ٹیکنالوجی

واٹس ایپ کو ہیک ہونے سے محفوظ رکھنے کے 10 طریقے

پاکستان میں واٹس ایپ ہیکنگ میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

Web Desk

واٹس ایپ کو ہیک ہونے سے محفوظ رکھنے کے 10 طریقے

پاکستان میں واٹس ایپ ہیکنگ میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

واٹس ایپ کو ہیک ہونے سے محفوظ رکھنے کے 10 طریقے

حالیہ دنوں میں پاکستان میں واٹس ایپ اکاؤنٹس پر سائبر حملوں میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

 ہیکنگ کے ذریعے واٹس ایپ صارفین کی حساس معلومات اور رابطوں تک رسائی حاصل کی جارہی ہے۔

 واٹس ایپ اکاؤنٹس پر سائبر حملوں میں اضافے کے پیش نظر نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم (این سی ای آر) نے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے لیے ایڈوائزری جاری کی ہے۔

جس کے مطابق اگر آپ واٹس ایپ ہیکنگ سے بچنا چاہتے ہیں تو ان اقدامات پر سختی سے عمل کریں:

1۔ فون کی سیٹنگز میں جا کر فنگر پرنٹس یعنی بائیومیٹرکس کی مدد سے واٹس ایپ محفوظ بنائیں۔

2۔ واٹس ایپ پر اسکرین لاک لگائیں اور اسٹرونگ پاسورڈ --- یعنی 123456 کی بجائے کچھ اور پاسورڈ رکھیے۔

3۔ ڈیٹا کا کلاؤڈ بیک اپ ختم کر دیں، اگر بیک اپ چاہیے تو یقینی بنائیں کہ انکرپٹڈ طریقے سے ہی ڈیٹا بیک اپ ہو۔

4۔ عوامی مقامات پر میسر وائے فائے کا استعمال کرنے سے گریز کریں

5۔ روزانہ سیٹنگز میں جا کر لنکڈ ڈیوائسز دیکھیے، بہتر ہے کہ دیکھنے کے بجائے انہیں روزانہ لاگ آؤٹ بھی کریں کیوں کہ نئے سرے سے لاگ ان کرنے میں زیادہ مشقت نہیں ہوتی۔

6۔ ٹو فیکٹر آتھینٹیکیشن یقینی بنائیں ، یعنی دو طریقے سے ویریفائی ہو گا کہ واٹس ایپ استعمال کرنے والے آپ ہی ہیں۔

7۔ اہم چیٹس کے لیے سیکیورٹی کوڈ کی سہولت واٹس ایپ میں موجود ہے، اسے استعمال کریں

8۔ کسی بھی قسم کے لنک پر کلک کرنے سے پہلے اطمینان کر لیں یہ کہاں سے آیا ہے اور کیا ہو سکتا ہے۔

9۔ واٹس ایپ ہمیشہ اپ ڈیٹ رکھیں۔

10۔ واٹس ایپ کی سیکیورٹی اپ ڈیٹس نظر انداز مت کریں۔

تازہ ترین