انفوٹینمنٹ

نعیمہ بٹ کا ’رباب منصور’ کیجانب سے الوداعی پیغام

اداکارہ نے کبھی میں کبھی تم کے فینز کو الوداع کہہ دیا

Web Desk

نعیمہ بٹ کا ’رباب منصور’ کیجانب سے الوداعی پیغام

اداکارہ نے کبھی میں کبھی تم کے فینز کو الوداع کہہ دیا

اداکارہ نے کبھی میں کبھی تم کے فینز کا الوداع کہہ دیا
اداکارہ نے کبھی میں کبھی تم کے فینز کا الوداع کہہ دیا

پاکستانی سپرہٹ ڈراما ’کبھی میں کبھی تم‘  کی ولن اداکارہ رباب منصور علی خان عرف نعیمہ بٹ نے فینز کے نام الوداعی پیغام جاری کردیا۔

پاکستان سمیت بھارت میں بھی مقبولت کی دھاک بٹھانے والا ڈراما سیریل کبھی میں کبھی تم’ اب اپنے اختتامی مراحل میں ہے جہاں ہر لمحے ناظرین کے سامنے ایسا ٹوئسٹ آرہا ہے جس کے بعد لوگ یہ سوچنے پر مجبور ہوگئے کہ آیا اس کہانی کا اختتام کس کے حق میں ہوگا؟

ڈرامے کی مرکزی جوڑی شرجینا جو اسپتال میں موجود زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہی ہے وہیں مصطفیٰ اپنی بیوی کے قدموں میں دنیا کی ساری خوشیاں لانے کیلئے تگ و دو میں مصروف ہے۔

جبکہ ولن کا کردار ادا کرنے والی جوڑی عدیل اور رباب بھی اپنے کیے کی سزا بھگت رہے ہیں کیونکہ رباب پر لالچی شوہر عدیل کے تمام فریب آشکار ہوجانے کے بعد اسکے سر پر بدلہ لینے کا بھوت سوار ہے۔

دوسری جانب اس ڈرامے کے خوشگوار اختتام کیلئے جہاں لاکھوں لوگ امید لگائے بیٹھے ہیں رباب عرف نعیمہ بٹ نے قبل از وقت اپنے فینز کو رباب کی جانب سے الدواعی پیغام جاری کردیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نعیمہ بٹ نے پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اشعار پیش کرتے ہوئے اپنے ناظرین سے رخصت ہونے کی اجازت طلب کی اور ان تمام لالچی شوہروں کی بیویوں کو پیغام بھی دے دیا۔

نعیمہ بٹ نے لکھا کہ یہ مشورہ ان تمام لوگوں کیلئے ہے جنہوں نے اپنے پارٹنر کو دھوکا دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا،’آج کیلئے فی الحال اتنا ہی آپکی طرح میں بھی مایوس ہوں،لیکن امید پر دنیا قائم ہے، دل دکھا ہے لیکن ٹوٹا تو نہیں ہے، اور امید کا دامن چھوٹا تو نہیں ہے۔’

ساتھ ہی نعیمہ بٹ نے الوداعی نوٹ جاری کرتے ہوئے مزید لکھا کہ،’رُباب کی طرف سے الوداع ،بس اتنا ہی ہے، دوستو! اگر میں نے رباب کا کردار ادا کر کے ایک کو بھی ایک مضبوط عورت بننے کی ترغیب دی ہے تو میرا کام مکمل ہوا’۔

نعیمہ بٹ کا کہنا تھا کہ،’اگلی بار تک یاد رکھیں:دُنیا اور یہاں کے رشتوں کے لیے "بے تعلقی" ہی وہ لفظ ہے جو ہمیں اپنانا چاہیے ،زندگی ہی وہ واحد حقیقت ہے جو ہمیشہ چلتی رہتی ہے اور کسی کے لیے نہیں رکتی۔ زندگی کے ساتھ بہیں اور پچھلے رشتوں میں نہ الجھیں۔ چھوڑ دینا چاہیے ، کیونکہ ہمیں آگے بڑھنا ہے! ’۔

اداکارہ نے اپنے نئے پراجیکٹ کا نام بتاتے ہوئے مزید لکھا کہ،’ میری شارٹ فلم 'گیسٹ ہاؤس' میرے یوٹیوب چینل (Naeema Butt Official) پر ضرور دیکھیں، جو دھوکہ دہی کے موضوع پر مبنی ہے۔ میرے یوٹیوب چینل پر آنے والے معاشرتی آگاہی پر مبنی مواد کے لیے جڑے رہیں ،آپ سب سے محبت کرتی ہوں اور آپ کے پیار کے لیے شکریہ  یہ واقعی بہت معنی رکھتا ہے’۔

تازہ ترین