پاکستان
جہاز سے اترتے ہوئے صدر آصف زرداری کا پاؤں فریکچر
ڈاکٹروں نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا۔
جہاز سے اترتے ہوئے صدر آصف زرداری کا پاؤں فریکچر
ڈاکٹروں نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا۔
صدر پاکستان آصف علی زرداری دبئی ایئرپورٹ پر جہاز سے اترتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگئے۔
ایوانِ صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر آصف زرداری گزشتہ رات ہی 2 روزہ نجی دورے پر اسلام آباد سے دبئی روانہ ہوئے تھے جہاں پہنچنے کے بعد جہاز سے اترتے ہوئے صدر آصف زرداری کے پاؤں میں فریکچر ہوگیا۔
صدر زرداری کو فوری طور پرابتدائی طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد ان کے پاؤں پر 4ہفتوں کے لیے پلاسٹر کردیا۔
ایوان صدر کے مطابق صدر آصف علی زرداری گھر منتقل ہو گئے ہیں اور ڈاکٹروں نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔
ان کی غیرموجودگی میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے قائم مقام صدر کی ذمے داریاں سنبھال لی تھیں۔
واضح رہے کہ صدر مملکت آصف زرداری کا 4 سے 7 نومبر تک چین کا دورہ طے تھا۔
دورے کے دوران صدر زرداری کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات بھی ہونی تھی اور صدر زرداری کو 5 نومبر کو شنگھائی عالمی نمائش میں بھی شرکت کرنی تھی۔
یاد رہے کہ دبئی میں مقیم صدر آصف زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کے ہاں گزشتہ ہفتے ہی تیسرے بیٹے کی ولادت ہوئی تھی۔
مزید خبریں
-
مولانا طارق جمیل نے اپنی وائرل ویڈیو پر وضاحت دیدی
-
غیرت کے نام پر دہرا قتل، شوبز شخصیات کا اظہار افسوس
-
غیرت کے نام پر قتل کی انسانیت سوز ویڈیو پر کہرام بپا
-
یاسر شامی کے گھر ’بیٹے’ کی ولادت، نام کیا رکھا؟
-
سانگھڑ کی مظلوم اونٹنی کو مصنوعی ٹانگ مل گئی
-
ریحام خان نے سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کردیا
-
الطاف حسین کی لندن میں طبیعت بگڑگئی، ہیلتھ اپڈیٹ آگئی
-
حمیرا اصغر کی موت کی وجوہات جاننے کے لیئےتحقیقاتی کمیٹی قائم
-
ذوہیب حسن کا حمیرا کو ستارہ امتیاز دینے کا مطالبہ
-
حمیرا کی موت ’قتل‘ ہے، شہری کی عدالت میں درخواست
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Sonam Kapoor pens loving message for parents on their anniversary
Rhea Chakraborty announces break from social media
New OTT releases this week (May 13-19): Dhurandhar 2, Berlin Season 2, Kartavya and more
Dennis Locorriere, Dr. Hook frontman, dies at 76
Clarence Carter, ‘Patches’ hitmaker, dies at 90
Jason Biggs ends 18 years of marriage with Jenny Mollen on ‘great’ terms
Aditi Rao Hydari gives sneak peek into her Cannes prep
Jamie Foxx & Alyce Huckstepp expect their first baby together



