سعود شکیل، نعمان علی ٹاپ 10آئی سی سی ٹیسٹ پلیئرز میں شامل
انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے دونوں کھلاڑیوں کی رینکنگ میں بہتری
قومی ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان سعود شکیل اور اسپنر نعمان علی نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی نئی پلیئر رینکنگ میں ٹاپ 10 میں جگہ بنالی۔
سعود شکیل 20 درجے ترقی کر کے 7ویں نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ نعمان علی 9ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔
سعود شکیل نے حال ہی میں انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی ہوم سیریز میں 280 رنز بنائے جس میں پانچ اننگز میں ایک سنچری اور ایک نصف سنچری شامل تھی۔
اس کارکردگی کی بدولت انہیں سیریز کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز بھی ملا۔
پاکستانی اسپنر نعمان علی نے حالیہ سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی کے بعد ٹاپ ٹین میں بھی جگہ بنا لی ہے۔
دوسری جانب اسپنر نعمان علی نے میچ میں 9 وکٹیں حاصل کیں اور آٹھ درجے ترقی کر کے کیریئر کی بہترین نویں پوزیشن پر پہنچ گئے جبکہ ساتھی اسپنر ساجد خان نے بھی اپنے کیرئیر کی ریٹنگ میں 12 درجے بہتری کی۔
علاوہ ازیں جسپریت بمراہ کا بطور نمبر ون ٹیسٹ باؤلر راج ختم ہو گیا ہے، جنوبی افریقہ کے کگیسو ربادا آئی سی سی کی تازہ ترین ٹیسٹ پلیئر رینکنگ میں نمبر ون بولر بن گئے ہیں۔
کگیسو ربادا نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں نو وکٹیں حاصل کی تھیں۔
ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا جوش ہیزل ووڈ اب دوسرے، بھارت کے بمراہ تیسرے اور اشون چوتھے نمبر پر ہیں۔
آئی سی سی بیسٹ ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ میں انگلینڈ کے جو روٹ پہلے اور نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن دوسرے نمبر پر ہیں۔
بھارت کے نوجوان یاشاسوی جیسوال ایک مقام اوپر پہنچ کر تیسرے نمبر پر آگئے ہیں، جب کہ ویرات کوہلی چھ مقام گر کر 14ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
اس کے ساتھ ساتھ نیوزی لینڈ کے راچن رویندرا بھی ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئے ہیں، وہ آٹھ درجے آگے بڑھ کر 10ویں نمبر پر ہیں۔
-
اسکینڈلز 2 گھنٹے پہلے
سیف علی خان پر حملے کی کہانی میں جھول سامنے آنے لگے
-
انفوٹینمنٹ 3 گھنٹے پہلے
دنانیر اور احد رضا میر کی کلوزنس، بڑھتی قربتوں کا ایک اور اشارہ؟
-
فلم / ٹی وی 3 گھنٹے پہلے
'کبھی میں کبھی تم' کی مشہور بائیک کتنے پیسوں میں نیلام؟
-
بالی ووڈ 3 گھنٹے پہلے
وکی کوشل کا فلم ’چھاوا‘ کیلئے 25 کلو وزن بڑھانے کا انکشاف