دلچسپ و خاص

ایلون مسک کا اپنے 11 بچوں کو ماؤں سمیت ایک چھت تلے لانے کا فیصلہ

اِس طرح تمام بچوں کے ساتھ زیادہ بہتر طریقے سے وقت گزار سکوں گے، ایلون مسک

Web Desk

ایلون مسک کا اپنے 11 بچوں کو ماؤں سمیت ایک چھت تلے لانے کا فیصلہ

اِس طرح تمام بچوں کے ساتھ زیادہ بہتر طریقے سے وقت گزار سکوں گے، ایلون مسک

(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)
(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)

اسپیس ایکس اور ٹیسلا کے کھرب پتی مالک ایلون مسک اپنے تمام 11 بچوں اور ان کی ماؤں کو ایک چھت تلے اکٹھا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلون مسک نے اِس مقصد کیلئے ٹیکساس میں 35 ملین ڈالر مالیت کی 14,400 مربع فٹ پر محیط حویلی اور اس سے ملحق 6 بیڈ رومز پر مشتمل ایک اور پراپرٹی خریدلی ہے۔

انتہائی خوبصورت ڈیزائن کے ساتھ تعمیر کردہ یہ پُرتعیش حویلی ایلون مسک کی ٹیکساس میں اپنی رہائش گاہ سے محض 10 منٹ کے فاصلے پر واقع ہے۔

ایلون مسک کا خیال ہے کہ اِس طرح سے ان کے بچوں کو ایک دوسرے کی زندگی کا حصہ بننے میں مدد ملے گی اور وہ خود بھی اپنے تمام بچوں کے ساتھ زیادہ بہتر طریقے سے وقت گزار سکیں گے۔

(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)
(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)

واضح رہے کہ ایلون مسک اعلانیہ اِس بات پر زور دیتے رہے ہیں کہ آبادی میں کمی پر قابو پانے کے لیے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ بچے پیدا کرنے چاہیے۔

 تاہم ایلون مسک آبادی کے بحران پر اپنا نقطہ نظر پیش کرتے ہوئے یہ بھی کہتے ہیں کہ وہ چاہتے ہیں کہ صرف ذہین لوگ ہی بچے پیدا کریں۔

ایلون مسک کے مطابق دنیا میں شرح پیدائش میں کمی انسانیت کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔

ایلون مسک سال 2002 سے اب تک کُل 12 بچوں کے باپ بن چکے ہیں، تاہم انکی سابقہ اہلیہ جسٹن مسک کے ساتھ اُن کا پہلا بچہ صرف 10 ہفتے کی عمر میں 'سڈن انفینٹ ڈیتھ سنڈروم' کا شکار ہوکر انتقال کرگیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلون مسک کی 2 سابق بیویاں اور 3 سابق گرل فرینڈز ہیں، پہلی بیوی جسٹن مسک سے ان کے 5 بچے، گرل فرینڈ، کینیڈین گلوکارہ گرائمز سے 3 بچے اور نیورالنک کی اعلیٰ ایگزیکٹو شیون زیلیس سے انکے 2 جڑواں بچے ہیں جبکہ ایک بیٹی کی پیدائش سروگیسی کے ذریعے ہوئی۔