منال خان کی صبح سویرے لی گئیں سیلفیز کے چرچے
منال خان نے صبح اٹھ کر بال بھی رنگ لیے
پاکستانی اداکارہ منال خان نے غلطی سے صبح جلدی اٹھنے کا انکشاف کرتے ہوئے دلکش سیلفیز مداحوں کے ساتھ شیئر کردیں۔
ڈرامہ ’جلن‘ اور ’حسد‘ میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ منال خان نے 10 ستمبر 2021 کو اپنے ساتھی اداکار احسن محسن اکرام سے شادی کی تھی اور گزشتہ سال نومبر میں ان کے بیٹے 'محمد حسن اکرام' کی پیدائش ہوئی۔
منال خان شادی کے بعد سے اداکاری کی دنیا سے کافی دور نظر آرہی ہیں اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں واپسی کا تاحال کوئی اعلان نہیں کیا ہے۔
اگرچہ منال خان ٹی وی اسکرینز سے دور ہیں لیکن وہ اپنے مداحوں سے رابطہ قائم رکھنے کیلئے سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں جہاں وہ مختلف تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔
حال ہی میں منال خان نے انسٹاگرام کا رخ کرتے ہوئے 3 سیلفیز شیئر کی جن میں وہ سیاہ شرٹ پہنی پوز دیتی دکھیں۔
یہ سیلفیز منال خان نے ایک کار میں بیٹھے ہوئے لیں اور آنکھوں پر سیاہ گوگلز پہن کر اپنے لُک کو مزید کلاسی بنا دیا۔
منال خان کے گوگلز میں سڑک پر چلتی گاڑیوں کا عکس دکھ رہا ہے جبکہ احسن محسن اکرام ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے ہوئے ہیں۔
آخری سلائیڈ میں منال خان کو ہیئر ڈائے لیتے دیکھا جاسکتا ہے اور وہ اپنے نئے ہیئر کلر سے بے انتہا خوش بھی نظر آئیں
پوسٹ کے کیپشن میں منال خان نے لکھا کہ ’ اوپس، آج کون غلطی سے صبح جلدی اُٹھ گیا ہے‘۔
-
انفوٹینمنٹ 2 گھنٹے پہلے
معروف کامیڈین بھارتی سنگھ کے پاس کتنی دولت ہے؟
-
انفوٹینمنٹ 2 گھنٹے پہلے
لاہور کی اسموگ سے صبا قمر بھی شدید پریشان
-
انفوٹینمنٹ 2 گھنٹے پہلے
رباب، عدیل کا عبرتناک انجام کیوں نہیں ہوا؟ رائٹر نے بتادیا
-
اسکینڈلز 2 گھنٹے پہلے
‘جو چاہوں وہ کروں گی‘علیزے شاہ کی ایک کے بعد ایک بولڈ ویڈیوز