عتیقہ اوڈھو نے مصطفیٰ کی والدہ کا کردار کیوں ٹھکرایا؟
سینیئر اداکارہ کا شگفتہ کے کردار کی پیشکش ملنے کا انکشاف

سینیئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں حالیہ سپر ہٹ ڈرامے ’کبھی میں کبھی تم‘ میں مصطفیٰ کی والدہ کے کردار کی پیش کش ہوئی تھی لیکن انہوں نے انکار کردیا تھا۔
خیال رہے کہ نجی ٹی وی پر نشر ہونے والا ڈرامہ اپنی غیر روایتی کہانی، جاندار اداکاری کی بدولت بھارت اور پاکستان میں بے پناہ مقبول ہوا۔
اس ڈرامے میں فہد مصطفیٰ نے ایک غیر روایتی گیمر کا کردار نبھایا جو زندگی میں سنجیدہ نہیں ہوتا لیکن وقت و حالات اسے ایسے موڑ پر لے آتے ہیں کہ وہ غیر سنجیدگی کا چولا اتار پھینک کر انتہائی ذمہ دار اور محنتی شخص بن جاتا ہے۔
دوسری جانب ڈرامہ کی مرکزی ہیروئن اور مصطفیٰ کی بیوی شرجینا کا کردار ڈمپل گرل ہانیہ عامر نے نبھایا جو ہر مشکل وقت میں اپنے شوہر کا غیر متزلزل ساتھ دیتی نظر آئی لیکن جب اس کے شوہر نے حالات بدلنے کی ٹھان کر دن رات محنت کا راستہ اپنایا تو اس کی بے توجہی کا شکار ہو کر ٹوٹ گئی۔
ڈرامہ کی کہانی تقریباً سمٹ چکی ہے، جہاں مصطفیٰ پر چوری کا الزام لگانے والے بھائی عدیل کو اپنے کالے کرتوت کا انتہائی ذلت اور گرفتاری کی صورت میں صلہ مل چکا ہے وہیں، اس کے والدین کو بھی اپنے اس بیٹے کی اہمیت کا اندازہ ہوچکا ہے جسے وہ ناکارہ سمجھتے تھے۔
ڈرامے میں فہد مصطفیٰ کی والدہ کا کردار سینیئر اداکار بشریٰ انصاری نے کیا ہے جبکہ جاوید شیخ ڈرامے میں ان کے والد بنے ہیں۔
حال ہی میں ڈرامے کے ہدایت کار بدر محمود نے ’کیا ڈراما ہے‘ نامی شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے انکشاف کیا کہ انہوں نے پہلے عتیقہ اوڈھو کو کردار کی پیش کش کی تھی۔
ہدایت کار نے بتایا کہ انہوں نے عتیقہ اوڈھو کو ’کبھی میں کبھی تم‘ میں فہد مصطفیٰ کی والدہ کے کردار کی پیش کش کی تھی لیکن اداکارہ نے کام کرنے سے انکار کیا۔
ہدایت کار کا کہنا تھا کہ ممکنہ طور پر عتیقہ اوڈھو اس وقت بہت مصروف تھیں، شاید اس لیے انہوں نے ڈرامے میں کام کرنے سے انکار کیا۔
تاہم ہدایت کار کی بات کو کاٹتے ہوئے عتیقہ اوڈھو نے بتایا کہ انہوں نے عمر کے فرق کی وجہ سے مصطفیٰ کی ماں بننے کے کردار کی پیش کش کو مسترد کیا۔
عتیقہ اوڈھو کا کہنا تھا کہ بشریٰ انصاری کچھ ان سے زائد العمر ہیں جبکہ انہوں نے عمر کی وجہ سے ڈرامے میںوالدہ کردار کو مسترد کیا۔
خیال رہے کہ عتیقہ اوڈھو نے 2012 کے مقبول ڈرامے ’ہمسفر‘ میں فواد خان کی والدہ کا کردار ادا کیا تھا، علاوہ ازیں وہ دیگر متعدد ڈراموں میں ماں کے کردار بھی ادا کر چکی ہیں۔
’کبھی میں کبھی تم‘ میں فہد مصطفیٰ کی والدہ کا کردار ادا کرنے سے انکار کی بات پر سوشل میڈیا صارفین انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنا رہے ہیں۔۔
صارفین کا کہنا تھا کہ جب وہ اتنے سال قبل فواد خان کی ماں بن سکتی ہیں تو فہد مصطفیٰ کی والدہ کا کردار کرنے میں کیا ہرج تھا۔
-
وائرل اسٹوریز 4 منٹ پہلے
ثنا نواز نے نورا فتحی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
-
انفوٹینمنٹ 14 منٹ پہلے
اقرا عزیز بچوں کو سرعام پیٹنے والے والدین پر برس پڑیں
-
انفوٹینمنٹ 9 گھنٹے پہلے
'ہیرا منڈی' کی کونسی اداکارہ کانز میں جلوہ دکھانے کو تیار؟
-
انفوٹینمنٹ 9 گھنٹے پہلے
پاکستان مخالف مہم، حنا الطاف دھرو راٹھی پر برس پڑیں