بالی ووڈ

متھن چکرورتی اور ہیلینا کی شادی صرف 4 ماہ کیوں چلی ؟

1979 میں ہونے والی اس شادی کا اختتام محض چار ماہ بعد ہی ہوگیا تھا۔

Web Desk

متھن چکرورتی اور ہیلینا کی شادی صرف 4 ماہ کیوں چلی ؟

1979 میں ہونے والی اس شادی کا اختتام محض چار ماہ بعد ہی ہوگیا تھا۔

متھن کی سابق اہلیہ نے اپنی زندگی کا آخری سانس گزشتہ روز امریکا میں لیا
متھن کی سابق اہلیہ نے اپنی زندگی کا آخری سانس گزشتہ روز امریکا میں لیا

بالی وڈ کے ڈسکو ڈانسر متھن چکرورتی کی پہلی اہلیہ ہیلینا لیوک کے انتقال کی خبروں نے بالی وڈ کو سوگوار کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلینا لیوک نے زندگی کی آخری سانس 3 نومبر کو امریکا میں لیں جہاں وہ شوبز کی چاق و چوبند کی دنیا سے دور زندگی بسر کر رہی تھیں۔

اگرچہ اداکارہ کی موت کی تصدیق کی جاچکی ہے لیکن ان کے مرنے کی وجہ کیا بنی تاحال معلوم نہیں چل سکی ہے۔

اگرچہ آج ان کی وجہ شہرت صرف متھن چکرورتی کی سابق اہلیہ کے طور پر ہے لیکن بہت کم لوگوں کو معلوم ہے کہ وہ انڈین فلم انڈسٹری کی ایک معروف اداکارہ تھیں۔

ہیلینا کی وجہ شہرت ان کی اداکاری بھی ہے

ہیلینا لیوک نے کئی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جن میں امیتابھ بچن کے ساتھ فلم مرد اور شہنشاہ شامل ہیں۔

ہیلینا نے اس کے ساتھ ساتھ مزید کئی فلموں میں اداکاری کی جن میں دو گلاب ، آو پیار کریں، ایک نیا رشتہ ، جدائی، ساتھ ساتھ ، رومانس ، یہ نزدیکیاں ، بھائی آخر بھائی ہوتا ہے شامل ہیں۔ 

انہوں نے اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے سے قبل ایک ائیرلائن میں بطور فلائٹ اٹینڈیٹ ملازمت بھی کی تھی۔

متھن سے شادی سے بہت پہلے وہ فلمی دنیا میں قدم رکھ چکی تھیں
متھن سے شادی سے بہت پہلے وہ فلمی دنیا میں قدم رکھ چکی تھیں 

ہیلینا نے بالی وڈ کو خیرباد کہنے کے بعد امریکا میں مستقل سکونت اختیار کرلی تھی۔ ان کا شمار اپنے وقت کی خوبصورت ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے، ان کی نین نقش مشرقی سے زیادہ مغربی تھے جو ان کے ترکش والد کی بنا پر انہیں ملے تھے جبکہ ان کی والدہ ایک مسیحی اینگلو انڈین تھیں۔

ہیلینا گجراتی فلموں میں کام کرنے کی خواہشمند تھیں

ہیلینا لیوک گجراتی سینیما میں بھی کام کرنے کی خواہشمند تھیں اور نے اسی مقصد کی خاطر گجراتی زبان سیکھی اور گجراتی تھیٹر میں کام کیا۔ لیکن بدقسمتی سے انہیں گجراتی فلموں میں وہ کردار نہیں مل سکے جس کی وہ خواہشمند تھیں، اسی بنا پر انہوں نے گجراتی سینیما کو خیرباد کہہ کر ہندی سینما کو ہی اپنا مستقل ٹھکانہ بنالیا۔

بالی وڈ کے معروف اداکار متھن چکرورتی سے ہیلینا ایک فلم کے سیٹ پر ملی تھیں، کئی ملاقاتوں کے بعد یہ دوستی محبت میں بدل گئی۔ اس محبت کو حتمی انجام 1979 میں دونوں کی شادی نے پہنچایا اور وہ ایک خوبصورت بندھن میں بندھ گئے۔

ایک سیٹ پر ہونےوالی ملاقات شادی میں بدل گئی
ایک سیٹ پر ہونےوالی ملاقات شادی میں بدل گئی 

لیکن شادی کے چار ماہ بعد ہی اس جوڑے نے علیحدگی اختیار کرلی جس نے پوری فلم انڈسٹری کو چونکا دیا۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق جوڑے کے درمیان شادی کے بعد ذہنی ہم آہنگی نہیں ہوسکی، جس پر انہوں نے جلد ہی اس رشتے کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

متھن کے بارے میں ہیلینا کےانکشافات 

ہیلینا سے طلاق کے بعد متھن چکرورتی نے اداکارہ یوگیتا بالی سے دوسری شادی کرلی تھی، متھن کی دوسری شادی بھی سال 1979 میں ہی ہوئی۔

ان کی شادی کے بعد یہ افواہیں اڑتی رہیں کہ ہیلینا متھن کے ساتھ ایک بار پھر منسلک ہونا چاہتی ہیں، یہ افواہیں جب یوگیتا کے کانوں میں پہنچیں تو انہوں نے اسے انتہائی سیریس لیا۔

متھن نہیں انہیں برین واش کیا،ہیلینا
متھن نہیں انہیں برین واش کیا،ہیلینا

تاہم جب ہیلینا سے ان افواہوں کی تصدیق سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے اسے بلاجواز قرار دیا اور اس کے ساتھ ساتھ متھن چکرورتی کے ساتھ شادی کو انہوں نے ایک بھیانک خواب کی طرح تعبیر کیا۔

ہیلینا نے یہاں تک کہا کہ متھن نے انہیں شادی کے لیے برین واش کیا تھا جس کا انہیں شادی کے بعد معلوم ہوا۔

 اسی انٹرویو میں ہیلینا کا کہنا تھا کہ وہ زندگی میں پھر کبھی متھن کے پاس نہیں جائیں گی چاہے وہ دنیا کے سب سے امیر آدمی ہی کیوں نہ ہوں۔

ہیلینا نے اسی انٹرویو میں متھن پر یہ بھی الزام لگایا کہ وہ انہیں اپنی پبلسٹی کے لیے استعمال کیا کرتے تھے۔

ہیلینا نے مرنے سے قبل آخری پوسٹ 3 نومبر کو 9 بج کر 20 منٹ پر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ'عجیب محسوس کر رہی ہوں، ملے جُلے سے جذبات ہیں لیکن سمجھ نہیں آرہا کہ ایسا کیوں ہورہا ہے، بدحواسی طاری ہوئی وی ہے'۔

بتایا جارہا ہے کہ ہیلینا لیوک چند دنوں سے بے چینی محسوس کر رہی تھیں لیکن انہوں نے ڈاکٹر کو نہیں دکھایا۔

تازہ ترین