فردوس جمال اپنے مؤقف سے ٹس سے مس نہ ہوئے
آرٹسٹوں پر کی گئی اس تنقید کے بعد کئی اداکاراورپروڈیوسرز نے ان کی مخالفت کی تھی۔
پاکستان شوبز کے سینیئر اور باصلاحیت اداکار فردوس جمال نے اداکارہ ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کے متعلق دیے گئے بیان پر اپنا ردعمل دے دیا۔
چند ماہ قبل فردوس جمال نے ہمایوں سعید کو اداکاری میں ڈاکا ڈالنے پر ڈاکو اور ماہرہ خان کی بڑھتی عمر پر اپنا نقطہ نظر پیش کیا تھا جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوا تھا۔
فردوس جمال سے اس کے بعد بھی کئی بار اس حوالےسے ان کامؤقف جاننے کی کوشش کی گئی مگر وہ اپنے بیان سے ٹس سے مس نہ ہوئے۔
آرٹسٹوں پر کی گئی اس تنقید کے بعد کئی اداکاراورپروڈیوسرز نے ان کی مخالفت کی ، مگر فردوس جمال کی طرف سے خاموشی چھائی رہی۔
تاہم اب ایک تازہ انٹرویو کے دوران فردوس جمال نے اپنی خاموشی توڑ دی۔
جب میزبان نے ان سے استفسار کیا کہ ان کے ہمایوں سعید اور ماہرہ خان پر تنقید کی وجہ سے ایک نجی ڈرامہ چینل نے ان پر پابندی عائد کردی ہے۔
فردوس جمال نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ اللہ رزق دینےوالا ہے اورجب بندہ کو اللہ پر یقین ہو توکوئی بندہ یا ادرہ میرا رزق بند کرنے کا مجاز نہیں ہوسکتا ہے۔
فردوس جمال کا مزید کہنا تھا کہ آپ دیکھ ہی رہے ہیں کہ اللہ مجھے رزق دے رہا ہے تو مجھے کسی سے ڈرنے یا جھوٹی تعریفیں کرنے کی کیا ضرورت ہے۔
اداکار کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر مجھے کسی میں کوئی کمی یاخامی نطر آتی ہے اور میں اس کی اصلاح نہ کروں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ میں منافق ہوں۔ اور چونکہ میں منافق نہیں ہوں اسی لئے میں نے ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کے بارے میں یہ سب کہہ دیا۔
-
انفوٹینمنٹ 3 گھنٹے پہلے
معروف کامیڈین بھارتی سنگھ کے پاس کتنی دولت ہے؟
-
انفوٹینمنٹ 3 گھنٹے پہلے
لاہور کی اسموگ سے صبا قمر بھی شدید پریشان
-
انفوٹینمنٹ 3 گھنٹے پہلے
رباب، عدیل کا عبرتناک انجام کیوں نہیں ہوا؟ رائٹر نے بتادیا
-
اسکینڈلز 3 گھنٹے پہلے
‘جو چاہوں وہ کروں گی‘علیزے شاہ کی ایک کے بعد ایک بولڈ ویڈیوز