کوہلیICC ٹاپ 20 ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ سے بھی آؤٹ
نیوزی لینڈ کیخلاف خراب کارکردگی ان کی رینکنگ میں کمی کی وجہ بنی۔
ٹیسٹ کرکٹ میں مسلسل ناقص کارکردگی دکھانے کے سبب بھارت کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں ٹاپ 20 بیٹرز کی فہرست سے بھی آؤٹ ہوگئے۔
نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میں ویرات کی خراب کارکردگی نے انہیں آئی سی سی ٹیسٹ بیٹرز کی 22ویں پوزیشن پر پہنچا دیا۔
دوسری جانب بھارت کے رشبھ پنت اور نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل آخری ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی کے بعد آئی سی سی مینز ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ کے ٹاپ 10 میں واپس آ گئے ہیں۔
رشبھ پنت نے آخری ٹیسٹ کے دونوں اننگز میں 60 اور 64 رنز اسکور کر کے اپنی رینکنگ 5 درجے بہتر کی۔
اب وہ اپنے کیریئر کی بہترین پانچویں رینک سے صرف ایک پوزیشن کے فاصلے پر موجود ہیں، جو انپہوں نے آخری بار جولائی 2022 میں حاصل کی تھی۔
نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل، جو ستمبر میں تیسرے نمبر پر تھے، ایک چیلنجنگ سیریز کے فائنل میں 82 اور 21 اسکور کرنے کے بعد آٹھ درجے ترقی کرکے ساتویں نمبر پر آگئے۔
بھارتی بیٹر شبمن گل نے بھی ترقی کی اور پہلی اننگز میں ان کے 90 رنز نے انہیں 16 ویں نمبر پر پہنچا دیا، تاہم تازہ ترین رینکنگ میں تمام بھارتی بلے بازوں کی قسمت نہیں چمکی یاشاسوی جیسوال چوتھے نمبر پر آ گئے جبکہ سابق کپتان ویرات کوہلی دسمبر 2014 کے بعد پہلی بار ٹاپ 20 ٹیسٹ بلے بازوں سے باہر ہو گئے۔
کوہلی اب اپنے رینک میں 8 درجے کی تنزلی کے بعد 22ویں پوزیشن پر موجود ہیں یوں ان کے تقریباً ایک دہائی پر محیط بہترین رینکنگ پوزیشن کا خاتمہ ہوا۔
گزشتہ ماہ بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے دوران ٹیسٹ فارمیٹ میں واپسی کرنے کے بعد سے کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ میں کافی خراب کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
انہوں نے ہوم گراؤنڈ پر کھیلے گئے 5 ٹیسٹوں میں صرف ایک نصف سنچری بنائی، اور کیویز کے خلاف پوری سیریز کے دوران صرف 93 رنز بنائے، کوہلی کے ساتھ ساتھ روہت کی خراب فارم نے اس ماہ کے آخر میں شروع ہونے والی بارڈر گواسکر ٹرافی میں بھارت کے امکانات پر تشویش کو جنم دیا ہے۔
بولنگ کے میدان میں بھارت کے رویندر جڈیجہ اور نیوزی لینڈ کے اعجاز پٹیل نے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا، جڈیجہ کے تیسرے 10 وکٹ نے انہیں آٹھویں سے چھٹے مقام پر پہنچا دیا، اور 800 پوائنٹ کی حد کو عبور کر گئے۔
دوسری جانب پلیئر آف دی میچ کا اعزاز پانے والے اعجاز پٹیل 12 درجے چھلانگ لگا کر 11 وکٹوں کی کارکردگی کے بعد کیریئر کے بہترین 22 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔
ٹیم کے لحاظ سے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ اسٹینڈنگ میں، نیوزی لینڈ کے خلاف بھارت کی 3-0 کی سیریز میں شکست کے نتیجے میں انڈیا دوسرے نمبر پر آ گیا ہے، آسٹریلیا اب پوائنٹس پرسنٹیج کی بنیاد پر دوڑ میں برتری پر ہے۔
-
انفوٹینمنٹ 4 گھنٹے پہلے
صرف 51 روپےفیس لینے والا بالی وڈ اداکار کون ؟
-
فلم / ٹی وی 4 گھنٹے پہلے
’پشپا‘ کیلئے پہلی چوائس اللو ارجن نہیں تو پھر کون؟
-
دلچسپ و خاص 5 گھنٹے پہلے
کرسمس پر خوشیاں بانٹنے والے سانتا کلاز اصل میں کیسا دکھتا ہے؟
-
انفوٹینمنٹ 5 گھنٹے پہلے
شویتا بچن کی پہلی کمائی انٹرنیٹ صارفین کے ہوش اڑاگئی