وائرل اسٹوریز

اہلیہ کے خلع لینے کی خبروں پر فردوس جمال کا ردِ عمل

اداکار نے کہا کہ ایسا کچھ نہیں ہوا۔

Web Desk

اہلیہ کے خلع لینے کی خبروں پر فردوس جمال کا ردِ عمل

اداکار نے کہا کہ ایسا کچھ نہیں ہوا۔

اداکار نے خلع لینے کے دعووں کی تردید کردی۔
اداکار نے خلع لینے کے دعووں کی تردید کردی۔

سینیئر اداکار فردوس جمال نے اہلیہ کے خلع لینے کی خبروں پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا کچھ نہیں ہوا، اس کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

چند روز قبل فردوس جمال کا ایک انٹرویو وائرل ہوا جس میں انہوں نے انکشاف کیا  تھا کہ وہ اپنے اہلِ خانہ سے الگ اور اکیلے رہ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ بیماری کی وجہ سے وہ اپنے بچوں پر بوجھ نہیں بننا چاہتے تھے اور نہیں چاہتے ہیں انہیں دیکھ کر دوسرے اذیت میں رہیں۔

جس پر ایک روز قبل فردوس جمال کے بیٹے حمزہ جمال نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے والد کے رویے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ان کی والدہ نے والد سے شادی کے 40 سال بعد خلع لے لی۔

اداکار کے بیٹے نے ویڈیو میں بتایا تھا کہ وہ اپنے گھریلو معاملات کو سوشل میڈیا پر نہیں لانا چاہتے تھے لیکن وہ والد کی متعدد ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد مجبور ہوئے۔

انہوں نے والد کے نامناسب رویے پر دوسری بھی باتیں کی تھی اور کہا تھا کہ والد ہمیشہ سے یہی شکوہ کرتے آئے ہیں کہ ان کی شادی غلط جگہ پر ہوئی۔

حمزہ فردوس نے بتایا تھا کہ ان کی والدہ نے والد کے رویوں کی وجہ سے تنگ آکر ان سے خلع لی۔

تاہم دوسری جانب 29 اکتوبر کو ایک ٹک ٹاکر کی جانب سے پوسٹ کردہ ویڈیو میں گفتگو کرتے ہوئے سینیئر اداکار نے ایسی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی کوئی بات نہیں۔

فردوس جمال نے لاہور کے مقامی صحافی اور ٹک ٹاکر سے بات کرتے ہوئے اہلیہ سے علیحدگی کے سوال پر کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں۔

فردوس جمال نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ’اللہ نہ کرے‘ اس عمر میں وہ کیا کریں گے؟ ان کے بچے جوان ہیں، سب شادی شدہ ہیں اور وہ دادا ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ان کے بچے اور اہل خانہ ان کی ذات اور وجود کا حصہ ہیں۔

اگرچہ انہوں نے اہلیہ سے علیحدگی کے سوال پر کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں، تاہم انہوں نے اہل خانہ سے اختلافات پر کوئی بات نہیں کی اور نہ ہی یہ بتایا کہ ان کے بیٹے نے ایسا کیوں کہا کہ ان کے والدین کے درمیان خلع ہوچکی؟

اگرچہ فردوس جمال نے اپنی مرضی سے اہل خانہ سے علیحدہ رہنے کی تصدیق کی تھی لیکن انہوں نے اہلیہ کو طلاق دینے یا ان کی جانب سے خلع لینے کی بات نہیں کی تھی۔

تاہم اس سے قبل اداکار بعض انٹرویوز میں یہ شکوہ کرچکے ہیں کہ ان کی شادی صحیح جگہ پر نہیں ہوئی، جس سوچ اور ذہنیت کے وہ مالک ہیں، انہیں ایسا جیون ساتھی نہیں ملا۔

تازہ ترین