ہالی ووڈ

اننیا پانڈے کے بوائے فرینڈ واکر بلینکو کون ہیں؟

آپ سابق ماڈل کے بارے میں کیا جانتے ہیں؟

Web Desk

اننیا پانڈے کے بوائے فرینڈ واکر بلینکو کون ہیں؟

آپ سابق ماڈل کے بارے میں کیا جانتے ہیں؟

آپ سابق ماڈل کے بارے میں کیا جانتے ہیں؟
آپ سابق ماڈل کے بارے میں کیا جانتے ہیں؟

شکاگو سے تعلق رکھنے والے سابق ماڈل  واکر بلینکو ان دنوں بھارتی اداکارہ اننیا پانڈے کیساتھ ممکنہ ریلیشن کی سبب مرکز نگاہ بنے ہوئے ہیں۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ واکر بلینکو آخر ہیں کون اور  اچانک اتنے فیمس کیسے ہوگئے؟

کہا جاتا ہے کہ یہ سابق ماڈل  جنگلی حیات کے شوقین  جانوروں کے لیے اپنی مضبوط محبت کے لیے مشہور ہیں اور اس وقت گجرات کے جمناگر میں واقع وینٹارا نامی جانوروں کی پناہ گاہ میں کام کر رہے ہیں، جو اننت امبانی کی ملکیت ہے۔

واکر بلینکو کی اننیا سے بڑھتیں قربتیں:

رواں سال بھارت کے ارب پتی تاجر مکیش امبانی کے بیٹے اننت اور رادھیکا کی شادی کی جہاں ہر سو دھوم مچی سنائی دی وہیں اس شادی میں ایک لو برڈز کی جوڑی نے بھی خوب لوگوں کی توجہ سمیٹی۔

اور یہ کوئی نہیں بلکہ اداکارہ اننیا اور سابق ماڈل واکر ہی تھے جو اننت کی شادی کے بعد سے اننیا کے بوائے فرینڈ کی حیثیت سے پہچان حاصل کرگئے۔

شادی کی رنگینیوں کے علاوہ گزشتہ کئی دنوں سے بھارتی میڈیا کی جانب سے بھی یہ دعویٰ کیا جارہا ہے اننیا پانڈے واکر بلینکو کے ساتھ ڈیٹنگ کر رہی ہیں تاہم ابھی تک اس حوالے سے اداکارہ نے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی تھی۔

واکر کی اننیا سے محبت چھپائے نہ چھپ سکی:

اب جبکہ حال ہی میں اننیا پانڈے نے اپنی 26 ویں سالگرہ منائی وہیں واکر کا اداکارہ کو سالگرہ کا پیغام دینا اور سرعام اظہار محبت کرنا انکے رشتے کا ثبوت دے گیا۔

سوشی میڈیا پر اسٹوری اپڈیٹ کرتے ہوئے واکر نے اننیا کے نام جاری پیغام میں لکھا کہ،’ ہیپی برتھ ڈے خوبصورت، آپ بہت خاص ہیں، میں آپ سے محبت کرتا ہوں اینی!۔’

واکر بلینکو کے بارے دلچسپ حقائق:

اننیا کے موجودہ ممکنہ بوائے فرینڈ و سابق ماڈل واکر بلینکو کی بارےمیں بات کی جائے تو بتایا جاتا ہے کہ انکا تعلق شکاگو سے ہے۔ سابق ماڈل نے اپنی ابتدائی تعلیم ویسٹ منسٹر کرسچین اسکول فلوریڈا میں حاصل کی’۔

اطلاعات کے مطابق اننیا پانڈے کی طرح واکر بلینکو کا بھی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے تعلق ہے جس میں انہوں نے ماڈلنگ کے پیشے میں اپنی خوبصورتی کا لوہا منوایا۔

 سابق ماڈل کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر نظر ڈالی جائے تو ان کے جنگلی حیات کے شوق کا اندازہ ہوتا ہے۔ وہ اکثر مختلف جانوروں جیسے سانپ، طوطے اور مگرمچھ کے ساتھ تصاویر پوسٹ کرتے ہیں جو ان کے وائلڈ لائف کے شوق کو ظاہر کرتا ہے۔

علاوہ ازیں اننیا کے بوائے فرینڈ ایک پرتعیش زندگی گزار رہے ہیں اور انہیں سفر کرنا بھی بہت پسند ہے جسکا ثبوت واکر کا انسٹاگرام اکاؤنٹ چیخ چیخ کر دے رہا ہے۔

کیونکہ سابق ماڈل کا انسٹاگرام اکاؤنٹ، جس پر 22 ہزار سے زائد فالوورز موجود ہیں  مختلف سفری تصاویر سے بھرا ہوا ہے جن میں اسکو با ڈائیونگ، یاٹ ٹرپس، ٹریکنگ، اور سمندر میں خوبصورت غروب آفتاب جیسے خوبصورت جھلکیاں شامل ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ سابق ماڈل واکر زیادہ تر اپنی ذاتی زندگی کو نجی رکھتے ہیں، تاہم، فیس بک پوسٹ کے مطابق، 2017 میں ان کا تعلق سیلویا گوسو کے ساتھ تھا تاہم  ان کے تعلقات یا اس کے اختتام کے بارے میں مزید معلومات موجود نہیں ہیں۔

واکر کی فالوونگ لسٹ کی بات کریں انہیں انکے انسٹاگرام پر ممکنہ محبوبہ اننیا پانڈے کے علاوہ ان کے دوستوں نویا نویلی نندا، اوری اور شنایا کپور نے بھی  فالو کیا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ  انییا پانڈے قبل ازیں عاشقی 2 کے اداکار ادتیا رائے کپور کو ڈیٹ کررہی تھیں جنکے ساتھ اب انہوں نے تمام تر تعلقات ختم کردیے۔