پاکستان

روٹ توڑنے کی کوشش، ایمان مزاری اپنے شوہر سمیت گرفتار

Web Desk

روٹ توڑنے کی کوشش، ایمان مزاری اپنے شوہر سمیت گرفتار

فوٹو  بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو  بشکریہ سوشل میڈیا

سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری اور ان کے شوہر عبدالہادی کو اسلام آباد میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ایمان مزاری کی والدہ شیریں مزاری نے اپنی صاحبزادی کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے ایکس پر ایک پیغام جاری کی۔

انہوں نے اپنے پیغام میں تصدیق کی کہ ’ایمان مزاری کو آج صبح گرفتار کیا گیا ہے۔ ریاستی فاشزم زوروں پر ہے۔‘

اسکرین گریب/ ایکس
اسکرین گریب/ ایکس

انہوں نے اپنے پیغام  میں یہ بھی کہا کہ ‘جمعہ کو سڑک پر موجود بیرئیر کو زبردستی اسلام آباد پولیس انکے راستے میں لائی اور ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایمان کو زخمی بھی کیا گیا۔‘

شیریں مزاری نے وزیرداخلہ پنجاب محسن نقوی کو ٹیگ کرتے ہوئے سوال کیا کہ ’اس دہشت گردی کے لیے پولیس کا احتساب کون کرے گا؟

اسکرین گریب
اسکرین گریب

 پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ  ایمان مزاری اور ان کے شوہر عبدالہادی کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج ہے، مقدمہ کار سرکار میں مداخلت اور دیگر دفعات کے تحت درج ہے جس پر انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔

گزشتہ دنوں یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ ’ ایمان مزاری ایڈووکیٹ اور ان کے شوہر نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے لیے لگایا گیا روٹ توڑنے کی کوشش کی تھی۔‘

پولیس ذرائع کے مطابق ایمان مزاری اور ان کے شوہر نے پولیس اہلکاروں سے مزاحمت کی۔ اس موقع پر ایمان مزاری کے شوہر نے پولیس اہلکاروں کو تھپڑ مارے اور گالم گلوچ کی تھی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ایمان مزاری اور ان کے شوہر نے پولیس اہلکاروں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں،  ایمان مزاری کے شوہر کا کہنا تھا کہ تم مجھے نہیں روک سکتے۔

تازہ ترین