سائی پلوی ایک فلم کا کتنا معاوضہ لیتی ہیں ؟
ساوتھ فلم ایکٹریس بالی وڈ میں قدم رکھنے کی مکمل تیاریاں کرچکی ہیں
تیلگو اور تامل فلموں کی جانی مانی اداکارہ سائی پلوی بالی وڈ میں انٹری دینے کے لیے تیار ہیں۔
بالی وڈ ستاروں پر نظر رکھنے والے سائی پلوی کو بالی وڈ میں دیکھنے کے بہت پہلے سے خواہشمند تھے لیکن ان کی خواہش بالاخر اب جا کر پوری ہو ہی گئی اور وہ جلد بالی وڈ کے انیمل رنبیر کپور کے مقابل فلم 'رامایانا' میں نظر آئیں گی۔
جس طرح ساوتھ فلم انڈسٹری نے بالی وڈ کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور وہاں کے ستاروں کو بالی وڈ میں اب پہچان ملنے لگی ہے تو اب بالی وڈ کے متوالے بھی ساؤتھ کے ستاروں کے بارے میں بہت کچھ جاننے کو بیتاب ہیں۔
سائی پلوی ٹالی وڈ میں ایک بڑا نام سمجھی جاتی ہیں جو حال ہی میں اپنی فلم 'اماران' کی کامیابی سے لطف اندوز ہوتی دکھائی دے رہی ہیں۔
سائی پلوی 9 مئی 1992 میں تامل ناڈو میں پیدا ہوئیں، انہوں نے میڈیکل کی تعلیم حاصل کی ہے۔ جس بنا پر ان کا شمار ٹالی وڈ کی تعلیم یافتہ اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔
پلوی کو رقص میں طبع آزمائی کا بچپن سے ہی شوق رہا ہے، انہوں نے اپنی طالب علمی کے زمانے سے ہی کئی ڈانس شوز میں حصہ لیا، اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے دو فلموں میں بطور چائلڈ ایکٹریس بھی کام کیا۔
پلوی نے 2015 میں اپنی پہلی ہی فلم 'پریمام' میں فلم فیئر بیسٹ فیمیل ڈیبیو کا ایوارڈ حاصل کیا۔ اس فلم میں کام انہوں نے اپنی میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے کے دوران کیا، پلوی کی شرط تھی کہ وہ صرف یوینیورسٹی کی چھٹی والے دن ہی کام کریں گی جس پر ڈایریکٹر نے حامی بھی بھری ۔
2017 میں انہوں نے تیلگو فلم 'فدا' میں کام کیا اور ایسی شاندار اداکاری کی کہ ان کو ایک جریدے کی جانب سے انہیں اس دہائی کی سو بہترین پرفارمنسز میں سے ایک کا حقدار قرار دیا گیا۔
سائی پلوی اب بالی وڈ میں قدم رکھنے جارہی ہیں، رامائن ہندو مذہب کی مقدس شخصیات پر مبنی ایک فلم ہے جس میں رنبیر کپور بھگوان رام کا کردار نبھائیں گے جب کہ سائی پلوی سیتا کے کردار میں نظر آئیں گی، اس فلم میں سنی دیول ہنومان کا کردار ادا کریں گے، فلم میں وی ایف ایکس کا خصوصی استعمال کیا گیا ہے۔
ہر فلم اسٹار کی زندگی کا ایک ایک پہلو اہمیت رکھتا ہے، لائف اسٹائل ایشیا نامی جریدے کے مطابق سائی پلوی 47 کروڑ بھارتی روپے دولت کی حامل ہیں۔
ان کی دولت کا بڑا حصہ ان کو فلموں میں کام کرنے کی بنا پر حاصل ہوا ہے، اداکارہ ان دنوں بڑے بڑے برانڈز کے لیے ماڈلنگ کے جلوے بکھیرتی بھی نظر آرہی ہیں۔
ایک رپورٹ کے مطابق پلوی ایک فلم سائن کرنے کے دو سے تین کروڑ روپے لیتی ہیں لیکن انہوں نے بالی وڈ میں قدم رکھتے ہی فلم رامائن کے لیے 6 کروڑ روپے لیے ہیں۔
معاوضہ بڑھانے کے پیچھے یہ کہا جارہا ہے کہ یہ چونکہ یہ ایک میگا پروجیکٹ ہے اور اس میں رنبیر کپور جیسے اداکار بھی بھاری معاوضہ لے رہے ہیں۔
سائی پلوی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ایک ڈاؤن ٹو ارتھ شخصیت ہیں، ان کا تامل ناڈو میں ایک خوبصورت گھر ہے جہاں وہ اپنی فیملی کے ساتھ اپنا بہترین وقت گزارتی ہیں۔
پلوی کو لگثری گاڑیاں رکھنے کا بھی شوق ہے ، ان کے پاس مسٹوبشی لانسر اور اوڈی کیوتھری جیسی لگژری گاڑیاں موجود ہیں۔
مستقبل میں پلوی کے پاس کافی سارے میگاپروجیکٹس ہیں،کرسمس پر ان کی ایک تاور امل مووی ریلیز ہوگی جس سے انہیں کافی توقعات ہیں۔
سائی پلوی غیر شادی شدہ ہیں اور ان کی کسی کے ساتھ افیئر کی خبریں گرم ہیں۔ پچھلے سال ان کی شادی سے متعلق ایک خبر وائرل ہوئی تھی جو کہ بعد میں جھوٹی ثابت ہوئی۔ پلوی اپنی شادی سے متعلق زیادہ بات کرتی بھی دکھائی نہیں دیتیں۔




