کھیل

فخر زمان کی اسکواڈ، سینٹرل کانٹریکٹ میں واپسی کے امکانات روشن

پی سی بی نے کرکٹر کی صرف سرزنش کا فیصلہ کیا۔

Web Desk

فخر زمان کی اسکواڈ، سینٹرل کانٹریکٹ میں واپسی کے امکانات روشن

پی سی بی نے کرکٹر کی صرف سرزنش کا فیصلہ کیا۔

فخر زمان کو بابر اعظم سے متعلق ٹوئٹ پر تادیبی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا۔
فخر زمان کو بابر اعظم سے متعلق ٹوئٹ پر تادیبی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستانی کرکٹرفخر زمان کی مختصر تادیبی دھچکے کے بعد قومی وائٹ بال اسکواڈ اور سینٹرل کانٹریکٹ کی فہرست میں جلد  واپسی متوقع ہے۔ 

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مبینہ طور پر کپتان بابر اعظم کے بارے میں ایک پوسٹ کے ذریعے کھلاڑیوں کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے بعد فخر کی صرف  سرزنش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی سی بی کے ذرائع نے تصدیق کی کہ سوشل میڈیا پر ان کے ریمارکس پر جاری شوکاز نوٹس پر فخر کے ردعمل کا جائزہ لینے کے لیے جلد ہی ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔

بورڈ کے نوٹس کے جواب میں فخر نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے معذرت خواہانہ لہجے میں اپنی غلطی کا اعتراف کیا۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا تھا کہ'فخر کا جواب معذرت خواہ ہے، اور انہوں نے پشیمانی کا اظہار کیا ہے'، جس پر پی سی بی کے اندر مثبت بات چیت ہوئی ہے۔

خیال کیا جاتا ہے کہ پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی، سلیکٹرز اور نئے کپتان محمد رضوان پر مشتمل بات چیت نے لیفٹ ہینڈ اوپنر کو پاکستان کے وائٹ بال سیٹ اپ میں دوبارہ شامل کرنے کے فیصلے میں اہم کردار ادا کیا۔

چنانچہ 2024/25 کے سیزن کے لیے سینٹرل کانٹریکٹ کی فہرست اور آسٹریلیا اور زمبابوے کے اسکواڈ سے اخراج کے باوجود، فخر کو اب دسمبر میں جنوبی افریقہ کے خلاف آئندہ وائٹ بال سیریز میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

 پی سی بی ذرائع نے وضاحت کی کہ 'انہیں سب سے پہلے ایس اے وائٹ بال میچز کے لیے اسکواڈ میں شامل کیا جائے گا اور پھر سینٹرل کانٹریکٹ کی فہرست میں شامل کیا جائے گا۔'

سلیکٹرز نے فخر کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی صحت یابی کو ترجیح دیں، خاص طور پر گھٹنے کی انجری پر توجہ مرکوز کریں جس نے انہیں حالیہ مہینوں میں پریشان کر رکھا ہے۔ 

اسکواڈ میں جگہ بنانے کے لیے انہیں دورہ جنوبی افریقہ سے قبل فٹنس ٹیسٹ پاس کرنا ہو گا۔

"اتفاق رائے یہ ہے کہ سب سے پہلے ایک کمیٹی فخر کے شوکاز نوٹس کے جواب کو قبول کرے گی، اور انہیں سیلیکشن کے لیے کلیئر کر دیا جائے گا اور جنوبی افریقہ ٹوور کے انتخاب سے پہلے فٹنس ٹیسٹ سے گزرنا پڑے گا'۔

فخر کی چیمپیئنز ٹرافی کیلئے اہمیت

پاکستان میں اگلے سال چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی کے ساتھ، سلیکٹرز اور رضوان اس بات پر متفق ہیں کہ فخر کا تجربہ اور جارحانہ انداز اسکواڈ کا اثاثہ ہے۔

 ذرائع نے مزید کہا کہ 'رضوان اور سلیکٹرز نے اس بات پر اتفاق کیا کہ فخر کو اب بھی وائٹ بال اسکواڈ کے لیے درکار ہے، خاص طور پر اگلے سال کے اوائل میں پاکستان میں ہونے والے چیمپیئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے لیے'۔

تازہ ترین