انفوٹینمنٹ

پلکٹ سمراٹ کی انوکھی تصاویر کیساتھ کریتی کو سالگرہ کی مبارکباد

اداکارہ کریتی کھربندا کی 34 ویں سالگرہ کے موقع پر شوہر کی انوکھی وش۔

Web Desk

پلکٹ سمراٹ کی انوکھی تصاویر کیساتھ کریتی کو سالگرہ کی مبارکباد

اداکارہ کریتی کھربندا کی 34 ویں سالگرہ کے موقع پر شوہر کی انوکھی وش۔

پلکٹ سمراٹ کی انوکھی تصاویر کیساتھ کریتی کو  سالگرہ کی مبارکباد

بالی وڈ کی دلکش اداکارہ کریتی کھربندا کی 34 ویں سالگرہ کے موقع پر ان کے شوہر اداکار  پلکٹ سمراٹ نے سوشل میڈیا پر انہیں سالگرہ کی مبارکباد پیش کرنے کیلئے اداکارہ کی  ان دیکھی تصاویر مداحوں سے شیئر کردی۔

شادی کے بعد کریتی کی پہلی سالگرہ کو خوبصورت بنانے کیلئے اداکار پلکٹ سمراٹ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا رُخ کرتے ہوئے مداحوں سے ایک خاص پوسٹ شیئر کی جوکہ سوشل میڈیا پر اپلوڈ ہوتے ہی وائرل ہوگئی۔

انسٹاگرام پر جاری پوسٹ میں دونوں اداکاروں کو شادی کے بعد مختلف مقامات پر سیر و تفریح کرتے دیکھا جاسکتا ہے جس میں واضح طور  پر دونوں کو شادی کے بعد خوشگوار لمحات انجوائے کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

پوسٹ کو کیپشن دیتے ہوئے اداکار پلکٹ سمراٹ نے اپنی اہلیہ کو  ڈرامہ کوئین کہتے ہوئے لکھا کہ ‘ہیپی برتھ ڈے ڈرامہ کوئین صبح کی پہلی گڈ مارننگز' سے لے کر دیر رات تک  آپ کے ساتھ، زندگی  ایک فلم کی طرح ہے جسے کسی فلٹر کی ضرورت نہیں ہے‘۔ 

اداکار پلکٹ سمراٹ کی پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں اپنا تبصرہ کرتے ہوئے مداحوں کا کہنا تھا کہ ‘اداکارہ کریتی خوش قسمت ہیں کہ انہیں اتنی محبت کرنے والا شوہر ملا ہے جوکہ ان کیلئے اپنی محبت کا اظہار کرنے میں بالکل بھی نہیں کتراتا‘۔

واضح رہے کہ شویتا روہیرا سے پہلی  شادی کے بعد اداکار پلک سمراٹ  نے مارچ 2024 میں اداکارہ کریتی سے خاموشی کے ساتھ شادی کرکے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا تھا۔

تازہ ترین