بیٹے کی برسی، مولانا طارق جمیل آبدیدہ
مولانا طارق جمیل نے عاصم جمیل کی برسی پر جذباتی پیغام جاری کردیا
معروف مبلغ مولانا طارق جمیل نے اپنے مرحوم بیٹے عاصم جمیل کی برسی کے موقع پر جذباتی پیغام شیئر کردیا۔
آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے اپنے مرحوم بیٹے کیلئے جاری پیغام میں مولانا طارق جمیل نے لکھا کہ میرے دل کے ٹکڑے عاصم جمیل کو ہم سے بچھڑے ایک سال ہو گیا مگر اس کی یادیں اور اُس کی جدائی کا درد ابھی تک تازہ ہے۔
مرحوم بیٹے کی یاد میں آبدیدہ ہونے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ آج بھی میرا دل غمگین ہے اور تنہائی کے لمحوں میں جب عاصم کا عکس میری آنکھوں کے سامنے آجائے تو آنسو خود بخود رواں ہوجاتے ہیں۔
مرحوم بیٹے سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے مولانا طارق جمیل نے لکھا کہ میرا عاجزی پسند بیٹا بظاہر جتنا عام تھا، درحقیقت اتنا ہی خاص تھا۔
پوسٹ کے آخر میں انہوں نے لکھا کہ مجھے یقین ہے کہ اللہ رب العزت نے بھی اس کو بہترین مقام دیا ہوگا، اللہ تعالیٰ عاصم کے درجات کو بلند فرمائے!
واضح رہے کہ مولانا طارق جمیل کا شمار دنیا کے سب سے زیادہ قابل احترام اسلامی سکالرز میں ہوتا ہے۔، طارق جمیل نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں تبلیغ اسلام کے لیے جاتے ہیں اور وہاں لوگوں کو اللہ کا پیغام دیتے ہیں۔
وہ گزشتہ برس ایک بڑے سانحے سے دوچار ہوئے جب ان کے جواں سال بیٹے نے خودکشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
ڈپریشن کا شکار عاصم جمیل بچپن سے ہی ذہنی مرض میں مبتلا تھے اور ادویات کا استعمال کر رہے تھے انکے بڑے بھائی یوسف جمیل کے بیان کے مطابق عاصم کو موت سے قبل 6 ماہ تک الیکٹرک شاک بھی لگائے جارہے تھے۔
بعد ازاں عاصم نے اس اذیت ناک زندگی سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے گھر میں تعینات سیکیورٹی گارڈ سے گن لے کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
بعد ازاں مولانا طارق جمیل نے عاصم کی موت کو شہادت والی موت قرار دیتے ہوئے بتایا کہ 'میرا بیٹا اکثر کہتا تھا کہ،' بابا دعا کریں میں مر جاؤں کیونکہ یہ زندگی بس ایک دھوکہ ہے مجھ پر دنیا کی حقیقت کھل گئی ہے یہ رہنے کی جگہ نہیں ہے اور مجھے میرے اللہ اور اسکے نبی سے ملنا ہے۔'
مولانا کا کہنا تھاکہ 'اللہ کے واسطے اس موت کو خودکشی کا نام نہ دیں یہ تو شہادت کی موت ہے اور میرا بیٹا شہید ہے۔'
-
انفوٹینمنٹ 3 گھنٹے پہلے
معروف کامیڈین بھارتی سنگھ کے پاس کتنی دولت ہے؟
-
انفوٹینمنٹ 3 گھنٹے پہلے
لاہور کی اسموگ سے صبا قمر بھی شدید پریشان
-
انفوٹینمنٹ 4 گھنٹے پہلے
رباب، عدیل کا عبرتناک انجام کیوں نہیں ہوا؟ رائٹر نے بتادیا
-
اسکینڈلز 4 گھنٹے پہلے
‘جو چاہوں وہ کروں گی‘علیزے شاہ کی ایک کے بعد ایک بولڈ ویڈیوز