سونیا حسین نے فیروز خان کا ہمشکل ڈھونڈ نکالا
فیروز خان کا ہمشکل امریکی شہری برینڈن ہے جو انسٹاگرام پر خاصا متحرک ہے
پاکستانی ڈراموں کی معروف اداکارہ سونیا حسین سوشل میڈیا پر چٹکلے چھوڑتی رہتی ہیں، جس سے سوشل میڈیا صارفین محظوظ ہوتے رہتے ہیں۔
حال ہی میں سونیا حسین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی اور اداکار فیروز خان کو ٹیگ کرکے کہا کہ انہوں نے ان کا ہمشکل تلاش کرلیا ہے۔
حیرت انگیز طور پر جس شخص کی ویڈیو انہوں نے شیئر کی وہ فیروز خان سے حیران کن حد تک مشاہبت رکھتا ہے۔
فیروز خان کے اس ہم شکل کے بارے میں تحقیق کی گئی تو معلوم ہوا کہ یہ امریکا سے تعلق رکھنے والا سوشل میڈیا انفلونسر ہے جو مزاحیہ ویڈیوز بنانے کے حوالے سے شہرت رکھتا ہے۔
برینڈن کالویلو نامی امریکی شہری نے 2013 میں وائن ایپ پر ویڈیوز بنا کر شہرت حاصل کی تھی۔ ان کے وائن ایپ پر 6 ملین فالورز تھے، فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ پر ان کے مداحوں کی تعداد 17 لاکھ سے زائد ہے۔
برینڈن نے یوٹیوب پر بھی کئی شارٹ فلمز بنائی ہیں لیکن وہ انسٹاگرام پر خاصے متحرک رہتے ہیں۔
سونیا حسین نے اپنی انسٹا اسٹوری میں ان کی جو ویڈیو شیئر کی ہے اس میں وہ امریکی انتخابات سے متعلق بات کرتے نظر آرہے ہیں۔
سونیا حسین نے اپنی دیگر انسٹا اسٹوریز میں گزشتہ روز مقامی سینما میں ہونے والے ڈرامے ‘ کبھی میں کبھی تم ’ کی اسکریننگ میں شرکت کی جہاں وہ بہت سادہ نظر آئیں ، انہوں نے سفید رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا تھا جس میں وہ بہت خوبصورت نظر آرہی تھیں۔
اس موقع پر انہوں نے ڈرامے کی بھی بہت تعریف کی اور اس قسم کے ڈرامے بنانے پر زور دیا۔
اداکار فیروز خان اپنی دوسری اہلیہ زینب کے ساتھ خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں، کچھ عرصے قبل انہوں نے خود پر جادو ہونے کا انکشاف کیا تھا۔
سونیا حسین کی اس اسٹوری پر فیروز خان کا کوئی ردعمل تو سامنے نہیں آیا لیکن یقیناً فیروز خان سونیا کی اس شرارت کو دیکھ کر ہنسے ضرور ہوں گے۔
-
انفوٹینمنٹ 3 گھنٹے پہلے
صرف 51 روپےفیس لینے والا بالی وڈ اداکار کون ؟
-
فلم / ٹی وی 3 گھنٹے پہلے
’پشپا‘ کیلئے پہلی چوائس اللو ارجن نہیں تو پھر کون؟
-
دلچسپ و خاص 4 گھنٹے پہلے
کرسمس پر خوشیاں بانٹنے والے سانتا کلاز اصل میں کیسا دکھتا ہے؟
-
انفوٹینمنٹ 4 گھنٹے پہلے
شویتا بچن کی پہلی کمائی انٹرنیٹ صارفین کے ہوش اڑاگئی