اسکینڈلز

ایشوریا سے طلاق، ابھشیک کی دوسری شادی کی تاریخ کیا؟

ابھیشیک بچن نے اپنی دوسری شادی کی تاریخ پوچھ لی

Web Desk

ایشوریا سے طلاق، ابھشیک کی دوسری شادی کی تاریخ کیا؟

ابھیشیک بچن نے اپنی دوسری شادی کی تاریخ پوچھ لی

طلاق کی خبروں کے دوران ابھیشیک کا حیران کون پوسٹ وائرل
طلاق کی خبروں کے دوران ابھیشیک کا حیران کون پوسٹ وائرل

بھارتی اداکار ابھیشیک بچن کا طلاق کی افواہوں کے دوران اپنی دوسری شادی کی تاریخ پوچھنا سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

مرتے دم تک ایک دوسرے کا ساتھ نبھانے کا وعدہ کرنے والی جوڑی ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کی شادی کی ابتداء میں اگرچہ محبت عروج پر تھی لیکن اب دونوں کا ایک دوسرے کے ساتھ ہنستے مسکراتے نظر آنا بھی مداحوں کیلئے کسی خواب جیسا بن چکا ہے۔

سال 2007 میں شادی کے بندھن میں بندھنے کے بعد اس جوڑے نے سال 2011 میں بیٹی آرادھیا کا دنیا میں استقبال کیا جس کے بعد دونوں کا جوڑا مزید مضبوط ہوگیا لیکن کہتے ہیں نہ کہ ہر عروج کو زوال ہے تو اس محبت کی کہانی کو بھی عروج دیکھنے کے بعد اب زوال کا سامنا ہے۔

گزشتہ ایک سال سے دونوں کے درمیان لڑائی جھگڑوں کی خبر کے بعد طلاق کی افواہ بھی پھیلتی دکھ رہی ہیں لیکن دونوں ہی منظرِ عام پر آکر ان افواہوں کی تردید کرنے سے بھی گریز کر رہے ہیں جو ان کے مداحوں کو مزید متجسس کرتا جارہا ہے۔

حال ہی بلاگنگ پلیٹ فارم 'ریڈ اِٹ' پر متعدد صارفین یہ دعویٰ کرتے بھی نظر آرہے ہیں کہ ابھیشیک بچن نے اپنی فلم 'دسوی' کی ساتھی اداکارہ نمرت کور کیلئے ایشوریا کو دھوکا دیا جس کے بعد دونوں کا رشتہ سنبھلے نہ سنبھل سکا۔

جہاں فینز ایشوریا اور ابھیشیک کی طلاق کی تصدیق ہوئے بغیر ہی دل میں اسے قبول کر بیٹھے ہیں وہیں ابھیشیک بچن کا ایک ایسا پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوتا نظر آیا کہ سب حیران رہ گئے۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

ابھیشیک نے طلاق کے حوالے سے لکھا کہ 'ٹھیک ہے، تو مجھے یقین آگیا کہ میری طلاق ہورہی ہے، شکریہ مجھے بتانے کیلئے'۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ' کیا آپ مجھے یہ بتانا بھی پسند کرینگے کہ میں پھر سے شادی کب کر رہا ہوں؟ شکریہ'۔

ابھیشیک کا یہ بیان انکی اور ایشوریا کی طلاق کی طنزیہ انداز میں تردید کرتا نظر آیا لیکن پھر ان الفاظ کے نیچے لکھی تاریخ پڑھ کر مداح واپس مایوس ہوگئے۔

ایشوریا سے طلاق، ابھشیک کی دوسری شادی کی تاریخ کیا؟

دراصل یہ الفاظ ابھیشیک نے سال 2014 میں لکھے تھے جو انکی بیٹی کی پیدائش کے تین سال بعد طلاق کی افواہوں پر ردِعمل تھا۔

ابھیشیک ہمیشہ ہی کچھ عرصہ خاموش رہنے کے بعد طلاق کی افواہوں کی تردید کرتے رہے ہیں لیکن اس مرتبہ خاموشی کافی طویل ہوگئی ہے اور اسی سبب انکے فینز زیادہ فکر مند ہیں۔