فلم / ٹی وی

بالی وڈ فلم 'دریشیم' سے متاثر ’قتل‘ کے 2 واقعات رپورٹ

بھارت میں فلمیں تفریح کے بجائے قاتلوں کو لاش چھپانےکے آئیڈیاز دینے لگیں

Web Desk

بالی وڈ فلم 'دریشیم' سے متاثر ’قتل‘ کے 2 واقعات رپورٹ

بھارت میں فلمیں تفریح کے بجائے قاتلوں کو لاش چھپانےکے آئیڈیاز دینے لگیں

(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)
(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)

فلموں کا مقصد عوام کو تفریح فراہم کرنا ہوتا ہے تاہم بھارت میں فلمیں قاتلوں کو لاش چھپانےکے آئیڈیاز دینے کا ذریعے بننے لگیں۔

معروف بالی وڈ اداکار اجے دیوگن اور تبو کی تجسس سے بھرپور فلم 'دریشیم' سے متاثر ہوکر بھارت میں قتل کے مسلسل 2 واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں۔

پہلا واقعہ بھارتی ریاست اتر پردیش میں پیش آیا جہاں ایک جم ٹرینر نے اپنی خاتون دوست کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور لاش ٹھکانے لگانے کیلئے ’دریشم‘ فلم کا سہارا لیا۔

ومل سونی نامی جم ٹرینر نے 32 سالہ خاتون ایکتا گپتا کو قتل کرنے کے بعد لاش کانپور کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ (ڈی ایم) کی سرکاری رہائش گاہ کے قریب دفن کر دی تاکہ پولیس سراغ نہ لگا سکے۔

وشال سونی کو اس سے قبل پولیس نے اسی کیس کے سلسلے میں گرفتار کیا تھا جب مقتول کے شوہر راہول گپتا نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا۔

خاتون 24 جون سے لاپتا تھی، اس کے شوہر راہول گپتا نے الزام جم ٹرینر ومل سونی پر عائد کیا تھا۔

تفتیش کے دوران جم ٹرینر نے قتل کا اعتراف کیا اور پولیس کو بتایا کہ اس نے لاش کو سرکاری اہلکاروں کو الاٹ کیے گئے بنگلوں کیلئے مختص علاقے میں دفنا دیا تھا۔

پولیس کے مطابق وشال سونی اور ایکتا گپتا کے درمیان تعلقات تھے، مقتولہ نے ملزم کی دوسری خاتون سے دوستی کی مخالفت کی تھی۔

24 جون کو ایکتا گپتا جم پہنچیں اور دونوں میں اس معاملے پر بحث ہوئی تھی، جھگڑے کے دوران وشال سونی نے ایکتا گپتا کو زوردار گھونسا مارا جو جان لیوا ثابت ہوا، بعدازاں ملزم نے اسے قتل کرنے کے بعد لاش ٹھکانے لگادی۔

تفتیش کے دوران جم ٹرینر نے بتایا کہ اس نے 'دریشیم' فلم کئی بار دیکھی تھی، جس سے اسے لاش کو اُس پوش علاقے میں دفنانے کا آئیڈیا آیا۔

یاد رہے کہ 2015 میں ریلیز ہونے والی اس فلم میں مرکزی کردار (اجے دیوگن) نے لاش کو زیرِتعمیر پولیس اسٹیشن کے نیچے دفنا دیا تھا تاکہ کسی کو شک نہ ہو۔

بھارت میں ایسا ہی ایک اور واقعہ حال ہی میں رپورٹ ہوا ہے جس میں ’دریشیم‘ سے متاثر ہوکر گرل فرینڈ کو قتل کرکے اسے دفنانے والے بھارتی فوجی کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 33سالہ بھارتی فوجی اجے وانکھڑے اور 32 سالہ جیوتسنا آکرے کی ملاقات ایک شادی پورٹل کے ذریعے ہوئی، اجے ناگپور کے علاقے کیلاش نگر کا رہائشی ہے جو ناگالینڈ میں تعینات ہے جبکہ جیوتسنا طلاق یافتہ تھی اور ایک دکان پر کام کرتی تھی۔

دونوں کے درمیان دوستی جلد ہی ایک تعلق میں بدل گئی لیکن اجے کی فیملی اس کی شادی کہیں اور کرنے کی خواہش مند تھی جس کی وجہ سے دونوں کے درمیان تعلقات خراب ہوگئے، اجے نے دوسری خاتون سے شادی کے بعد جیوتسنا کو نظر انداز کرنا شروع کر دیا اور جان چھڑانے کیلئے بالآخر اسے قتل کر دیا۔

جیوتسنا کے قتل کے بعد اجے نے شہر سے دور جنگل میں ایک گڑھا کھودا اور جیوتسنا کی لاش دفنا کر اوپر پودے اور پتھر پھیلا دیے جبکہ 'دریشیم' فلم کیطرح پولیس کو چکمہ دینے کیلئے خاتون کا موبائل فون ایک چلتے ٹرک میں پھینک دیا تھا۔

تازہ ترین