انڈیا
مشہور بھارتی اداکار نے انڈسٹری چھوڑ کر سیاست جوائن کرلی
تھلا پتی وجے کا شمار سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں میں ہوتا ہے
مشہور بھارتی اداکار نے انڈسٹری چھوڑ کر سیاست جوائن کرلی
تھلا پتی وجے کا شمار سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں میں ہوتا ہے
ساوتھ فلم انڈسٹری میں اپنی کامیابی کا لوہا منوانے والے فلم اسٹارتھلا پتی وجے نے فلموں کو خیر باد کہہ کر سیاست کی نگری میں قدم رکھ دیا
یہ قدم انہوں نے تب اٹھایا جب وہ جنوب کی فلم انڈسٹری میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں۔
وجے نے فلم انڈسٹری سے مکمل کنارہ کشی کا اعلان ایسے وقت کیا ہے جب بتایا جا رہا تھا کہ ان کی آنے والی فلم تھلاپتی 69 ان کی آخری فلم ہوگی جس کے لیے انہوں نے 275 کروڑ بھارتی روپے معاوضہ لیا ہے۔
اس سے قبل ان کی آخری ریلیز ہونے والی فلم 'GOAT' بھی سپر ہٹ رہی تھی۔
وجے نے رواں سال کے آغاز میں سیاست میں آنے اور اپنی سیاسی جماعت 'ٹی وی کے' بنانے کا اعلان کیا تھا تاہم اس حوالے سے مختلف افواہیں تھیں کہ آیا وہ فلم انڈسٹری میں کام کرتے رہیں گے یا صرف سیاست پر ہی توجہ مرکوز رکھیں گے۔
وجے نے اب اس حوالے سے خود ہی وضاحت کردی ہے۔ گزشتہ روز تامل ناڈو میں اپنی سیاسی جماعت کے تحت منعقدہ پہلی باقاعدہ تقریب سے خطاب میں وجے کا کہنا تھا کہ وہ فلم انڈسٹری چھوڑ رہے ہیں تاکہ سیاست پر توجہ دے سکیں۔
جنوبی بھارت کے سپر اسٹار کا کہنا تھا کہ اپنے کریئر کے عروج پر میں نے انڈسٹری کو چھوڑ دیا ہے، اپنی تنخواہ چھوڑ دی ہے اور یہاں آپ کے وجے کے طور پر موجود ہوں۔
وجے کا کہنا تھا کہ وہ پہلے سے کیےگئے وعدے پورے کرتے ہوئے پراجیکٹ مکمل کریں گے۔
اس موقع پر وجے نے بتایا کہ 'فلمی انڈسٹری میں کریئر کے آغاز میں مجھے کہا گیا کہ میرا چہرہ اچھا نہیں ہے، میں بڑی شخصیت نہیں ہوں، میرا انداز اچھا نہیں ہے، یہاں تک کہا گیا کہ میرے بال اور میرا چلنےکا انداز بھی اچھا نہیں'۔
'لیکن میں نے ان تنقیدوں کو اپنا حوصلہ توڑنے کی اجازت نہیں دی، انڈسٹری میں اپنی جگہ بنانے کے لیے سخت محنت کی اور سب کو غلط ثابت کرنے کی کوشش کی'۔
رپورٹ کے مطابق اپنی تقریر میں وجے نے تامل ناڈو کی سیاست پر بات کرتے ہوئے روایتی سیاستدانوں اور پارٹیوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ان کی پارٹی کے دروازے ہر ایک کے لیے کھلے ہیں۔
مزید خبریں
-
بھارتی اداکارہ طالبعلم کو گاڑی سے کچل کر ہلاک کرنے پر گرفتار
-
مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح کرنیوالی فلم پر پابندی کا مطالبہ
-
اننت امبانی کی بطور 'ایگزیکٹو ڈائریکٹر' نئی تنخواہ ہوش اڑا گئی
-
مسلمان سے شادی کرنے پر زندہ بھارتی لڑکی کی آخری رسومات ادا
-
بھارتی طیارہ کریش ہونے کیوجہ خاتون انجینئر کی یک طرفہ محبت؟
-
بھارتی فلمساز طیارہ حادثے کے بعد سے پُراسرار طور پر لاپتا
-
ایئر انڈیا کی پرواز کریش ہونے پر بالی وڈ اسٹارز بھی غمزدہ
-
ایئر انڈیا کا مسافر طیارہ احمدآباد میں گر کر تباہ
-
انوشکا کا بنگلورو میں بھگدڑ سے اموات پر دکھ کا اظہار
-
ویرات کوہلی کے ریسٹورنٹ کیخلاف سنگین الزام، FIR درج
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Jamie Foxx & Alyce Huckstepp expect their first baby together
Katy Perry shares dramatic reaction to ex Josh Groban's engagement
Bollywood celebrities pour their hearts out on Mother’s Day
Gracie Abrams teases third album ‘Daughter From Hell’ arriving in July
Inside Tara Sutaria and Veer Pahariya’s reported split
Melissa Barrera backs criticism of ‘Scream’ cast returning
Ektaa Kapoor reacts as 'Naagin 7' VFX slip goes viral
Kyle Loftis, 1320Video creator, dies at age 34




