انفوٹینمنٹ

ماہرہ خان کیلئے برطانوی پارلیمنٹ میں خاص اعزاز

برطانوی پارلیمنٹ میں بھی ماہرہ خان کے فن کا اعتراف

Web Desk

ماہرہ خان کیلئے برطانوی پارلیمنٹ میں خاص اعزاز

برطانوی پارلیمنٹ میں بھی ماہرہ خان کے فن کا اعتراف

اسکرین گریب (انسٹاگرام)
اسکرین گریب (انسٹاگرام)

پاکستانی سپر سٹار ماہرہ خان کو گلوبل سنیما میں زبردست خدمات کے سبب برطانوی پارلیمنٹ میں خاص اعزاز سے نواز دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس تقریب کا انعقاد برطانیہ کی ہاؤس آف کامنز میں کیا گیا جس کی میزبانی برطانوی پارلیمنٹ کے رکن افضل خان نے کی۔

ماہرہ خان نے اس تقریب میں سیاہ سلک سے تیار کردہ گاؤن پہنا جبکہ اس کے ساتھ مرون سیاہ اور سنہری رنگوں والا حسین دوپٹہ اوڑھا۔

ماہرہ خان نے لُک کو سادہ رکھتے ہوئے اپنا سب سے پسندیدہ ہیئر اسٹائل یعنی سیدھی مانگ پر جوڑا بنایا اور کانوں میں چھوٹے بُندے پہنے۔

ماہرہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے حاصل کردہ ایوارڈ کی تصویر بھی شیئر کی جس میں انکا نام درج ہے اور انکے فن اور کام کو کھلے الفاظ میں سراہا گیا ہے۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

افضل خان نے ماہرہ خان کی انٹرٹینمنٹ کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ 'ماہرہ خان صرف پاکستانی خواتین کی ہی نہیں بلکہ تمام بیک گراؤنڈ سے تعلق رکھنے والی خواتین کی یہ آئیکون بن چکی ہیں، انہوں نے اپنے فن سے زبردست کہانیوں کو زندگی بخشی اور دنیا بھر کے لوگوں کو ہماری ثقافت سمجھنے کی جانب متوجہ کیا، انٹرٹینمنٹ کی دنیا میں ماہرہ خان سب سے خاص آئیکون بن چکی ہیں اور یہ ایوارڈ انکے کام اور فن کو سرہانے کے لیے ایک ٹوکن آف ایپریسییشن ہے'۔

ایوارڈ حاصل کرتے ہوئے ماہرہ خان نے ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس سفر میں ان کا ساتھ دیا۔

انہوں نے بتایا کہ 'وہ ایک پشتون فیملی میں پیدا ہوئیں، انہوں نے فاؤنڈیشن پبلک سکول میں ابتدائی تعلیم حاصل کی جس کے بعد برطانیہ آکر آگے کی تعلیم حاصل کی، وہ اپنے خاندان کی پہلی لڑکی ہیں جنہوں نے ملک سے باہر سفر کیا اور اس اقدام نے انہیں مضبوط بنایا'۔

انہوں نے کہا کہ 'والدین نے بغیر کسی تفریق کے بیٹی کو بھی پڑھایا، ہر حق دیا اور ایک جیسی محبت دیتے ہوئے یہ سبق دیا کہ زندگی میں ہمیشہ اچھے کام کرنا'۔

ماہرہ خان کی پیشہ ورانہ زندگی

ماہرہ خان پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ایک ایسی اداکارہ ہیں جنہوں نے اپنی اداکاری اور خوبصورتی سے پاکستان کے ساتھ دنیا بھر میں لاکھوں دل جیتے ہیں۔  

یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان دوسری بار حاملہ؟ بھارتی میڈیا کا دعویٰ

ان کی زندگی کے سفر میں اتار چڑھاؤ ضرور آئے ہیں، مگر وہ ہمیشہ سے ہی ایک مثالی فنکارہ اور ایک مضبوط خاتون رہی ہیں۔

ابتدائی زندگی اور تعلیمی سفر:

ماہرہ خان 21 دسمبر 1984 کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم پاکستان میں حاصل کی اور پھر امریکہ کے سینٹا مونیکا کالج میں داخلہ لیا۔ اگرچہ انہوں نے ہمیشہ اداکاری کا خواب دیکھا، مگر امریکہ میں اپنی پڑھائی مکمل کرنے کے بعد ہی انہوں نے پاکستان واپس آنے کا فیصلہ کیا۔

اداکاری کی شروعات:

"ماہرہ خان کی اداکاری کا آغاز 2006 میں ہوا، مگر ان کے حصے میں بڑی کامیابی  ڈرامہ سیریل 'ہمسفر' میں خرد کا کردار ادا کرنے کی صورت میں آئی۔ فواد خان کے ساتھ ان کی جوڑی نے ناظرین کو اپنے سحر میں جکڑ لیا، اور یہ ڈرامہ آج بھی یادگار سمجھا جاتا ہے۔

فلموں میں کامیابی:

ماہرہ نے اپنی فلمی کیریئر کا آغاز شعیب منصور کی فلم 'بول' سے کیا جس نے ایک بار پھر ان کی شہرت کو چار چاند لگا دیے۔ اس کے بعد وہ مختلف فلموں میں نظر آئیں، جیسے ’ورنہ‘ اور ’پرے ہٹ لو‘ جن میں ان کی پرفارمنس نے پاکستانی سینما میں ایک نئی روح پھونکی۔

بولی وڈ میں ماہرہ کی انٹری:

ماہرہ خان نے بالی وڈ میں بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور فلم 'رئیس' میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کیا۔ اس فلم نے بین الاقوامی سطح پر ان کے فینز کی تعداد میں اضافہ کیا۔

ذاتی زندگی کے چیلنجز:

ماہرہ خان کی ذاتی زندگی بھی بہت دلچسپ ہے۔ ماہرہ کی شادی 2007 میں علی عسکری سے ہوئی، لیکن بدقسمتی سے یہ شادی زیادہ عرصہ نہ چل سکی اور 2015 میں ان دونوں کا طلاق ہوگیا۔ ماہرہ کا ایک بیٹا اذلان ہے بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان کی اپنے حاملہ ہونے کی افواہوں پر لب کشائی

طویل مدت سنگل رہنے کے بعد اداکارہ نے اپنے دوست سلیم کریم سے سال 2023 میں شادی کی اور اب دونوں شاندار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ماہرہ:

ماہرہ خان سوشل میڈیا پر بھی کافی سرگرم ہیں اور اپنے مداحوں کے ساتھ لمحے لمحے کی تفصیلات شیئر کرتی ہیں۔ ان کی پوسٹس میں ہم ان کی فیملی، دوست اور ان کی مختلف تقریبات میں شرکت کی جھلکیاں دیکھ سکتے ہیں۔

چیریٹی اور سوشل ورک:

ماہرہ خان سماجی کاموں میں بھی کافی فعال ہیں۔ وہ مختلف این جی اوز کے ساتھ کام کر چکی ہیں اور بچوں اور خواتین کی تعلیم اور صحت کے حوالے سے کئی پروجیکٹس میں شامل رہی ہیں۔