انفوٹینمنٹ

صبا فیصل نے بڑے بیٹے سے شادی کے بعد کیا امید لگائی؟

صبا فیصل کی بڑے بیٹے سے لگائی کونسی امیدیں ٹوٹ گئیں؟

Web Desk

صبا فیصل نے بڑے بیٹے سے شادی کے بعد کیا امید لگائی؟

صبا فیصل کی بڑے بیٹے سے لگائی کونسی امیدیں ٹوٹ گئیں؟

صبا فیصل نے بڑے بیٹے سے شادی کے بعد کیا امید لگائی؟
صبا فیصل نے بڑے بیٹے سے شادی کے بعد کیا امید لگائی؟

پاکستانی سینئر اداکارہ صبا فیصل نے اپنے بڑے بیٹے سلمان فیصل کی شادی کے بعد ان سے لگائی گئیں امیدوں کو غلط فیصلہ قرار دے دیا۔

پاکستانی ڈراموں میں اپنی بہترین اداکاری سے ناظرین کے دل جیتنے والی اداکارہ صبا فیصل کے مشہور ڈراموں میں 'درِ شہوار' ، 'ہمسفر' ، 'خدا اور محبت' ، 'حبس' ، 'خئی' اور 'ذرا یاد کر' جیسے ڈرامے شامل ہیں۔

صبا فیصل اپنے کریئر کے زیادہ تر ڈراموں میں ماں اور ظالم ساس کا کردار ہی نبھاتی نظر آئیں اور اب بھی انکو ایسے ہی کردار مل رہے ہیں جنکو وہ بخوبی ادا کرنا جانتی ہیں۔

صبا فیصل کے خاندانی نظام کی انکے مداح بے حد تعریف کرتے تھے لیکن گزشتہ سال صبا فیصل کی اپنی بڑی بہو نیہا سے سوشل میڈیاپر لڑائی ہوئی جس کے سبب انکی نجی زندگی ہر گھر  کا موضوع بن گئی البتہ اب انہوں نے نیہا سے تعلقات استوار کر لیے ہیں۔

انہوں نے مدیحہ نقوی کے شو میں بڑے بیٹے کی شادی کے بعد پیش آنے والے مسائل کے بارے میں ایک مرتبہ پھر بات کرتے ہوئے کہا کہ 'میں نے جب بڑے بیٹے کی شادی کی تو میں اس سے بہت جوڑی ہوئی تھی، میں کچھ نہیں دیکھتی تھی مجھے بس یہ تھا کہ وہ میرا بیٹا ہے، میں جو کہوں گی وہ وہی کریگا'۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ 'ماؤں کے خواب بڑے ہوتے ہیں اور اب میں اس کے خلاف ہوں کہ آپ زیادہ خواب نہ دیکھیں، امیدیں نہ لگائیں، اگر آپ زندگی میں لوگوں سے امیدیں لگانا چھوڑ دیں تو آپ کی زندگی میں سکون  آجائیگا، کیونکہ آپکی توقعات بہت ہوجاتی ہیں'۔

صبا فیصل نے یہ بھی کہا کہ 'بچے اس وقت عمر کے اس حصے میں ہوتے ہیں کہ انکے پاس اتنی عقل اور دانائی نہیں ہوتی جتنا بڑوں تجربہ ہوتا ہے'۔

واضح رہے کہ صبا فیصل گزشتہ سال اپنے چھوٹے بیٹے ارسلان فیصل کی شادی کروانے کے ساتھ ہی تینوں بچوں کے اہم فرائض سے فارغ ہوچکی ہیں اور اب وہ اپنے نواسا، نواسی اور پوتوں کی خوشیاں مناتی نظر آتی ہیں۔