وائرل اسٹوریز

ویڈیو، کبریٰ خان کے دوپٹّے پر فلسطین کا جھنڈا دل جیت گیا

کبریٰ خان کا فلسطین کے فنڈریزنگ ایونٹ کے لیے خاص لباس اور دل کو چھونے والا پیغام

Web Desk

ویڈیو، کبریٰ خان کے دوپٹّے پر فلسطین کا جھنڈا دل جیت گیا

کبریٰ خان کا فلسطین کے فنڈریزنگ ایونٹ کے لیے خاص لباس اور دل کو چھونے والا پیغام

 
ویڈیو، کبریٰ خان کے دوپٹّے پر فلسطین کا جھنڈا دل جیت گیا

 پاکستان کی معروف اداکارہ کبریٰ خان  نے فلسطین کے فنڈریزنگ ایونٹ کے لیے  تیار کیے گئے ایک خوبصورت اور خاص لباس نے سب کی توجہ حاصل کرلی۔

کبریٰ خان نہ صرف اپنی اداکاری بلکہ اپنے سماجی پیغامات کے لیے بھی جانی جاتی ہیں۔ کبریٰ اکثر اپنے مداحوں کے ساتھ سماجی پیغامات شیئر کرتی ہیں اور معاشرتی مسائل پر اپنی آواز بلند کرتی ہیں۔

 حال ہی میں انہوں نے فلسطین کے لیے فنڈریزنگ ایونٹ میں شرکت کی اور اس کے حوالے سے ایک خاص انسٹاگرام پوسٹ کی۔

کبریٰ خان نے اپنی پوسٹ میں ایک خوبصورت لباس کا ذکر کیا جو ان کے لیے خاص طور پر فلسطین کے فنڈریزنگ ایونٹ کے لیے تیار کیا گیا تھا۔

 انہوں نے اس لباس کی ذیزائنر مہر خان کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اس خوبصورت لباس کو  خوبصورتی سے تیار کیا۔ ان کے لباس کا خاص حصہ ان کا دوپٹہ تھا، جس پر فلسطین کا نقشہ بنایا گیا تھا۔

کبریٰ کے مطابق، یہ دوپٹہ ان کے دل کو چھو گیا کیونکہ اس نے فلسطین کی نمائندگی کی۔

اگر مہر خان کی ویب سائٹ پر اس جوڑے کی تفصیلات دیکھی جائیں تو ایسا ناممکن ہے کیونکہ یہ جوڑا خاص طور پر کبریٰ خان کیلئے تیار کیا گیا ہے۔

  کبریٰ خان کا یہ لباس نہ صرف خوبصورتی میں منفرد تھا بلکہ اس میں فلسطین کے لیے ان کی محبت اور حمایت بھی نظر آتی تھی۔

 لباس کے ڈیزائن میں ایسے نفیس اور منفرد انداز سے فلسطین کی تاریخ اور اہمیت کو پیش کیا گیا جو اس ایونٹ کا خاص پیغام بھی تھا۔

 خاص طور پر دوپٹے پر فلسطین کا نقشہ نہایت مہارت اور دل سے بنایا گیا، جس نے اس لباس کو فنڈریزنگ کے مقصد کے لیے اور بھی زیادہ معنی خیز بنا دیا۔

 کبریٰ نے یہ پوسٹ اس فلسطین فنڈریزنگ ایونٹ کی تشہیر اور اس کے اہم مقصد کو سامنے لانے کے لیے کی ۔

تازہ ترین