یمنیٰ اور اسامہ ’نایاب‘ کے بعد ’قرض جاں‘ میں ساتھ ساتھ
ڈرامہ ‘قرضِ جان‘ میں مرکزی کردار یمنیٰ زیدی اور اسامہ خان ادا کریں گے
کچھ عرصہ قبل یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ یمنیٰ زیدی اور اسامہ خان ایک بار پھر اسکرین پر جلوہ گر ہونے کو تیار ہیں۔
اس خبر نے فلم ’نایاب‘ کے چاہنے والوں میں جوش و خروش پیدا کردیا تھا کیونکہ دونوں کی کیمسٹری کو انکے چاہنے والے مِس کررہے تھے اور جلد ٹی وی اسکرین پر دونوں کو دیکھنے کے لیے بے تاب تھے۔
اب انتظار کی گھڑیاں ختم! باضابطہ طور پر اعلان کیا گیا کہ یمنیٰ اور اسامہ واقعی ایک نئے پراجیکٹ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے جس کا ٹائٹل ’قرضِ جان‘ ہے۔ یہ جوڑی ایک بار پھر ہماری اسکرینز کو روشن کرنے والی ہے، اور ہمیں بے صبری سے انتظار ہے کہ یہ دونوں کس طرح کا جادو جگائیں گے۔
قرضِ جان کی ٹیم
ڈرامہ ‘قرضِ جان‘ میں مرکزی کردار یمنیٰ زیدی اور اسامہ خان ادا کریں گے، جو اپنی بہترین پرفارمنسز کے لئے جانے جاتے ہیں۔
یمنیٰ زیدی نے ‘پیار کے صدقے‘، ’بختاور‘، ’پری زاد‘، اور ’رازِ الفت‘ جیسے نمایاں ڈراموں میں کام کیا ہے۔ اسامہ خان نے ’دوبارہ‘، ’اگر‘، ’سیانی‘ جیسے ڈراموں میں اپنی جگہ بنائی ہے۔
ڈرامہ ’قرضِ جان‘ رابعہ رزاق کا تحریر کردہ ہے، جو ‘آسمانوں پہ لکھا‘، ’ہمارا دل‘، اور ’مورے سیّاں‘ جیسے مقبول ڈرامے لکھ چکی ہیں۔
ڈرامے کی ہدایتکاری ثاقب خان کر رہے ہیں، جو ’تمہارے حسن کے نام‘ اور فلم ‘گھبرانا نہیں ہے’ جیسے کامیاب پروجیکٹس کے لئے جانے جاتے ہیں۔
اسے مومنہ درید پروڈکشنز نے پروڈیوس کیا ہے، جو معیاری کہانی اور پروڈکشن ویلیوز کی سبب سب کی پہلی پسند ہیں۔
معاون کاسٹ میں انیقہ ذوالفقار، فیصل رحمٰن، دیپک پروانی، تزین حسین، سکینہ سمو، سلمیٰ عاصم، عصمت زیدی، فجر مرسلین، تبسم عارف، مبصر خان، اور کئی دیگر شامل ہیں۔ یہ شاندار کاسٹ ڈرامے کی گہرائی اور کشش کو مزید بڑھائے گی۔
کہانی ممکنہ طور پر زندگی کے امتحانات اور جدوجہد کے سفر کے گرد گھومے گی، جس میں انصاف کے حصول کی انتھک کوشش کو اجاگر کیا جائے گا۔
امکان ہے کہ یمنیٰ زیدی وکیل کا کردار ادا کریں گی، جبکہ کہانی قتل کے ایک پراسرار معاملے کے گرد گھوم سکتی ہے۔ کردار اپنی مشکلات سے گزر کر راہِ نجات پائیں گے۔
-
انفوٹینمنٹ 5 گھنٹے پہلے
صرف 51 روپےفیس لینے والا بالی وڈ اداکار کون ؟
-
فلم / ٹی وی 5 گھنٹے پہلے
’پشپا‘ کیلئے پہلی چوائس اللو ارجن نہیں تو پھر کون؟
-
دلچسپ و خاص 5 گھنٹے پہلے
کرسمس پر خوشیاں بانٹنے والے سانتا کلاز اصل میں کیسا دکھتا ہے؟
-
انفوٹینمنٹ 6 گھنٹے پہلے
شویتا بچن کی پہلی کمائی انٹرنیٹ صارفین کے ہوش اڑاگئی