انفوٹینمنٹ

میں بھولنے والوں میں سے نہیں ہوں، علیزے شاہ

اداکارہ نے اپنے من کی کرنے کی ٹھان لی

Web Desk

میں بھولنے والوں میں سے نہیں ہوں، علیزے شاہ

اداکارہ نے اپنے من کی کرنے کی ٹھان لی

اداکارہ نے اپنے من کی کرنے کی ٹھان لی
اداکارہ نے اپنے من کی کرنے کی ٹھان لی

پاکستانی ڈراما انڈسٹری کی اداکارہ علیزے شاہ فحاشی کی ہر حد پار کرنے کو تیار ہوگئیں۔

گزشتہ کئی دنوں سے علیزے شاہ اپنے بولڈ لباس اور مبہم پیغامات کے سبب موضوع بحث بنی ہوئیں ہیں۔

 اگرچہ کہ انہوں نے اپنے پیغامات میں کسی کا نام واضح نہیں کیا تاہم دنیا کے سامنے یہ ظاہر ضرور کردیا کہ انہیں بار بار تنقید کرنے کے بعد اب وہ کسی کی باتوں پر کان نہیں دھریں گی بلکہ وہی سب کریں گی جو انکا دل چاہے گا۔

ڈراما سیریل ’عشق تماشا’ سے شوبز کی دنیا میں قدم رکھنے والی علیزے شاہ نے جہاں کیرئیر کے ابتدائی دنوں میں خاصی مقبولیت حاصل کی وہیں دیکھتے ہی دیکھتے انہوں نے شہرت حاصل کرنے کے جنون میں خود کو ایسا بدلا کہ مداحوں کی اسی محبت کو شدید نفرت میں تبدیل کردیا۔

ان دنوں علیزے شاہ بولڈنس اور فحاشی کی انتہا پر ہیں ، جہاں وہ ہر گزرتے دن اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تہلکہ خیز پوسٹ کرکے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کیے ہوئی ہیں۔

حال ہی میں علیزے شاہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی جس میں انکا بولڈ لباس موضوع بحث بننے کے ساتھ مزکز نگاہ بن گیا۔

مذکورہ تصاویر میں علیزے شاہ کو سیاہ اور سفید دھاری والے لباس میں ملبوس دیکھا گیا جسکے ساتھ کیپشن میں انہوں نے ذومعنی پیغام کچھ اسطرح لکھا کہ’مجھ سے نفرت کرنے سے تمہیں محبت نہیں ملے گی۔

جبکہ دوسری پوسٹ میں علیزے شاہ سفید سوئٹر اور لانگ بوٹ پہنے کیمرے کے سامنے پوز دے رہی ہیں۔

اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ،’میں بھولنے والوں میں سے نہیں ہوں۔’

دوسری جانب اداکارہ کے ہر گزرتے دن مختصر سے مختصر ترین ہوتے لباس اور مبہم پیغامات سوشل میڈیا صارفین کو کچھ ہضم نہیں ہورہے۔

ایک صارف نے اداکارہ سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے لکھا کہ،’مجھے معلوم ہے کہ لوگوں نے تمہارے ساتھ انصاف نہیں کیا اور تمہیں بہت کم عمر میں ہی کافی زیادہ جانچ کا سامنا کرنا پڑا ہے، لیکن یقین کرو جو کچھ بھی تم کر رہی ہو وہ خود کو اپنانا نہیں لگتا بلکہ جیسے تم یہ سب صرف ردعمل کے طور پر کر رہی ہو۔ لوگوں کو اپنے اعمال کا فیصلہ نہ کرنے دو اور کچھ وقت لے کر خود کو تلاش کرنے کی کوشش کرو۔ یہ صرف ایک مشورہ ہے، لینا ہے یا چھوڑنا ہے، یہ تمہاری مرضی ہے۔ اللہ نے تمہیں لوگوں کے مذاق کا نشانہ بننے کے لیے نہیں بنایا، تم ایک عورت ہو اور تمہاری قدر اس سے کہیں زیادہ ہے۔’

ایک اور صارف نے لکھا کہ،’تم کسی شخص کی خاطر خود کو برباد کر رہی ہو..لڑکی، اگر تم یہی توانائی اچھی سمت میں لگاتی تو زندگی میں بہت کچھ حاصل کر سکتی تھی۔ بدلہ صرف یہ نہیں ہوتا کہ جس نے غلط کہا، اسے غلط بن کر دکھا دو۔ بلکہ اصل بدلہ تو کامیابی ہے۔ اتنی کامیاب ہوجاؤ کہ وہ پچھتائے کہ اس نے کیا کھو دیا۔ نہ کہ لوگوں کو یہ یقین دلاؤ کہ ہاں، میں بری ہی ہوں۔ ہمت کرو۔’