وائرل اسٹوریز

دورانِ کانسرٹ نشے میں دُھت شخص سونو نگم پر کود پڑا

اچانک حملے کے باوجود گلوکار نے مسلسل گانا جاری رکھا، مداح حیران

Web Desk

دورانِ کانسرٹ نشے میں دُھت شخص سونو نگم پر کود پڑا

اچانک حملے کے باوجود گلوکار نے مسلسل گانا جاری رکھا، مداح حیران

بھارت میں اِن دنوں کانسرٹس کا موسم چل رہا ہے جہاں بھرپور تفریح کے ساتھ ساتھ انوکھے واقعات بھی توجہ کا مرکز بن رہے ہیں۔

ایسا ہی ایک واقعہ حال ہی میں بھارت کے معروف گلوکار سونو نگم کے کانسرٹ کے دوران پیش آیا جب نشے میں دھت ایک تماشائی اسٹیج پر چڑھ کر گلوکار پر کود پڑا۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نشے میں دھت شخص اچانک اسٹیج پر چڑھا اور لُڑھکتے ہوئے سونو نگم کیجانب بڑھا۔

تاہم سونو نگم بروقت چوکنا ہوچکے تھے اور انہوں نے فوراً ایک طرف ہوکر خود کو اُس شخص سے ٹکرانے سے بچا لیا جسے بعدازاں سیکیورٹی گارڈز نے دبوچ لیا اور تھپڑوں کی برسات کرتے ہوئے اسٹیج سے اتار دیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس 'اچانک حملے' کے باوجود سونو نگم نے ایک لمحے کیلئے بھی گانا نہیں روکا اور کہیں بھی اُن کے سُر ہلتے ہوئے محسوس نہیں ہوئے، اِس تمام صورتحال کے دوران سونو نگم نے مسلسل گانا گانا جاری رکھا۔

وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے کمنٹ کرتے ہوئے گلوکار کی کمال مہارت پر انہیں خوب سراہا اور انہیں 'حقیقی لیجنڈ' قرار دیا۔

ایک صارف نے کمنٹ کیا کہ 'سُر یہاں بھی نہیں بگڑا گُرو جی کا'، ایک اور صارف نے تبصرہ کیا 'یہ واقعی حیرت انگیز ہے! سونو نگم کیسے اس شخص سے بچ نکل کر بھاگے لیکن گانا مسلسل جاری رکھا؟ وہ واقعی ایک لیجنڈ ہیں!'

تازہ ترین