'کبھی میں کبھی تم' کے سیزن 2 کا شور مچنے لگا
'کبھی میں کبھی تم' کا سیزن 2 ریلیز ہوگا یا نہیں؟
پاکستانی بلاک بسٹر ڈراما 'کبھی میں کبھی تم' کے زبردست اختتام کے بعد سیزن 2 کا مطالبہ کیا جانے لگا۔
'کبھی میں کبھی تم' نے پاکستانی ڈراما ناظرین کو اس دور کی یاد دلادی دی کہ جب پاکستانی ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کےڈراموں کا بول بالا تھا اور ان کی دلچسپ کہانیوں سے ناظرین دل کا رشتہ جوڑ بیٹھتے تھے۔
'کبھی میں کبھی تم' چار مہینے ٹی وی سکرینز پر پیر اور منگل کی رات نشر ہوا اور اپنی منفرد کہانی اور تمام اداکاروں کی حقیقت پسند اداکاری کے سبب سپر ہٹ بن گیا۔
کسی ڈرامے کا اپنے ملک کی عوام میں مشہور ہونا بڑی بات نہیں کیونکہ وہ ایک خاص ثقافت اور معاشرے کی عکاسی کر کے انکی توجہ حاصل کرلیتا ہے لیکن ڈرامے کا دیگر ثقافتوں اور ممالک کے لوگوں کے دل میں جگہ بنانا بڑا کارنامہ مانا جاتا ہے اور ایسا ہی کچھ 'کبھی میں کبھی تم' کرنے میں کامیاب رہا۔
ڈرامے کے او ایس ٹی بھی کسی فلمی گانوں کی طرح سپر ہٹ ہوگئے اور یہ پہلی مرتبہ تھا کہ کسی ڈرامے کہ ایک نہیں دو نہیں بلکہ 5 او ایس ٹیز بنائے گئے جو کیس ایک میوزک پر نہیں بنائے گئے بلکہ الگ میوزک کے ساتھ مختلف گلوکاروں سے گوائے گئے۔
ان او ایس ٹیز میں 'چل دیے تم کہاں' ، ' اُڑی اُڑی' ، ' میں ہار گئیاں' ، 'تجھ سے جُڑا' اور 'سجنا دا دل توڑیا' شامل ہیں۔
یہ پانچ او اسی ٹیز ڈرامے کی کہانی کے ساتھ تبدیل ہوتے رہے جو 'کبھی میں کبھی تم' کو منفرد بناتے نظر آئے۔
ڈراما کی مقبولیت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے 5 نومبر کی رات ٹی وی اسکرینز کے علاوہ یوٹیوب پر پاکستان کے ٹھیک 8 بجے اپ لوڈ کردیا گیا جس کو دنیا بھر سے فینز نے لائیو دیکھا جبکہ پاکستان کے تمام سنیما گھروں میں میگا ایپیسوڈ لگائی گئی جس کو دیکھنے بڑی تعداد میں فینز پہنچے۔
ڈرامے کے ٹکٹ فروخت کے لیے پیش ہوتے ہی نظر آئے اور اس کا باقاعدہ مظاہرہ پریمیئر پر سینما گھروں کی حالت بھی بیان کرتی دکھائی دی۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی کئی ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ ڈراما شائقین اپنے پسندیدہ کہانی کے اختتام کو بڑے پردے پر دیکھنے کے لیے جوق در جوق سینما پہنچے۔
صرف فینز ہی نہیں بلکہ پریمئیر پر پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات بھی پہنچیں جنہوں نے اس ڈرامے اور اسٹار کاسٹ کی کامیابی کو کھل کر سراہا اور اسے پوری پاکستانی ڈراما انڈسٹری کی فتح قرار دیا۔
جہاں ایک طرف سنیما گھروں سے باہر آتے ہوئے فینز نے بے انتہا خوشی کا اظہار کیا کہ انکی پسندیدہ آن اسکرین جوڑی کی محبت کا سفر موت پر ختم نہیں ہوا وہیں سوشل میڈیا پر بھی مداح اور کانٹینٹ کریئٹر مختلف رِیلز بنا کر خوشی مناتے نظر آئے۔
ڈرامے کا اختتام اگرچہ فینز کی پیر اور منگل کی راتوں کو ویران کر گیا ہے لیکن کسی ڈرامے کا اختتام ناظرین کی خواہش کے مطابق ہو جانے سے بڑھ کر اور کچھ نہیں ہوتا اور 'کبھی میں کبھی تم' کا اختتام بھی فینز کی خواہش کے عین مطابق ہوا۔
یوں تو ناظرین یہی چاہتے تھے کہ اختتام پر مصطفی اور شرجینہ تمام گلے شکوے بھلا کر پھر سے ایک ہو جائیں اور ڈرامے کے اختتام پر ایسا ہی ہوا لیکن پھر بھی ناظرین تشنائے لب رہ گئے۔
بعض ناظرین کا کہنا ہے کہ ڈرامے میں شرجینا اور مصطفی کو پھر سے ایک تو کر دیا گیا لیکن ان کی فیملی کو آگے بڑھتے ہوئے بھی دکھانا چاہیے تھا کیونکہ دونوں کے درمیان لڑائی کی وجہ ان کی اولاد کا نقصان بنا تھا اس لیے دونوں کو اپنے بچے کے ساتھ بھی وقت گزارتے دکھانا چاہیے تھا۔
متعدد فینز یہ شکوہ کرتے بھی دکھے کہ 'پورے ڈرامے میں اپنی ڈائیلاگ ڈیلوری، فیشن سینز اور ہیئر اسٹائل سے سب کے دل جیتنے والی رُباب کو بھی آخری قسط میں دکھانا چاہئے تھا، باس لیڈی کو دیکھے بغیر آخری قسط نامکمل محسوس ہوئی' جبکہ بعض یہ بھی لکھتے نظر آئے کہ سنیما گھروں میں لگے پوسٹرز پر رباب کا کردار نبھانے والی نعیمہ بٹ کی تصویر بھی لگائی جانی چاہئے تھی کیونکہ ڈرامے کی کامیابی میں انکا بھی اہم کردار تھا۔
ایک صارف نے تو غصے کے عالم میں میکرز پر سنگین الزام لگاتے ہوئے لکھا کہ 'جسکی وجہ سے ڈراما ہٹ ہوا یعنی رباب، اس کی تصویر بھی نہیں لگائی، یہ ہے ڈراما فیلڈ کا اصل چہرہ، صرف اور صرف فیورٹ ازم چلتا ہے'۔
ان تمام تبصروں کے دوران جو سب سے زیادہ زور پکڑتا نظر آیا وہ فینز کی جانب سے 'کبھی میں کبھی تم' کے سیزن 2 کا مطالبہ ہے۔
ایک سوشل میڈیا صارف نے اے آر وائی کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئیں میگا ایپیسوڈ کی سنیما اسکریننگ ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں لکھا کہ 'پلیز اس شو کو ختم نہ کریں، سیزن 2 کے ساتھ جلدی واپس آجائیں' جبکہ ایک اور سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ 'شکریہ ہمیں مایوس نہ کرنے پر، لیکن براہِ کرم سیزن 2 پر کام کرنا شروع کردیں'۔
ڈرامے کے ایک ڈائے ہارٹ فین نے لکھا کہ 'اتنی جلدی اختتام کردیا، کہانی طویل کر کے دکھائ جانی چاہئے تھے، کس گھر میں رہے، بیٹا یا بیٹی ہوئے کہ نہیں ہوئے؟ کچھ تو بتاتے یہ کیا بس دونوں کو لڑاتے رہے پھر آخری قسط میں ایک کردیا اور الوداع کہہ گئے'۔
ایک اور فین نے اپنے جذبات پر قابو نہ رکھتے ہوئے میکرز سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ 'سیزن 2 کب آئیگا؟ جلدی بتاؤ'۔
ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ 'اختتام اور اچھا ہوسکتا تھا لیکن ان کو تو بہت جلدی لگی ہوئی تھی'۔
دوسری جانب فہد مصطفیٰ کی ڈرامے کے اختتام سے قبل شیئر کی گئی پوسٹ میں لکھا گیا خاص جملہ بھی ناظرین کو سیزن 2 کی جانب اشارہ معلوم ہوا۔
انہوں نے طویل الوداعی نوٹ لکھنے کے بعد اختتام پر لکھا کہ 'جیسا کہ ڈرامے کی آخری قسط ریلیز ہونے والی ہے اور یہ چیپٹر ختم ہونے کو ہے تو اس موقع پر میں آپ سب کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ اس سفر کے دوران کے ہر ایک لمحے، قہقہے اور ہر ایک نئے سبق کو میں زندگی بھر اپنے ساتھ رکھوں گا، آپ سب میری زندگی کا ایک بہت خاص حصہ بن چکے ہیں اس لیے یہ 'الوداع' نہیں بلکہ 'جلد ملیں گے' ہے۔
-
انفوٹینمنٹ 4 گھنٹے پہلے
صرف 51 روپےفیس لینے والا بالی وڈ اداکار کون ؟
-
فلم / ٹی وی 4 گھنٹے پہلے
’پشپا‘ کیلئے پہلی چوائس اللو ارجن نہیں تو پھر کون؟
-
دلچسپ و خاص 5 گھنٹے پہلے
کرسمس پر خوشیاں بانٹنے والے سانتا کلاز اصل میں کیسا دکھتا ہے؟
-
انفوٹینمنٹ 5 گھنٹے پہلے
شویتا بچن کی پہلی کمائی انٹرنیٹ صارفین کے ہوش اڑاگئی