'کبھی میں کبھی تم' کے بارے میں چونکا دینے والے حقائق
مصطفیٰ کی بائیک کہاں سے آئی؟ ڈرامے کی شوٹنگ کہاں کی گئی؟
ڈرامہ سیریل 'کبھی میں کبھی تم' نے نہ صرف شہرت کی بلندیوں کو چھوا بلکہ پاکستانیوں کے ساتھ بھارتیوں کو بھی اپنا متوالا بنائے رکھا۔
ڈرامہ خوشگوار موڑ کے ساتھا اپنے اختتام کو پہنچ چکا ہے، اور اس ڈرامے کے چاہنے والے یقیناً پورے ہفتے اس کی قسط کا انتظار کرتے تھے۔
ٹی وی سے ہٹ کر بات کی جائے تو صرف یوٹیوب پر اس کی ایک ایک قسط پر کروڑوں ویوز آتے ہیں۔
سرحد پار بھی ڈرامے کی مقبولیت کچھ کم نہیں جس کا اندازہ کمنٹ سیکشن دیکھ کر لگایا جاسکتا ہے۔
ایک لاابالی لڑکے کی ایک سنجیدہ لڑکی سے محبت کی یہ داستان دیکھنے والوں کو بھولنے سے نہیں بھولے گی۔
اس ڈرامے سے متعلق اب تک ناظرین بہت کچھ جان چکے ہیں لیکن ڈرامے میں کچھ چھوٹی چھوٹی باتیں ایسی ہیں جو اس ڈرامے کے شایقین کو یقیناً دلچسپ لگیں گی۔
ڈرامہ کراچی کے علاقے سندھی مسلم سوسائٹی کے ایک پرانے بنگلے میں شوٹ کیا گیا،یہ گھر وہ ہے جو مصطفیٰ کے والد کا دکھایا گیا تھا، شوٹنگ کے وقت گھر کے باہر ایک وینیٹی وین موجود رہا کرتی تھی۔
اس گھر سے تھوڑے ہی فاصلے پر ایک چائے کا ہوٹل ہے جس میں ڈرامے کے کئی سین شوٹ ہوئے، ان سینز میں مصطفیٰ اپنے دوستوں کے ساتھ گپ شپ لڑاتے ہوئے دکھائی دیا۔
ڈرامے کے ایک سین میں مصطفیٰ شرجینا کو گھمانے ایک ایسی جگہ لے جاتا ہے جو پہاڑی جیسا منظر پیش کرتی ہے، یہ جگہ کراچی کے مشہور کڈنی ہل پارک کی ہے جہاں سے شہر کا ایک بڑا حصہ نظر آتا ہے، یہیں پر بارش کا سین شوٹ ہوا تھا۔
ڈرامے میں مصطفیٰ کی بائیک بھی توجہ کا مرکز بنی رہی، بائیک لوورز کی خواہش رہی کہ ان کے پاس بھی مصطفیٰ جیسی بائیک ہوتی، پھر جب شرجینا اس بائیک پر مصطفیٰ کے ساتھ بیٹھا کرتی تو عاشقوں کے جذبات مزید ابھر آتے۔
جہاں تک بات کی جائے مصطفیٰ کی بائیک کے بارے میں تو یہ بات حیران کن ہے کہ مصطفیٰ کے زیر استعمال بائیک royal Enfield دراصل میڈ ان انڈیا بائیک ہے، اس بائیک کا پلانٹ بھارت کے شہر مدراس میں ہے اور بھارت بڑے پیمانے پر اس کو برآمد بھی کرتا ہے۔
پاکستان میں اس بائیک کو حاصل کرنا بہت مشکل ہے لیکن ڈرامہ میکرز کو نہ جانے کیا سوجھی کہ انہوں نے ایک بھارتی ساختہ بائیک کی پبلسٹی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔
بائیک پر واضح طور پر اس کا نام بھی لکھا ہوا ہے اور بائیکس کے شوقین حضرات نے جب بائیک کا نام گوگل پر سرچ کیا تو اسے میڈ ان انڈیا پاکر انہیں شدید حیرانی ہوئی۔
ایک اور دلچسپ بات یہ کہ مصطفیٰ اور شرجینا کسی فلیٹ میں شفٹ نہیں ہوئے تھے بلکہ وہ کراچی کی پارسی کالونی کا ایک بنگلہ تھا جہاں وہ گھر سے نکالے جانے کے بعد رہائش پذید ہوئے تھے۔
البتہ ان کے گھر کے باہر کی شوٹنگ کے مناظر کراچی کے ہی اولڈ سٹی ایریا کے تھے لیکن ان کا گھر وہاں ہر گز نہیں تھا۔
-
انفوٹینمنٹ 3 گھنٹے پہلے
صرف 51 روپےفیس لینے والا بالی وڈ اداکار کون ؟
-
فلم / ٹی وی 3 گھنٹے پہلے
’پشپا‘ کیلئے پہلی چوائس اللو ارجن نہیں تو پھر کون؟
-
دلچسپ و خاص 4 گھنٹے پہلے
کرسمس پر خوشیاں بانٹنے والے سانتا کلاز اصل میں کیسا دکھتا ہے؟
-
انفوٹینمنٹ 4 گھنٹے پہلے
شویتا بچن کی پہلی کمائی انٹرنیٹ صارفین کے ہوش اڑاگئی