اسکینڈلز

داؤد ابراہیم کے بالی وڈ حیسناؤں کے ساتھ معاشقے

انڈر ورلڈ ڈان کا پاکستانی اداکارہ کیساتھ بھی افیئر رہا؟ کون ہے وہ ادکارہ؟

Web Desk

داؤد ابراہیم کے بالی وڈ حیسناؤں کے ساتھ معاشقے

انڈر ورلڈ ڈان کا پاکستانی اداکارہ کیساتھ بھی افیئر رہا؟ کون ہے وہ ادکارہ؟

داؤد ابراہیم کے بالی وڈ حیسناؤں کے ساتھ معاشقے

بالی وڈ کی انڈر ورلڈ یعنی جرائم کی دنیا پر مبنی بہت سی فلمیں آپ نے دیکھی ہوں گی، ڈان داؤد ابراہیم ہوں یا اس جرائم کی دنیا کے دوسرے غنڈے سبھی کا ذکر فلموں میں رہا ہے۔ انڈر ورلڈ کی بالی وڈ میں براہ راست مداخلت بھی کسی سے ڈھکی چھپنی نہیں تھی۔

90 کی دہائی میں بالی وڈ انڈسٹری انڈر ورلڈ سے بہت زیادہ متاثر تھی، جس کا انڈسٹری کے مختلف امور، جیسے فلم پروڈکشن سے لے کر کمائی تک، اور یہاں تک کہ فلمی ستاروں کی ذاتی زندگیوں پر بھی انڈر ورلڈ کا کنٹرول تھا۔

انڈر ورلڈ نے کچھ فنکاروں کے کیرئیر کو بھی پروان چڑھانے میں کردار ادا کیا جبکہ متعدد فنکاروں کو برباد کیا، یہی وجہ تھی کئی ہیروئنز نے مافیا ڈانز کی توجہ حاصل کی اور پھر اداکاراؤں اور انڈر ورلڈ سے منسلک شخصیات کے درمیان افیئرز عام ہو گئے لیکن سب سے زیادہ چرچے داؤد ابراہیم کے افیئرز کے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ کی دو اداکاراؤں کے ساتھ داؤد ابراہیم کے تعلقات مسلسل سرخیوں کا موضوع بنے رہے، بالی وڈ کی ان حسیناؤں میں سب سے پہلا نام منداکنی کا آتا ہے۔

راج کپور کی ہدایتکاری میں ’رام تیری گنگا میلی‘ کی ہیروئن منداکنی کیساتھ داؤد ابراہیم کے معاشقے کے قصے آج بھی بالی وڈ میں گونجتے ہیں، بھارتی میڈیا کے مطابق منداکنی بھی انڈر ورلڈ ڈان کی محبت میں گرفتار تھیں، دونوں کو معتدد مواقع پر ایک ساتھ دیکھا گیا، ان کی ایک ساتھ کئی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہتی ہیں، داؤد ابراہیم اور اداکارہ منداکنی نے ایک ساتھ کافی وقت گزار لیکن پھر نامعلوم وجوہات کی بنا پر آخرکار ان کی قربت ختم ہو گئی۔

منداکنی اور داؤد کا رشتہ ختم ہونے کے بعد اداکارہ نے اچانک فلم انڈسٹری سے دوری اختیار کرلی، حالانکہ ان دنوں وہ کافی مشہور ہو چکی تھیں، مزید فلمیں آفر ہونے لگیں لیکن اداکارہ انڈسٹری سے غائب ہو گئیں۔ برسوں بعد یہ خبر سامنے آئی کہ منداکنی نے نیپال کے ایک ڈاکٹر سے شادی کر لی، اب وہ اپنے خاندان کے ساتھ خوشگوار زندگی گزار رہی ہے۔

منداکنی کے بعد کون؟

بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ منداکنی کے بعد پاکستانی اداکارہ نے داؤد ابراہیم کی زندگی میں انٹری ہوئی ان کا نام انیتا ایوب ہے جو اس وقت بالی وڈ کی چند فلموں میں نظر آنے کے بعد انڈسٹری میں اپنا ایک الگ مقام حاصل کرنے کی کوششوں میں مصروف تھیں۔

رپورٹ کے مطابق داؤد کے ساتھ انیتا ایوب کے تعلقات پروان چڑھے اور ان کا معاملہ اس وقت منظر عام پر آیا جب پروڈیوسر جاوید صدیقی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ مبینہ طور پر داؤد نے قتل کی ذمہ داری قبول کی، اس واردارت کے بعد یہ افواہ زیر گردش تھے کہ داؤد ابراہم نے انیتا کو فلم میں کاسٹ کرنے سے انکار پر جاوید صدیقی کو قتل کردیا تھا۔

انیتا ایوب نے 1993میں ریلیز ہونے والی فلم پیار کا ترانہ سے بالی وڈ میں ڈیبیو کیا جس کے بعد اگلی ہی سال وہ فلم گینگسٹر میں جلوہ گر ہوئیں، 1994میں ریلیز ہونے اس فلم میں مرکزی کردار دیوآنند نے نبھایا تھا جبکہ دیگر کاسٹ میں ممتا کلکرنی، اجیت، دیپک تیجوری اور الوک ناتھ بھی شامل تھے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ان دنوں فلموں کے بعد پروڈیوسر جاوید صدیقی کا قتل ہوا، جس کے باعث انیتا واپس پاکستان لوٹ گئیں۔

 رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انیتا ایوب نے 1995 میں بھارت کے گجراتی تاجر سومل پٹیل سے شادی کی جس کے بعد وہ نیویارک چلی گئیں، دونوں کا ایک بیٹا شیزر بھی ہے، تاہم یہ شادی زیادہ عرصہ تک چل نہ سکی، سومل پٹیل سے طلاق کے بعد انیتا پاکستانی تاجر سبک مجید کیساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

تازہ ترین