انفوٹینمنٹ

83 سالہ ال پچینو کے ہاں بیٹے کی پیدائش

رومانس کے بارے میں افواہیں سب سے پہلے اس وقت شروع ہوئیں جب انہیں ایک ساتھ ڈنر کرتے دیکھا گیا۔

Web Desk

83 سالہ ال پچینو کے ہاں بیٹے کی پیدائش

رومانس کے بارے میں افواہیں سب سے پہلے اس وقت شروع ہوئیں جب انہیں ایک ساتھ ڈنر کرتے دیکھا گیا۔

83 سالہ ال پچینو کے ہاں بیٹے کی پیدائش

83 سالہ امریکی لیجنڈ اداکار ال پچینو کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ال پچینو کی 29 سالہ گرل فرینڈ نے بیٹے کو جنم دیا ، نام کے حالے سے تایا گیا کہ جوڑے نے نومولود کا نام ’رومن‘ رکھا ہے۔

29 سالہ  نور الفلاح مبینہ طور پر اپریل 2022 سے دی گاڈ فادر اسٹار ال پچینو سے تعلقات استوار کیے ہوئے ہیں۔

ان کے رومانس کے بارے میں افواہیں سب سے پہلے اس وقت شروع ہوئیں جب انہیں ایک ساتھ ڈنر کرتے دیکھا گیا۔

ال پچینو کے اس قبل تین بچے ہیں، ان کی اپنی سابق گرل فرینڈ اور قائم مقام کوچ جان ٹیرنٹ سے 33 سالہ بیٹی جولی میری ہیں، اداکار سابق گرل فرینڈ بیورلی ڈی اینجیلو سے پیدا ہونے والے 22 سالہ جڑواں بچوں اینٹون اور اولیویا کے والد بھی ہیں۔

 بیورلی ڈی اینجیلو سے وہ 1997 سے 2003 تک تعلقات میں رہے۔

حالیہ برسوں میں اداکار نے ونس اپون اے ٹائم ان ہالی ووڈ، دی آئرش مین، ہاؤس آف گچی، دی پائریٹس آف صومالیہ، ڈینی کولنز جیسی فلموں میں کام کیا ہے۔