'دانیہ کی طلاق ہوچکی تھی' بشریٰ اقبال فتویٰ سامنے لے آئیں
دانیہ کو عامر کی بیوہ کہنے سے گریز کریں، بشریٰ اقبال نے فتویٰ کی تصاویر شیئر کردیں
معروف اینکرپرسن ڈاکٹر عامر لیاقت مرحوم کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال نے کہا ہے کہ دانیہ شاہ کو عامر لیاقت کی بیوہ کہنے سے گریز کیا جائے کیونکہ عامر لیاقت کے انتقال سے قبل انکی دانیہ شاہ سے طلاق واقع ہوچکی تھی۔
ڈاکٹر بشریٰ اقبال نے اپنے اِس مؤقف کے حق میں کراچی کی جامعہ بنوریہ اور جامعہ دارالعلوم سے جاری فتویٰ کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔
انسٹاگرام پر ڈاکٹر بشریٰ اقبال کیجانب سے عامر لیاقت کے ایک پرانے بیان کی تصویر شیئر کی گئی جس میں مرحوم نے انکشاف کیا تھا کہ 'دانیہ شاہ ایک طوائف تھی لیکن مجھے شادی کے وقت پتا نہیں چلا، اور آج جب پکڑ لیا تو ہمیشہ کیلئے چھوڑ دیا'۔
پوسٹ کے مطابق ڈاکٹر بشریٰ اقبال نے مذکورہ بیان کی تصویر کیساتھ جامعہ بنوریہ اور جامعہ دارالعلوم کے مفتیانِ کرام سے فتویٰ مانگتے ہوئے سوال کیا تھا کہ 'عامر لیاقت نے دانیہ کیلئے یہ جملہ استعمال کیا تھا کہ ہمیشہ کیلئے چھوڑ دیا، تو کیا اس جملے سے دانیہ شاہ کا عامر لیاقت سے رشتہ ختم ہوگیا؟'
پوسٹ سے منسلک فتویٰ کی تصاویر کے متن میں درج ہے کہ 'سائلہ کا بیان اگر درست اور مبنی برحقیقت ہو، اس میں کسی قسم کی غلط بیانی سے کام نہ لیا گیا ہو، اس طور پر کہ مذکورہ شخص نے اپنی وفات سے ایک ماہ قبل اپنی بیوی کی طرف نسبت کرتے ہوئے مذکورہ الفاظ 'اسے ہمیشہ کیلئے چھوڑ دیا' تو ان الفاظ سے اسکی بیوی پر ایک طلاق بائن واقع ہوکر میاں بیوی کا نکاح ختم ہوچکا تھا، چنانچہ اگر اس نے یہ الفاظ صحت و تندرستی کی حالت میں کہے ہوں (جیساکے سوال میں مذکور ہے) تو ایسی صورت میں اسکی مطلقہ بیوی اسکی وراثت کی حقدار بھی نہ ہوگی'۔
ڈاکٹر بشریٰ اقبال نے اس پوسٹ میں عامر لیاقت مرحوم کی وکیل کی حیثیت سے ایک پبلک نوٹس بھی شیئر کیا ہے جس میں میڈیا اور سوشل میڈیا صارفین سے اپیل کی گئی ہے کہ جامعہ بنوریہ اور جامعہ دارالعلوم کے فتویٰ کی روشنی میں آئندہ دانیہ شاہ کو عامر لیاقت مرحوم کی بیوہ کہنے سے گریز کیا جائے۔
پبلک نوٹس میں مزید کہا گیا کہ 'دانیہ شاہ کی مرحوم عامر لیاقت حسین سے شادی باضابطہ طور پر رجسٹر بھی نہیں ہوئی تھی، نہ نادرا میں اسکا کوئی ریکارڈ موجود ہے، وہ عامر لیاقت کی نجی ویڈیو لیک کیس میں ملزمہ ہیں، لہٰذا دانیہ کا نام بطور بیوہ عامر لیاقت حسین سے جوڑنے سے گریز کیا جائے'۔
پسِ منظر
یاد رہے کہ فروری 2022 میں عامر لیاقت نے پنجاب کی رہائشی 18 سالہ دانیہ ملک سے تیسری شادی کرلی تھی، جنہوں نے محض تین ماہ بعد مئی میں تنسیخ نکاح کے لیے پنجاب کی عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔
عامر لیاقت سے خلع ہونے سے قبل ہی مبینہ طور پر دانیہ شاہ کی جانب سے عامر لیاقت کی مبینہ آڈیو اور نازیبا ویڈیوز لیک کی گئی تھیں جس کے کچھ عرصے بعد 9 جون کو عامر لیاقت انتقال کر گئے تھے۔
عامر لیاقت حسین کے بچوں اور پہلی بیوی بشریٰ اقبال نے دانیہ شاہ کے خلاف کیس دائر کر رکھا ہے جبکہ دانیہ شاہ نے عامر لیاقت کی وراثت میں اپنا حصہ حاصل کرنے کیلئے کچھ عرصہ قبل 2 کروڑ روپے میں وکیل مقرر کرلیا تھا، بعدازاں اسی وکیل حکیم شہزاد سے دانیہ نے نکاح کرلیا۔
-
انفوٹینمنٹ 3 گھنٹے پہلے
معروف کامیڈین بھارتی سنگھ کے پاس کتنی دولت ہے؟
-
انفوٹینمنٹ 3 گھنٹے پہلے
لاہور کی اسموگ سے صبا قمر بھی شدید پریشان
-
انفوٹینمنٹ 3 گھنٹے پہلے
رباب، عدیل کا عبرتناک انجام کیوں نہیں ہوا؟ رائٹر نے بتادیا
-
اسکینڈلز 3 گھنٹے پہلے
‘جو چاہوں وہ کروں گی‘علیزے شاہ کی ایک کے بعد ایک بولڈ ویڈیوز