وائرل اسٹوریز
صبا فیصل نے بڑی بہو کی سالگرہ کا خاص جشن منالیا
صبا فیصل اور نیہا سلمان کا گلے لگنا مداحوں کو بھا گیا
صبا فیصل نے بڑی بہو کی سالگرہ کا خاص جشن منالیا
صبا فیصل اور نیہا سلمان کا گلے لگنا مداحوں کو بھا گیا
پاکستانی سینئر اداکارہ صبا فیصل نے اپنی بڑی بہو نیہا سلمان کی سالگرہ کا جشن بھرپور انداز میں منا کر خاندان میں سب کچھ ٹھیک ہوجانے کا پھر ثبوت دے دیا۔
صبا فیصل اپنے کریئر کے زیادہ تر ڈراموں میں ماں اور ظالم ساس کا کردار ہی نبھاتی نظر آئیں اور اب بھی انکو ایسے ہی کردار مل رہے ہیں جنکو وہ بخوبی ادا کرنا جانتی ہیں۔
صبا فیصل کے خاندانی نظام کی انکے مداح بے حد تعریف کرتے تھے لیکن گزشتہ سال صبا فیصل کی اپنی بڑی بہو نیہا سے سوشل میڈیاپر لڑائی ہوئی جس کے سبب انکی نجی زندگی ہر گھر کا موضوع بن گئی البتہ اب انہوں نے نیہا سے تعلقات استوار کر لیے ہیں۔
صبا فیصل گزشتہ سال اپنے چھوٹے بیٹے ارسلان فیصل کی شادی کروانے کے ساتھ ہی تینوں بچوں کے اہم فرائض سے فارغ ہوچکی ہیں اور اب وہ گھر کے تمام افراد اور خاص طور پر اپنے نواسا، نواسی اور پوتوں کی خوشیاں مناتی نظر آتی ہیں۔
حال ہی میں سبب فیصل لاہور میں اپنی فیملی کے ساتھ یادگار دن گزارتی نظر ائیں اور اب انہوں نے اپنی بڑی بہو نیہا سلمان کی سالگرہ منائی ہے۔
صبا فیصل نے اس خوشی کے دن کی یادگار تصاویر اور ویڈیوز پر مبنی ایک ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بنائی جن میں نیہا فیصل اپنی خوشی سب کے ساتھ مناتے ہوئے بے انتہا خوش نظر آئیں۔
اس موقع پر صبا فیصل کے علاوہ نیہا کے شوہر سلمان، نند سعدیہ، دیور ارسلان اور سسر سلمان کو بھی انہیں تحائف دیتے اور گلے ملتے دیکھا جاسکتا ہے۔
نیہا کی سالگرہ کے دن کو خاص بناتے ہوئے سینٹڈ کینڈلز اور گلدستوں کے ساتھ سجاوٹ کی گئی اور اس کے بیچ کیک رکھا گیا جس کو نیہا نے خوشگوار موڈ میں کاٹا۔
پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں صبا فیصل نے لکھا کہ ' زندگی مشکل تو ہے لیکن خوشیوں کے ہر دن نئے نئے بہانے تو ملتے رہتے ہیں اور ان خوشیوں کو مل کر بانٹا کیسے جائے یہ سیکھنا ہے'۔
انہوں نے لکھا کہ 'جیتی رہو خوش اور آباد رہو میری نیہا، اپنے پیار کرنے والے سارے رشتوں کے ساتھ، آپکے چہرے کی یہ چمک کبھی ماند نہ پڑے، میرے گھر کے آنگن میں سدا چہچہاتی رہو، سالگرہ بہت مبارک ہو، میری فیملی کو اپنی دعا میں یاد رکھیں۔ شکریہ'۔
مزید خبریں
-
عروہ حسین دوبارہ حاملہ؟ شور اٹھ گیا
-
امیتابھ بچن کو بھی انسٹاگرام سیکھنے کا جنون چڑھ گیا
-
اینکر عظمیٰ طاہر کا نامناسب انداز ، ویڈیو وائرل
-
دلجیت دوسانجھ نے سجاد علی کی ’راوی’ پر جھوم کر دل جیت لیے
-
بشریٰ انصاری کی ’فیمنسٹ’ بھی جاگ اٹھی، ویڈیو وائرل
-
’سردار جی 3’ ہانیہ عامر کیلئے سخت سردی میں شوٹنگ کتنی مشکل؟
-
جھانوی کپور کا ریسپشنسٹ پر حملے کے دلسوز واقعہ پر ردعمل
-
کارتک آریان بھی 'چیٹنگ' کرتے ہوئے پکڑے گئے
-
حمائمہ ملک نے طارق مسعود کو کال کرکے کس ڈائیلاگ پر معافی مانگی؟
-
کراچی میں 'گرینڈ آپریشن' کرنے والے یونس امین کون؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Top OTT releases to stream this weekend: ‘Dhurandhar 2’, ‘Gullak 5’, ‘Brown’ and more
Shilpa Shinde responds after Hina Khan's strong reaction
Celina Jaitly hits back at defamation notices in ongoing family dispute
Shilpa Shinde defends confession on old TV show controversy
Nushrratt Bharuccha MMS controversy: Viral RCB win story sparks frenzy; Watch video
New OTT releases this week: 'Maa Behen', 'Gullak Season 5', 'Brown' and more
Vishal slams Vedant Agarwal’s family over alleged bail celebration
'Cocktail 2' stars turn awkward rumours into joke




