھی تھی ہی نہیں، اگر تمہیں اس سے خوشی ملتی ہے تو مجھے ولن ثابت کرتے رہو، لیکن ایسا ہے تو ایسا ہی ہے'۔
ایک اور پیغام میں انہوں نے ناقدین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے لکھا کہ ’میں ایک ’پبلک فگر’ہوں، ’پبلک پراپرٹی’ نہیں! اس لئے اپنی فضول رائے اپنے پاس رکھیں!اب میں مزید برداشت نہیں کروں گی!
ان تمام تر پیغامات کے بعد علیزے شاہ اب اپنی دنیا میں مگن دکھائی دے رہی ہیں جہاں وہ مختلف پوسٹ سے اب سب کی توجہ کا محور بنی ہوئی ہیں۔
حال ہی اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مزید ایک اور پوسٹ شیئر کی جس میں انہیں سیاہ منی ٹاپ اور سفید ٹراؤزر میں ملبوس دیکھا گیا۔
مونوکروم ویڈیو میں علیزے شاہ مرر ویڈیو بناتی کیمرے کے سامنے اپنی ادائیں دکھائی نظر آرہی ہیں۔
اس بار بھی علیزے شاہ نے کمنٹ سیکشن آف کرتے ہوئے لکھا کہ،’فرق نہیں پڑتا لوگ کیا کہتے ہیں، کیونکہ اب میں لازوال ہوں۔’
ساتھ ہی انہوں نے مزید ایک اور انسٹا اسٹوری اپڈیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ،’پوسٹنگ کیا شروع کردی یہاں تو جنگ چھڑ گئی۔’
دوسری جانب اب صارفین علیزے شاہ کی ہر پوسٹ پر نظریں جمائے بیٹھے ہیں کوئی اداکارہ سے انکی ذہنی حالت کی بنا پر اظہار ہمدردی کررہا ہے تو کوئی اس بار بھی تنقید کرنے سے باز نہیں آرہا ۔
-
انفوٹینمنٹ 14 منٹ پہلے
کینسر نے حنا خان کے کیرئیر پر کتنا اثر ڈالا؟
-
فلم / ٹی وی 10 گھنٹے پہلے
شاہد کپور کی 5 بہترین فلمیں جو آپ کو ضرور دیکھنی چاہئیں
-
عالمی منظر 10 گھنٹے پہلے
ٹرمپ نے حلف اٹھاتے ہی ہم جنس پرستوں پر بجلیاں گرادیں
-
انفوٹینمنٹ 10 گھنٹے پہلے
پریانکا چوپڑا نیپوٹزم کے فروغ میں روشن خاندان کے کردار پر بول پڑیں